بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ساگر مالا پروگرام کے تحت اہم منصوبے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2026 10:34PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ساگر مالا پروگرام کے تحت 315 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، 210 منصوبے زیر عمل ہیں اور 320 منصوبے زیر غورہیں ۔
ساگر مالا پروگرام کے تحت، 120 بندرگاہوں کی جدید کاری کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جس سے بندرگاہ کی نئی صلاحیت میں 400 ایم ٹی پی اے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ سڑک اور ریل رابطے کے 106 مکمل منصوبوں نے کارگو کے انخلا کی کارکردگی کو مضبوط کیا ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ساحلی شپنگ کارگو میں 87 ایم ٹی پی اے (118فیصد) اندرونی آبی گزرگاہ کارگو میں 18.10 ایم ٹی پی اے (700فیصد) سے 145.50 ایم ٹی پی اے تک اضافہ ہوا ہے اور مال برداری کو آبی گزرگاہوں پر منتقل کرنے سے لاجسٹک لاگت میں کمی آئی ہے۔
ساگر مالا پروگرام میں مجموعی طور پرایک کروڑ نئی ملازمتوں کے امکان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس میں بندرگاہ پر مبنی صنعت کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے حاصل ہونے والی 40 لاکھ براہ راست اور 60 لاکھ بالواسطہ ملازمتیں شامل ہیں ۔
********
ش ح۔ ک ح۔ج ا
U. No.4851
(ریلیز آئی ڈی: 2244923)
وزیٹر کاؤنٹر : 2