کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سی ٹی آئی ایل، آئی آئی ایف ٹی نے انٹر نیشنل ایکنامک لا ءکے ذریعہ منعقدہ ’موٹ کورٹ‘ مقابلے کے لیے تعاون کا دائرہ وسیع کیا


علاقائی موٹ کورٹ راؤنڈز ڈبلیو ٹی اوکے قوانین اور تجارت کے عصری مسائل پر مرکوز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 2:37PM by PIB Delhi

سینٹر فار ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ لاء (سی ٹی آئی ایل)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ نے جان ایچ جیکسن موٹ کورٹ مقابلے (مغربی اور جنوبی ایشیا ریجنل راؤنڈ) کے 24 ویں ایڈیشن کے لیے بطور’پلاٹینم اسپانسر‘ کو تعاون فراہم کیا، جس کا انعقاد ریسرچ اینڈ ایڈوائزری سینٹر فار انٹرنیشنل اکنامک لاء (آر اے سی آئی ای ایل)، نیشنل لاء یونیورسٹی، جودھ پور نے کیا تھا۔

چار روزہ علاقائی راؤنڈز میں بھارت اور بیرون ملک کی ممتاز یونیورسٹیوں کے قانون کے طلبہ نے بین الاقوامی تجارتی قانون کے پیچیدہ مسائل پر غور و خوض کے لیے شرکت کی۔ اس مقابلے نے قانون کے طلبہ کو بین الاقوامی تجارتی قانون اور ڈبلیو ٹی او کے تنازعات کے تصفیہ کے طریقہ کار کے بارے میں اپنے علم میں اضافے، قانونی مہارتوں کو نکھارنے اور تجارتی قانون کے عصری مسائل پر بامقصد شمولیت کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

سی ٹی آئی ایل کے تحقیقی عملے نے بین الاقوامی اقتصادی قانون کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر ممتاز ماہرینِ تعلیم اور پیشہ ور افراد کے ہمراہ ابتدائی، سیمی فائنل اور فائنل راؤنڈز میں جج کے فرائض انجام دے کر اس مقابلے میں بھرپور تعاون کیا۔ جانچ کے اس عمل میں اعلیٰ درجے کی قانونی باریک بینی اور عملی بصیرت پر زور دیا گیا۔

اپنے اس تعاون کے ایک حصے کے طور پر، سی ٹی آئی ایل نے’اسپانسرز فیئر‘ میں بھی شرکت کی، جہاں اس نے بین الاقوامی تجارتی اور سرمایہ کاری قانون کے شعبے میں اپنے کاموں بشمول تحقیقی اقدامات، صلاحیت سازی میں اضافے کے پروگراموں اور پالیسی سازی کے مباحثوں میں اپنی خدمات پر مبنی ایک پریزنٹیشن پیش کی۔

افتتاحی اجلاس سے اس مقابلے کا باقاعدہ آغاز ہوا، جس نے شرکاء، ججز اور منتظمین کے درمیان علمی غور و خوض اور پیشہ ورانہ تبادلہ خیال کی بنیاد رکھی۔ اس تقریب کے دوران شرکاء نے زبانی دلائل کے متعدد راؤنڈز، نیٹ ورکنگ سیشنز اور بات چیت میں حصہ لیا، جس کا اختتام فائنل راؤنڈ اور اختتامی تقریب پر ہوا۔

اس مقابلے نے بین الاقوامی تجارتی قانون کی تفہیم کو بہتر بنانے کے لیے تعلیمی اداروں اور پالیسی تھنک ٹینکس کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔ اس طرح کے اقدامات کے ساتھ سی ٹی آئی ایل کی مسلسل وابستگی، بین الاقوامی اقتصادی قانون میں قانونی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور اس کے متعلقہ مباحثوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اس کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

*******

ش ح۔ م ع۔ص ج

U. No.4875


(ریلیز آئی ڈی: 2245050) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी