صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
این پی سی بی وی آئی پر تازہ ترین رپورٹ
ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 396 آئی بینک فعال
آنکھوں کے عطیات میں مسلسل اضافہ،تعداد 2022-23 میں 62,370 سے بڑھ کر 2024-25 میں 69,848 تک پہنچی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAR 2026 12:43PM by PIB Delhi
مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ملک بھر میں مجموعی طور پر 396 آئی بینک فعال ہیں۔ سال 23-2022، 24-2023 اور 25-2024 کے دوران جمع کیے گئے قرنیہ کی تعداد بالترتیب 62,370، 66,434 اور 69,848 رہی ہے۔
نیشنل پروگرام فار کنٹرول آف بلائنڈنیس اینڈ ویژول امپیئرمنٹ (این پی سی بی وائی آئی) ملک میں آئی بینکنگ اور قرنیہ کی پیوند کاری کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، آلات کی خریداری اور ماہرینِ چشم و آئی بینک ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ پروگرام آنکھوں کے عطیہ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک بھر کے سرکاری آئی بینکوں کو قرنیہ محفوظ رکھنے والے محلول کی مفت فراہمی میں بھی تعاون کرتا ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیرِ مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ش ا
U NO: 4661
(ریلیز آئی ڈی: 2243821)
وزیٹر کاؤنٹر : 16