خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ‘شکتی سدن اسکیم’ کا مقصد خواتین کے لیے مشکل حالات میں ایک محفوظ اور معاون ماحول پیدا کرنا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 3:43PM by PIB Delhi

خواتین واطفال کی ترقی کی وزیر مملکت  محترمہ ساوتری ٹھاکر نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ مشن شکتی کے تحت، سابقہ اسکیمیں ‘سودھار گریہ’ – خواتین کے لیے مشکل حالات میں گھر، اور ‘اجولہ’ – انسانی اسمگلنگ سے بچائی گئی خواتین کے لیے گھر، یکم اپریل 2022 سے ضم کر دی گئی ہیں اور اب انہیں ‘شکتی سدن اسکیم’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ اسکیم خواتین کی اسمگلنگ سمیت مشکل حالات میں راحت اور بحالی کا ایک جامع مرکز ہے، جس کا مقصد خواتین کے لیے محفوظ اور معاون ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی مشکلات پر قابو پا سکیں۔ شکتی سدن  وہ خواتین جو انسانی اسمگلنگ کی شکار رہی ہیں سمیت خواتین کی مدد، پناہ گاہ، اور بحالی کی خدمات فراہم کرنے میں معاون ہے۔

شکتی سدن  اسکیم ایک مانگ پر مبنی مرکزی اعانت یافتہ اسکیم ہے، جس کے تحت فنڈز ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کو اسکیم کے نفاذ کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔ ریاستیں/مرکز کے زیرانتظام علاقے مقامی ضروریات کے مطابق اپنی ضرورت کا تعین کرتی ہیں اور تجاویز ہر سال پروگرام اپروول بورڈ (پی اے بی) کی منظوری کے بعد ریاستوں/یوٹیز کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد منظور کی جاتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت شکتی سدن  کے کرایہ پر چلانے کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ فی الوقت ملک بھر میں 419 شکتی سدن  فعال ہیں اور مالی سال 26-2025 (01.04.2025 تا 31.12.2025) کے دوران تقریباً 19,960 خواتین کی بحالی کی گئی۔

وزارت وقتاً فوقتاً ریاستوں/یو ٹیز کے ساتھ فزیکل اور ورچوئل میٹنگز، وزارت کے اہلکاروں کےعلاقائی دورون اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے اسکیم کے نفاذ کی پیش رفت کی نگرانی کرتی رہتی ہے۔ مزید برآں، شکتی سدن  کی نگرانی کے لیے وزارت نے ایک مخصوص ‘مشن شکتی ڈیش بورڈ’ تیار کیا ہے جس میں عملے کی تعیناتی، مستفید ہونے والی خواتین، مقام کی تفصیلات (عرض البلد اور طول البلد)، فزیکل انفراسٹرکچر، فنی تربیت، آئی سی ٹی انفراسٹرکچر، کیے گئے اقدامات، فراہم کی گئی سہولیات وغیرہ کا ڈیٹا شامل کیا جاتا ہے۔

********

ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب

U. No.4889


(ریلیز آئی ڈی: 2245276) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English