مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے کیرالہ کے ایل ایس اے، کوٹائم میں نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 3:34PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے کیرالہ کے کوٹایم لائسنسڈ سروس ایریا (ایل ایس اے) کے لیے اپنےآزاد ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے، جن میں فروری 2025 کے دوران شہر، ریلوے اور ساحلی راستوں پر وسیع کوریج شامل تھی۔ یہ ڈرائیو ٹیسٹ ٹی آر اے آئی کے علاقائی دفتر، بنگلورو کی نگرانی میں کیے گئے، جس کا استعمال کے مختلف ماحول جیسےشہری علاقوں، ادارہ جاتی ہاٹ اسپاٹس، عوامی نقل و حمل کے مراکز اور تیز رفتار کوریڈورز—میں حقیقی موبائل نیٹ ورک کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

مورخہ10 فروری 2026 سے 13 فروری 2026 کے درمیان ٹی آر اے آئی کی ٹیموں نے کوٹایم کے 503.9 کلومیٹر علاقے میں تفصیلی ٹیسٹ کیے، جن میں 306 کلومیٹر سٹی ڈرائیو، 10 ہاٹ اسپاٹس، 9.2 کلومیٹر واک ٹیسٹ، 12.4 کلومیٹر ساحلی ڈرائیو اور 176.3 کلومیٹر ہائی وے ڈرائیو شامل تھے۔ جائزہ لینے والی ٹیکنالوجیز میں 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی شامل تھیں، جو مختلف موبائل آلات کے استعمال کے مطابق صارفین کے تجربے کی عکاسی کرتی ہیں۔  آئی ڈی ٹی کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پیز) کو مزید ضروری کارروائی کے لیے آگاہ کر دیے گئے ہیں۔

کلیدی پیرامیٹرز کا جائزہ لیا گیا:

  1. وائس سروسز: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر) ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر) کال سیٹ اپ ٹائم ، کال سائلنس ریٹ ، اسپیچ کوالٹی (ایم او ایس) کوریج ۔
  2. ڈیٹا سروسز: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھرو پٹ ، لیٹ ینسی ، جٹر ، پیکٹ ڈراپ ریٹ اور ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر ۔


کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے پاس آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب 98.84 فیصد ، 89.02 فیصد ،100.00 فیصد اور98.92 فیصد کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح ہے ۔
ڈراپ کال ریٹ: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی ڈراپ کال ریٹ آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب 0.16 فیصد ، 7.53 فیصد ،0.31 فیصد اور 0.47 فیصد ہے ۔

وائس ٹیسٹنگ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں کمزور نیٹ ورک بالترتیب ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے معاملے میں سٹی آئی ڈی ٹی روٹ کے بالترتیب 1.54 فیصد ، 8.54 فیصد ، 1.29 فیصد اور 3.38 فیصد میں دیکھی گئی ہے ۔

ڈیٹا کی جانچ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں کمزور نیٹ ورک بالترتیب ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے معاملے میں سٹی آئی ڈی ٹی روٹ کے بالترتیب 17.63 فیصد ، 13.37 فیصد ، 10.84 فیصد اور 8.54 فیصد میں دیکھی گئی ہے ۔

وائس ٹیسٹنگ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں خراب نیٹ ورک بالترتیب ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے معاملے میں ہائی وے آئی ڈی ٹی روٹ کے بالترتیب 0.56 فیصد ، 7.80 فیصد ، 0.19 فیصد اور 0.78 فیصد میں دیکھی گئی ہے ۔

ڈیٹا کی جانچ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں خراب نیٹ بالترتیب ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے معاملے میں ہائی وے آئی ڈی ٹی روٹ کے بالترتیب 7.06 فیصد ، 6.08 فیصد ، 2.96 فیصد اور 4.42 فیصد میں دیکھی گئی ہے ۔

وائس ٹیسٹنگ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں خراب خراب نیٹ ورک بالترتیب ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے معاملے میں کوسٹل آئی ڈی ٹی روٹ کے 20.70 فیصد ، 6.23 فیصد ، 10.83 فیصد اور 12.43 فیصد میں دیکھی گئی ہے ۔

ڈیٹا کی جانچ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں خراب نیٹ ورک بالتریب ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے معاملے میں کوسٹل آئی ڈی ٹی روٹ کے 61.16 فیصد ، 23.14 فیصد ، 54.89 فیصد اور 13.80 فیصد میں دیکھی گئی ہے ۔

کلیدی کیو او ایس پیرامیٹرز کے مقابلے کارکردگی:

سی ایس ایس آر: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (فیصد میں) سی ایس ٹی: کال سیٹ اپ کا وقت (سیکنڈ میں)

ڈی سی آر: ڈراپ کال کی شرح (فیصد میں) اور ایم او ایس: اوسط رائے اسکور ۔

 

آواز کی خدمات کا خلاصہ

کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے پاس آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب99.84 فیصد ،89.02 فیصد ،100.00 فیصد اور 98.92 فیصد کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح ہے ۔

کال سیٹ اپ ٹائم: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا کال سیٹ اپ ٹائم آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب1.23 ،2.05 ،0.58 اور0.78 سیکنڈ ہے ۔

ڈراپ کال ریٹ: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی ڈراپ کال ریٹ آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں بالترتیب0.16 فیصد ،7.53 فیصد ،0.31 فیصد اور 0.47 فیصد ہے ۔

