ٹیکسٹائلز کی وزارت
ماحولیاتی طور پر پائیدار پیداوار کے طریقے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2026 3:20PM by PIB Delhi
ماحولیاتی طور پر پائیدار پیداوار کے طریقوں کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کے پیش نظر، جن میں ماحول کے لیے سازگار ٹیکنالوجی کو اختیار کرنا، ری سائیکلنگ اور فضلہ میں کمی شامل ہیں اور ان کے متوقع فوائد جیسے کہ عالمی مسابقت میں بہتری، منڈی تک بہتر رسائی، ماحولیاتی اور معاشی پائیداری میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مضبوطی شامل ہیں، متعدد اقدامات کیے گئے ہیں:
- حکومت نے ایک ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی سے متعلق)ای ایس جی ) ٹاسک فورس تشکیل دی ہے، جو پائیدار پیداوار، سرٹیفیکیشن، برآمدات وغیرہ سے متعلق امور پر غور و خوض کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس ٹاسک فورس نے مختلف صنعت پر مرکوز پروگراموں کو سہولت فراہم کی ہے، جو بہترین طریقۂ کار اور معلومات کے تبادلے پر توجہ دیتے ہیں، جن میں سرکولر سمواَد اور کلسٹر ایکسچینج میکانزم جیسے پلیٹ فارمز شامل ہیں۔
- ترمیم شدہ ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن فنڈ اسکیم(اے ٹی یو ایف ایس) ، جو31 مارچ 2022 تک مؤثر تھی، اس کے تحت ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں پانی اور توانائی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے 1,117 سے زائد توانائی بچانے والی مشینوں کی معاونت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، انٹیگریٹڈ پروسیسنگ ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی پی ڈی ایس)کے ذریعے زیرو لیکوئڈ ڈسچارج (زیڈ ایل ڈی) ٹیکنالوجی کے ساتھ 6 مشترکہ فضلہ پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس(سی ای ٹی پی ) کی منظوری دی گئی ہے۔
- حکومت ملک بھر میں کئی پائلٹ منصوبوں کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ پائیدار پیداوار اور استعمال کے عالمی بہترین طور طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے اور صلاحیت میں اضافہ ہو، جن میں ٹیکسٹائل ویلیو چین سے خطرناک کیمیکلز کے خاتمے، نئے دور کے ماحول کے لیے سازگار اور آرگینک ٹیکسٹائل کی پیداوار، ٹیکسٹائل ویسٹ مینجمنٹ اور دوبارہ استعمال، لائف سائیکل تجزیہ، مصنوعات کے ماحولیاتی اور کاربن فٹ پرنٹ، قدرتی رنگائی وغیرہ جیسے موضوعات پر توجہ دی جاتی ہے۔
- ’’ ہندوستان میں ٹیکسٹائل فیشن سپلائی چین سے خطرناک کیمیکلز کے خاتمے‘‘کے عنوان سے پائلٹ منصوبہ، جو آٹھ کلسٹرز میں 400 فیکٹریوں اور چار فیشن ہاؤسز میں نافذ کیا جا رہا ہے، اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ 1,47,000 ٹن سی او 2 کے مساوی اخراج کو کم کرے گا اور نقصان دہ کیمیکلز کے استعمال میں 10,530 ٹن کی کمی لائے گا۔
- نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز مشن(این ٹی ٹی ایم) کے تحت بھی متعدد تحقیق و ترقی(آر اینڈ ڈی) منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، جس کی توجہ ماحولیاتی طور پر پائیدار ٹیکنالوجیز اور مواد پر مرکوز ہے۔
- اس کے علاوہ، وزیر خزانہ نے اپنے بجٹ خطاب27-2026 میں ٹیکسٹائل کے لیے ایک مربوط پروگرام کا اعلان کیا، جس میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ ٹیکس-ایکو اقدام شامل ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر مسابقتی اور پائیدار ٹیکسٹائل اور ملبوسات کو فروغ دینا ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ٹیکسٹائل کے وزیر جناب گری راج سنگھ کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔
******
ش ح۔ ا ع خ۔ ش ب ن
U-NO. 4783
(ریلیز آئی ڈی: 2244640)
وزیٹر کاؤنٹر : 8