وزارت آیوش
ادویاتی پودوں کی کاشت اور تحفظ
حکومت کی طرف سے ادویاتی پودوں کے تحفظ اور کسانوں کے روابط کا فروغ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 MAR 2026 5:45PM by PIB Delhi
وزارتِ آیوش کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل میڈیسینل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)، وزارتِ آیوش اس وقت "ادویاتی پودوں کے تحفظ، ترقی اور پائیدار نظم" کی مرکزی اسکیم کو جموں و کشمیر، گجرات اور مدھیہ پردیش سمیت پورے ملک میں نافذ کر رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت درج ذیل سرگرمیوں کے لیے منصوبہ جاتی بنیاد پر معاونت فراہم کی جاتی ہے:
(i) ادویاتی پودوں کے تحفظ و ترقی کے علاقوں کے قیام کے ذریعے قدرتی ماحول میں تحفظ۔
(ii) قدرتی ماحول کے اندر اور باہر وسائل میں اضافہ۔
(iii) جڑی بوٹیوں کے باغات کے قیام کے ذریعے قدرتی ماحول سے باہر تحفظ۔
(iv) جوائنٹ فاریسٹ مینجمنٹ کمیٹیوں، پنچایتوں، ون پنچایتوں، بایو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹی اور سیلف پیلپ گروپوں کو روزگار کے مواقع سے جوڑنا۔
(v) معلوماتی، تعلیمی اور ابلاغی سرگرمیاں جیسے تربیت، ورکشاپ، سیمینار اور کانفرنس وغیرہ۔
(vi) تحقیق و ترقی۔
(vii) ادویاتی پودوں کی پیداوار کی مارکیٹنگ اور تجارت کو فروغ دینا۔
(viii) ادویاتی پودوں کی سپلائی چین میں ماقبل اور مابعد کے روابط کو مضبوط بنانا۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران "ادویاتی نباتات کے تحفظ، ترقی اور پائیدار نظم" کے لیے مرکزی اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں اور جاری کردہ فنڈ کی ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔
(ب) وزارتِ آیوش، حکومتِ ہند نے مالی سال 2015-16 سے 2020-21 تک ملک بھر میں، بشمول مدھیہ پردیش، نیشنل آیوش مشن کے تحت ادویاتی پودوں کی کاشت کے لیے مرکزی معاونت یافتہ اسکیم نافذ کی۔ اس دوران وزارتِ آیوش نے مدھیہ پردیش میں ادویاتی پودوں کی کاشت کے لیے مرکزی حصہ کے ضمن میں 15.85 کروڑ روپے جاری کیے اور 12,551 ہیکٹر رقبے پر کاشت کی حمایت کی۔ اس کی تفصیلات ضمیمہ-2 میں دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ، نیشنل میڈیسینل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)، وزارتِ آیوش نے مالی سال 2024-25 کے دوران مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں "ادویاتی پودوں کی سپلائی چین میں آگے اور پیچھے کے روابط" کے عنوان سے ایک منصوبے کو منظوری دی، جس کے لیے 119.95 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ اس منصوبے کے تحت کسانوں میں تقسیم کے لیے پودا جاتی مواد کی تیاری، بعد از پیداوار نظم اور مارکیٹنگ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے۔
(ج) این ایم پی بی مرکزی اسکیم کے تحت نایاب اور خطرے کی زد میں آنے والے ادویاتی پودوں کے تحفظ کے لیے ریاستی محکمۂ جنگلات کو منصوبہ جاتی معاونت فراہم کرتا ہے، جس میں گجرات بھی شامل ہے۔ اس کے تحت جنگلاتی علاقوں کے قدرتی وسائل میں اضافہ، جنگلات سے باہر شجرکاری، اور مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن، خشک کرنے، ذخیرہ کرنے اور مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے جے ایف ایم سی، پنچایتوں، ون پنچایتوں، سیلف ہیلپ گروپوں اور بایو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹیوں کی معاونت کی جاتی ہے، تاکہ جنگلاتی علاقوں کے نزدیک رہنے والی برادریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ گزشتہ پانچ برسوں میں گجرات کے کچھ علاقے میں ادویاتی پودوں کے قدرتی وسائل میں اضافے سے متعلق ایک منصوبے کی بھی معاونت کی گئی ہے۔
