عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
فروری 2026 کے لیے ‘سکریٹریٹ ریفارمز’ کی ماہانہ رپورٹ کا 28 واں ایڈیشن جاری
سال 2021 سے فروری 2026 تک سوچھتا مہم میں اسکریپ کی فروخت سے حاصل ہونے والی کل آمدنی 4,497.9 کروڑ روپے ہے
دسمبر 2025 تا فروری 2026 کے دوران کباڑکو ٹھکانے لگانے سے 292.83 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی
فروری 2026 کے دوران 4,291 دفاتر میں سوچھتا مہم کے تحت 1.28 لاکھ فائلوں کا تصفیہ کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2026 3:48PM by PIB Delhi
وزارتِ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے تحت کام کرنے والےانتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) نے فروری 2026 کے لیے اپنی ماہانہ رپورٹ ‘سکریٹریٹ ریفارمز’ کا 28واں ایڈیشن جاری کیا ہے۔ یہ رپورٹ حکومت اور انتظامیہ میں اصلاحات کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی تجزیہ پیش کرتی ہے، جن میں (i) سوچھتا اور زیر التوا کاموں کو کم سے کم سطح تک لانا (ii)فیصلے کرنے کی صلاحیت میں کارکردگی کو بڑھانا (iii)ای-آفس کے نفاذ اور تجزیاتی نظام کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔

اس ایڈیشن میں درج ذیل موضوعات شامل ہیں:
- ‘دفتر کے ماحول کو بہتر بنانے’ کے تحت بہترین عملی اقدامات
- توجہ کا مرکز: محکمہ عملہ اور تربیت (ڈی او پی ٹی)
- ای-آفس کے نفاذ پرکابینہ سکریٹریٹ کی ہدایات
فروری 2026 کی رپورٹ کے اہم نکات:
1. سوچھتااور زیر التوا کاموں میں کمی لانا
- ملک بھر میں 4,291 مقامات پر صفائی مہم کامیابی سے منعقد کی گئی۔
- تقریباً 16.34 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کی گئی، جس میں سب سے زیادہ حصہ(12,98,377 مربع فٹ) وزارتِ کوئلہ کا رہا ۔
- کباڑکو ٹھکانے لگانے سے 92.62 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، جس میں اہم کردار وزارتِ ریلوے، محکمہ امورِ فوج اور وزارتِ کوئلہ نے ادا کیا۔
- مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ کے تحت 2,43,247 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 1,28,131 فائلوں کا تصفیہ کیا گیا۔
- 5,04,420 عوامی شکایات اور اپیلوں کاازالہ کیا گیا، ساتھ ہی 1,045 رکن پارلیمنٹ کے خطوط اور 724 ریاستی حکومت کے خطوط کا بھی ازالہ کیا گیا۔
|
معیار/اشیا
|
ایس سی1.0 –
ایس سی 4.0
|
دسمبر 24 –
اگست 25
|
ایس سی 5.0
|
دسمبر 25 –
فروری 26
|
مجموعی
|
|
آمدنی (کروڑ روپے میں)
|
2,364.05
|
1,007.1
|
833.92
|
292.83
|
4,497.9
|
2. بہترین عملی اقدامات: دفتر کی جگہوں میں بہتری
وزارتوں اور محکموں نے اپنی دفتر کی جگہوں میں بہتری کے اقدامات کیے۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں:
- ممبئی میں نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ اور ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی میں دیواروں کی تزئین کاری ۔
- چنئی میں ایم پی ای زیڈ اسپیشل اکنامک زون اور ڈپارٹمنٹ آف کامرس میں پرانے اسٹوریج روم کو ورکنگ اسپیس میں تبدیل کرنا۔
3. فیصلوں کی کارکردگی میں اضافہ اور ای-آفس کے نفاذ و تجزیاتی اقدامات
- سطح کو کم کرنے سے متعلق اقدامات کے نفاذ سے فعال فائلوں کے لیے اوسط ٹرانزیکشن سطح 7.19 (2021) سے کم ہو کر فروری 2026 تک 4.13 ہو گئی۔
- فروری 2026 میں کل تخلیق شدہ فائلوں میں سے 93.78فیصد ای-فائلیں ہیں۔
- موصول شدہ رسیدوں میں سے 95.30فیصد ای-رسیدیں تھیں اور 66 وزارتوں/محکموں نے کم از کم 90فیصد ای-فائلیں اپنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ 16 وزارتوں/محکموں کے لیے فروری 2026 میں ای-رسیدوں کا شیئر 100فیصد رہا۔
- فروری 2026 کے مہینے میں بین وزارتی فائلوں کی منتقلی 8,280 فائلیں رہی، جو انتظامی عمل کے بہتر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
یہ اقدامات حکومت ہند کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ڈیجیٹل، شفاف، مؤثر اور شہری مرکز حکمرانی کے لیے کام کر رہی ہے، جو انتظامی عمدگی اور عوامی خدمات میں جوابدہی کے بڑے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔
فروری 2026 کے ماہانہ ‘سکریٹریٹ ریفارمز’ رپورٹ کے لیے لنک درج ذیل ہے:
https://darpg.gov.in/sites/default/files/Secretariat_Reforms_Report_Feb_2026.pdf
****
(ش ح ۔ م ش۔ ت ع)
Urdu No. 4786
(ریلیز آئی ڈی: 2244612)
وزیٹر کاؤنٹر : 7