ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ ماحولیات نے بھاگیرتھی ایکو -سینسیٹو زون سے متعلق اجلاس کی صدارت کی


بھاگیرتھی خطے میں ماحولیاتی تحفظ کو ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے متعلقہ فریقوں کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے: جناب بھوپیندر یادو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 MAR 2026 6:32PM by PIB Delhi

وزارتِ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی نے آج دہرادون میں بھاگیرتھی ایکو- سینسیٹو زون (بی ای ایس زیڈ) کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی، جناب بھوپیندر یادو نے کی۔

 

 

غور و خوض کا مرکز بی ای ایس زیڈ نوٹیفکیشن کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا تھا۔ بات چیت کے دوران  اس امر پر زور دیا گیا کہ خطے کے بھرپور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کی امنگوں اور روزگار کے وسائل کو ایک متوازن اور پائیدار ترقیاتی نقطۂ نظر کے تحت ہم آہنگ کیا جائے۔

 

جناب یادو نے بھاگیرتھی ایکو- سینسیٹو زون، جو دریائے گنگا کا منبع ہے، کے بھرپور حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ایک منظم اور مربوط فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اقدامات سائنسی اور شواہد پر مبنی مطالعات، جامع ترقیاتی منصوبہ بندی، واضح ادارہ جاتی ڈھانچےاور مؤثر نگرانی و نفاذ کے نظام پر مبنی ہونے چاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقوں میں غیر سائنسی ترقی اکثر قابلِ اجتناب آفات کا باعث بنتی ہے، لہٰذا خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی اور باخبر طرزِ عمل اختیار کرنا ضروری ہے۔

 

جناب یادو نے مزید کہا کہ متعلقہ فریقوں کے درمیان ہم آہنگی نہایت اہم ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ بآسانی ہم آہنگ کیا جا سکے اور یوں بھاگیرتھی خطے میں ماحولیاتی توازن کے ساتھ ساتھ مقامی برادری کی فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

 

 

میٹنگ میں حکومتِ اتراکھنڈ کے چیف سیکریٹری، ریاستی حکومت کے سینئر حکام، مانیٹرنگ کمیٹی کے اراکین، وزارتِ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل آف فاریسٹس و اسپیشل سیکریٹری (ڈی جی ایف اینڈ ایس ایس) اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

******

ش ح۔م م ۔ ع ر

U-N- 4646


(ریلیز آئی ڈی: 2243726) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी