قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی ، بھارت نے جنوب مغربی دہلی کے پالم علاقے میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت اور 3 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع کا از خود نوٹس لیا
اطلاعات کے مطابق ، فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی ہائیڈرولک کرین میں کچھ تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں بچاؤ کی کارروائی میں تاخیر ہوئی
کمیشن نے دہلی کے چیف سکریٹری اور پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2026 2:57PM by PIB Delhi
بھارت کے حقوق انسانی کے قومی کمیشن(این ایچ آر سی) نے 18 مارچ 2026 کو جنوب مغربی دہلی کے پالم علاقے میں ایک 4 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے حادثہ میں تین بچوں اور ایک 70 سالہ خاتون سمیت ایک خاندان کے نو افراد کی موت اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی ہائیڈرولک کرین میں کچھ تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں بچاؤ کی کارروائی میں تاخیر ہوئی ۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ آلات کے بروقت کام کرنے سے مزید جانیں بچائی جا سکتی تھیں ۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبروں کے مندرجات ، اگر سچ ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ پیدا کرتے ہیں ۔ لہذا ، اس نے چیف سکریٹری اور پولیس کمشنر ، دہلی کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔ توقع ہے کہ رپورٹ میں متاثرہ اور زخمی افراد کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق صورتحال بھی شامل کی جائےگی۔
19 مارچ 2026 کی میڈیا رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تقریباً صبح 6:15بجے آگ لگی ۔ یہ نچلی منزل کی دکان سے شروع ہوئی اور تیزی سے اوپر کی رہائشی منزلوں تک پھیل گئی ۔ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے گھر کی کھڑکیاں اور دیواریں توڑ کر پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کی کوشش کی ۔ان میں سے کچھ افرادبچ کر نکلنے یامتاثرین کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہو گئے ۔
*****
ش ح-ش ب- اش ق
U.No. 4781
(ریلیز آئی ڈی: 2244469)
وزیٹر کاؤنٹر : 8