وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو میں پی ایم ایم ایس وائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 12:22PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری نے ملک میں ماہی گیری کے شعبے اور ماہی گیروں کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے 120 منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن میں ریاست تمل ناڈو کے لیے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ، فعال روایتی ماہی گیروں کے خاندانوں کےلیے ذریعہ معاش کی حمایت کا منصوبہ بھی شامل ہے، تاکہ ماہی گیری کی پابندی یا خراب موسمی حالات دوران ماہی گیری کے وسائل کا تحفظ کیا جا سکے۔ اس منصوبے کی کل لاگت1240.58 کروڑ روپےہے، جس میں سے مرکزی حصہ480.09 کروڑ  پی ایم ایم ایس وائی کے تحت گزشتہ 5 ؍برسوں (21-2020تا 25-2024) اور موجودہ مالی سال (26-2025) میں دیا گیا۔حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری نے منظور شدہ منصوبوں کے نفاذ کے لیے تمل ناڈو حکومت کو 222.05 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ گہری سمندری ماہی گیری کے جہازوں کے منصوبے کے نفاذ کے لیے (بلو ریولوشن اسکیم کے تحت،18-2017 کے دوران) حکومت ہند کی طرف سے جاری اضافی غیر استعمال شدہ رقم 262.42 کروڑ روپے بھی تمل ناڈو  حکومت کے پاس موجود تھی، جو گزشتہ 5 برسوں(21-2020 سے25-2024 ) اور موجودہ مالی سال (26-2025) میں پی ایم ایم ایس وائی کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے نفاذ کے لیے استعمال کی جا سکتی تھی۔ اضافی رقم 262.42 کروڑ روپے میں سے 123.06 کروڑ روپے کا استعمال تمل ناڈو  حکومت نے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے نفاذ کے لیے کیا ہے۔ اس کے علاوہ  تمل ناڈو حکومت کے استعمال کی بنیاد پرتمام منظور شدہ منصوبوں کے نفاذ کے لیے فنڈز ریاستی حکومت کو جاری کیے جاتے ہیں۔

حکومت ہند کے  محکمہ ماہی پروری نے تمل ناڈو حکومت کی طرف سے تھانگاچیمدام ماہی گیری بندرگاہ کی ترقی کے لیے کوئی بھی تجویز وصول نہیں کی ہے۔ تمل ناڈو حکومت نے  مطلع کیا ہے کہ ریاستی حکومت نے رامناتھاپورم ضلع میں تھانگاچیمدام میں فش لینڈنگ سینٹر کی ترقی کے کام کے لیے انتظامی منظوری دی ہے، جس کی تخمینہ لاگت 150.00 کروڑ روپے ہے، جو نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ – دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے فنڈ کے تحت ہے۔ منصوبے کا کام 17.06.2025 کو شروع ہوا اور 03.03.2026 تک 70؍فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ریاستی حکومت کی اطلاع کے مطابق26-2025 کے دوران تین قسطوں میں 92.00 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں اور16.06.2027تک اس کے مکمل ہونے کی امید ہے۔

یہ معلومات ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں  فراہم کی۔

***

ش ح ۔ م ع ن۔ م ش

U. No.4766

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2244367) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी