مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی کی مشاورتی دستاویز ‘ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے جائیدادوں کی درجہ بندی کے ضوابط، 2024 (7 آف 2024)’ پر تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 7:03PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 27 فروری 2026 کو ’’ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے جائیدادوں کی درجہ بندی کے ضوابط، 2024 (7 آف 2024)‘‘پر ایک مشاورتی دستاویز جاری کی تھی۔  شراکت داروں (اسٹیک ہولڈرز) کی جانب سے آراء اور تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے 23 مارچ 2026 مقرر کی گئی تھی۔

انڈسٹری ایسوسی ایشن اور دیگر اشراکت داروں  کی جانب سے مذکورہ مشاورتی دستاویز پر آراء اور تبصرے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تبصروں کی جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر 30 مارچ 2026 تک کر دیا گیا ہے۔

’’ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے جائیدادوں کی درجہ بندی کے ضوابط، 2024 (7 آف 2024)کےجائزے‘‘ سے متعلق مشاورتی دستاویز ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.inپر دستیاب ہے، جس کے ذریعے انڈسٹری ایسوسی ایشن،شراکت داروں  اور ٹیلی کام صارفین سے آراء طلب کی گئی ہیں۔مشاورتی دستاویز میں اٹھائے گئے امور پر تحریری تبصرے یا کوئی اضافی تجاویز، مشاورتی دستاویز کے ضمیمہ-I میں دیے گئے مخصوص فارمیٹ کے مطابق ٹرائی کی ویب سائٹ پر جمع کرائے جا سکتے ہیں، یا 30 مارچ 2026 تک  adv-qos1@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں، جس کی ایک کاپی:ja.qos1@trai.gov.inکو بھی ارسال کی جائےگی۔

مزید معلومات  کے لیے براہ کرم جناب تیج پال سنگھ، ایڈوائزر (کیو او ایس(1- سے رابطہ کریں۔

ای میل: adv-qos1@trai.gov.inٹیلیفون: +91-11-20907759

***

(ش ح۔ش آ)

UN No 4739


(ریلیز آئی ڈی: 2244182) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी