بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت کی طرف سے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی کے زیر صدارت نئی پارلیمنٹ بلڈنگ میں مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 1:13PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کی مشاورتی کمیٹی کی ایک میٹنگ آج نئی دہلی کی نئی پارلیمنٹ بلڈنگ میں بھاری صنعت اور اسٹیل سے متعلق مرکزی وزیرجناب ایچ ڈی کمارسوامی کے زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں بھاری صنعتوں کی وزارت میں سکریٹری جناب کامران رضوی، نیتی آیوگ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر انشو بھردواج اور بھیل کے سی ایم ڈی جناب کے سدا شیو مورتی نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھاری صنعتوں کی وزارت، نیتی آیوگ اور بھیل کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران، بھاری صنعتوں اور اسٹیل کےمرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا، ’’وزیراعظم کی دوراندیش قیادت میں بھارت ایک پائیدار مستقبل کی طرف گامزن ہے۔ ’وِکست بھارت-2047‘ بھارت کو مینوفیکچرنگ کی ایک ممتاز عالمی طاقت اور اعلیٰ قدر والے برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا ایک جامع روڈ میپ ہے۔ ہماری توجہ مقامی جدت طرازی اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی مہارت کے ذریعے ملک کو عالمی سپلائی چینز کے ایک اہم مرکز کے طور پر مستحکم کرنے پر ہے۔ ہمارا وژن واضح ہے: بھارت میں بنائیں، دنیا کے لیے بنائیں۔ انہوں نے ملک کی تعمیر میں بھیل (بی ایچ ای ایل) کے کردار کو بھی سراہا۔

میٹنگ کے دوران، بھیل کے سی ایم ڈی جناب کے سدا شیو مورتی نے وندے بھارت کی پیش رفت پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی، جس میں مقامی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے اہم پیش رفت اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

اس کے بعد، نیتی آیوگ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر (توانائی، گرین ٹرانزیشن اور موسمیاتی تبدیلی) ڈاکٹر انشو بھردواج نے ’’پائیدار سبز توانائی کی طرف منتقلی‘‘ پر ایک پریزنٹیشن دی، جس میں بھارت کی پائیدار، کم کاربن اور توانائی کے حوالے سے موثر مستقبل کے حصول کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

کمیٹی کے ارکان نے مباحثے میں سرگرمی سے حصہ لیا اور زیرِ بحث مسائل پر قیمتی مشورے اور آراء فراہم کیں۔

********

ش ح۔ ک ح۔ج  ا

U. No.4859


(ریلیز آئی ڈی: 2244973) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada