وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مخطوطات کے ورثے کا تحفظ اور ڈیجیٹائزیشن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 1:25PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جناب گجنندر سنگھ شیخاوت نے تحریری جواب میں بتایا کہگیان بھارتم مشن (جی بی ایم) وزارت ثقافت حکومتِ ہند کے ذریعہ مرکزی بجٹ26-2025 کے دوران اعلان کیا گیا ایک اہم منصوبہ ہے۔ جس کا مقصد مختلف شعبوں کے تحت مخطوطات سے متعلق سرگرمیاں انجام دینا ہے۔ جن میں مخطوطات کا سروے اور رجسٹریشن، مضبوط تکنیکی بنیادی ڈھانچے اور شراکت داری قائم کرنا، دستاویزات کی تیاری، محفوظ کرنا، تحفظ، ڈیجیٹائزیشن، اشاعت اور صلاحیت سازی و تحقیق شامل ہیں۔

ہندوستان کے مخطوطہ ورثے کی حفاظت کے لیے جی بی ایم کے تحت اٹھائے گئے اقدامات میں روک تھام اور علاج کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے مخطوطات کے تحفظ کو اس پہل کا ایک لازمی حصہ بنانے کے لیے مشغول ادارے شامل ہیں۔ مزید برآں ان اقدامات میں ان الحاق شدہ اداروں میں کنزرویشن لیبارٹریز کا قیام اور اپ گریڈیشن، صلاحیت سازی کے پروگراموں کا انعقاد، ورکشاپس، اور عملی تربیت شامل ہیں۔

حال ہی میں،12 تا 13 فروری2026 کو نیشنل ریسرچ لیبارٹری برائے تحفظِ ثقافتی املاک (این آر ایل سی)، لکھنؤ، اتر پردیش میں دو روزہ تحفظاتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں گیان بھارتم مشن سے منسلک اداروں کے 40 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ مختلف پروگراموں کے لیے تکنیکی شراکت داربھی شامل کیے گئے ہیں۔ جن میں میٹا ڈیٹا کی تیاری اور اسے نیشنل ڈیجیٹل ریپوزٹری(این ڈی آر) پر انٹیگریٹ کرنا، آلات کی تعیناتی،مصنوعی ذہانت سے مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور طویل مدتی ڈیٹا اسٹوریج شامل ہیں۔

ملک بھر میں مختلف فارمیٹس جیسے ڈی وی ڈی، ایچ ڈی ڈی اور مائیکرو فلمز میں8 لاکھ سے زائد ڈیجیٹائزڈ مخطوطات دستیاب ہیں۔ جن میں سے 1.29 لاکھ مخطوطات گیان بھارتم پورٹل پر عوام کے لیے’قا بل دید‘صورت میں دستیاب ہیں۔

*****

ش ح۔ م ح ۔ص ج

U. No-4667


(ریلیز آئی ڈی: 2243903) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी