قومی انسانی حقوق کمیشن
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے چھتیس گڑھ کے ضلع مہاسَمُند میں روپ وے حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون کی ہلاکت اور 16 دیگر افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا
کمیشن نے چھتیس گڑھ کے چیف سیکریٹری اور مہاسَمُند کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں کے اندر اس معاملے پر مفصل رپورٹ طلب کی ہے
رپورٹ میں متاثرین کی صحت کی موجودہ حالت کے ساتھ ساتھ جاں بحق خاتون کے لواحقین اور زخمی افراد کو دی گئی کسی بھی ممکنہ معاوضے کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 MAR 2026 11:25AM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے، جس کے مطابق 22 مارچ 2026 کو ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع مہاسَمُند میں واقع کھلاری ماتا مندر سے واپسی کے دوران ایک روپ وے حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 16دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق روپ وے کی تار اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث عقیدت مندوں کو لے جانے والی ٹرالی نیچے گر گئی۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں بیان کردہ حقائق درست ہیں تو یہ متاثرین کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ بنتا ہے۔ چنانچہ کمیشن نے چھتیس گڑھ کے چیف سیکریٹری اور مہاسَمُند ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں کے اندر اس معاملے پر مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔ اس رپورٹ میں زخمیوں کی صحت کی موجودہ حالت کے ساتھ ساتھ جاں بحق خاتون کے لواحقین اور زخمی افراد کو دی گئی کسی بھی ممکنہ معاوضے کی تفصیلات شامل کرنے کی توقع کی گئی ہے۔
22 مارچ 2026 کو شائع ہوئی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ 16 زخمی افراد کو مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے فوری طور پر ریسکیو کرکے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، بگبہارا میں داخل کرایا۔ یہاں سے 8شدید زخمی افراد کو بہتر علاج کے لیے رائے پور منتقل کر دیا گیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4956
(ریلیز آئی ڈی: 2245567)
وزیٹر کاؤنٹر : 16