کال سائلنس/میوٹ ریٹ: ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے پاس پیکٹ سوئچڈ نیٹ ورک (4 جی/5 جی) میں بالترتیب 0.52 فیصد ،5.77 فیصد ،0.00 فیصد اور2.07 فیصد سائلنس کال ریٹ ہے ۔

اوسط رائے اسکور (ایم او ایس) ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے اوسط ایم او ایس بالترتیب 4.04، 3.10 ،4.58 اور 4.52 ہیں ۔

ڈیٹا خدمات کا خلاصہ

ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی (مجموعی طور پر) ایئرٹیل کی اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار (5 جی/4 جی/2 جی) 149.07 ایم بی پی ایس ، بی ایس این ایل (4 جی/3 جی/2 جی) 10.33 ایم بی پی ایس ، آر جے آئی ایل (5 جی/4 جی) 318.34 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5 جی/4 جی/2 جی) 22.95 ایم بی پی ایس ہے۔

ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی طور پر) ایئرٹیل کی اوسط اپ لوڈ رفتار (5 جی/4 جی/2 جی) 25.56 ایم بی پی ایس ، بی ایس این ایل (4 جی/3 جی/2 جی) 4.41 ایم بی پی ایس ، آر جے آئی ایل (5 جی/4 جی) 26.78 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5 جی/4 جی/2 جی) 18.71 ایم بی پی ایس ہے ۔

تاخیر (مجموعی طور پر) ایئرٹیل ، بی ایس این ایل ، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل 50 ویں فیصد تاخیر بالترتیب 40.54 ایم ایس ، 58.85 ایم ایس ،25.80 ایم ایس ، 40.89 ایم ایس ہے ۔


ڈیٹا کی کارکردگی-ہاٹ اسپاٹ (ایم بی پی ایس میں)

4G D/L: 39.37 4G U/L: 7.15ایئر ٹیل-    

5G D/L: 239.21 5G U/L: 49.75            

4G D/L: 19.64 4G U/L: 11.49بی ایس این ایل

4G D/L: 44.55 4G U/L: 10.34آر جے آئی ایل-

5G D/L: 363.65 5G U/L: 27.79                4G D/L: 29.26 4G U/L: 33.41      وی آئی ایل-  5G D/L: 33.67 5G U/L: 43.68          

 

’’ڈی/ایل‘‘ ڈاؤن لوڈ کی رفتار ، ’’ یو/ایل‘‘ اپ لوڈ کی رفتار۔
ایم ٹی این ایل میں 4 جی اور 5 جی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ نہیں ہوا ہے۔

 

 

 

 

 

کوٹایم میں اس جائزے میں نٹکوم، پُتھوپلی، مینادوم، پامپاڈی، منارکاڈو، ایارکنم، کیژوومکولم، پائیکا، پووارانی، کداپّٹّور، کیڈانگور، ایٹّومانوور، کوتھانالّور، کالّارا، نیندور اور کماراکوم وغیرہ جیسے علاقوں کو شامل کیا گیا۔

ٹی آر اے آئی نے ضلع کلیکٹریٹ کوٹایم، گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال کوٹایم، کوٹایم جنرل ہسپتال، کوٹایم مین بازار، کوٹایم ریلوے اسٹیشن، کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ کوٹایم، لولو مال کوٹایم، میونسپل جوبلی نہرو پارک، نہرو اسٹیڈیم کوٹایم اور تھروناکّرا مندر کوٹایم میں حقیقی حالات کا بھی جائزہ لیا۔

مورخہ11 اور 12 فروری 2026 کو کیے گئے واک ٹیسٹ، ضلع کلیکٹریٹ کوٹایم، کوٹایم ریلوے اسٹیشن سے ناگمپاڈم بس اسٹینڈ، نہرو اسٹیڈیم جنکشن اور تھروناکّرا مندر سے تھروناکّرا مارکیٹ ہوتے ہوئے ریلوے اسٹیشن روڈ تک کیے گئے، تاکہ بھیڑ والے پیدل چلنے والے علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔

ہائی وے ڈرائیو ٹیسٹ کوٹایم سے کوچی تک کیا گیا، جو ترووالّا، کیامکولم، الاپّوزھا، چیرتھالا اور الووا سے وغیرہ سےگزرا۔ ساحلی ڈرائیو ٹیسٹ میں چیپُنکل، گرین آئی لینڈ، چیپُنکل سن سیٹ ویو پوائنٹ، کماراکوم برڈ سینکچوری بریزی شور، تھولّایرم برج اور چیپُنکل جیسے مقامات شامل تھے تاکہ راستے کے دوران سروس کے معیار کو سمجھا جا سکے۔ یہ تمام ٹیسٹ ٹی آر اے آئی کے معیاری آلات اور معیاری طریقہ کار کے تحت حقیقی وقت کے ماحول میں کیے گئے۔ تفصیلی رپورٹ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔

کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے جناب برجندر کمار، مشیر (علاقائی دفتر، بنگلورو) ٹی آر اے آئی سے ای میل adv.bengaluru@trai.gov.in یا ٹیلی فون نمبر+91-80-22865004  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

***

ش ح ۔ م ع ن۔ م ش

U. No.4845


(ریلیز آئی ڈی: 2244892) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English