(د) قیمتوں میں شفافیت کو یقینی بنانے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے این ایم پی بی نے "ای-چارک" موبائل ایپ اور ویب پورٹل شروع کیا ہے، تاکہ ادویاتی پودوں کی تجارت کو فروغ دیا جا سکے اور مارکیٹ تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔ یہ پلیٹ فارم ملک بھر میں اس شعبے سے وابستہ افراد، خصوصاً کسانوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو ممکن بناتا ہے۔ یہ ایپ مختلف مقامی زبانوں میں دستیاب ہے اور ملک کے 25 جڑی بوٹیوں کے بازاروں سے 100 ادویاتی پودوں کی پندرہ روزہ قیمت بھی فراہم کرتی ہے۔
فی الحال ای-چارک موبائل ایپ کے رجسٹرڈ صارفین 11,119 ہیں، کل وزیٹرس 3,05,65,540 ہیں، پوسٹ کی گئی اشیاء 7,588 ہیں اور خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان لین دین کی تعداد 71,14,690 ہے۔
(ہ)مرکزی شعبہ اسکیم کے تحت براہِ راست کاشتکاری کی سرگرمیوں کی معاونت نہیں کی جاتی۔ تاہم، وزارتِ آیوش کے تحت نیشنل میڈیسینل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) نے مالی سال 2023-24 سے موجودہ مرکزی اسکیم کے مربوط جزو یعنی ادویاتی پودوں کی سپلائی چین میں آگے اور پیچھے کے روابط کے تحت مختلف منصوبوں کی معاونت کی ہے۔ اس کے تحت معیاری پودا جاتی مواد کی تیاری کے لیے بنیادی ڈھانچہ، کسانوں میں بیداری کے لیے معلوماتی، تعلیمی و ابلاغی سرگرمیاں، بعد از برداشت انتظام اور مارکیٹنگ کا ڈھانچہ، پیداوار میں قدر کا اضافہ، منافع میں بہتری، نقصانات میں کمی، اور خام مال کی کوالٹی جانچ و سرٹیفیکیشن کے لیے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
این ایم پی بی نے مالی سال 2023-24 سے اب تک اس اسکیم کے تحت مختلف اداروں کے لیے مجموعی طور پر 15 منصوبوں کو منظوری دی ہے، جن کے ذریعے تقریباً 2000 ہیکٹر رقبے پر ادویاتی پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے کسانوں کو معیاری پودا جاتی مواد فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملک بھر میں، بشمول جموں و کشمیر، گجرات اور مدھیہ پردیش، مرکزی اسکیم کے تحت منظور کیے گئے نئے منصوبوں اور (نئے و پرانے) منصوبوں کے لیے جاری کیے گئے مجموعی فنڈزکی ریاست/مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ کے لحاظ سے تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
|
نمبر شمار
|
شہروں کے نام
|
نئے منظور شدہ منصوبوں کی تعداد
|
پچھلے 5 سالوں کے دوران نئے اور پرانے منصوبوں کے لیے ریاست کو جاری کیا گیا کل فنڈ (رقم لاکھ میں)
|
-
|
انڈمان اور نکوبار
|
1
|
24.50
|
-
|
آندھرا پردیش
|
16
|
466.78
|
-
|
اروناچل پردیش
|
5
|
79.67
|
-
|
آسام
|
24
|
1063.00
|
-
|
بہار
|
2
|
43.09
|
-
|
چنڈی گڑھ
|
3
|
58.32
|
-
|
چھتیس گڑھ
|
5
|
158.25
|
-
|
دہلی
|
39
|
1116.84
|
-
|
گوا
|
1
|
47.24
|
-
|
گجرات
|
14
|
1348.02
|
-
|
ہریانہ
|
16
|
515.72
|
-
|
ہماچل پردیش
|
20
|
730.12
|
-
|
جموں و کشمیر
|
14
|
679.40
|
-
|
جھارکھنڈ
|
6
|
14.20
|
-
|
کرناٹک
|
32
|
1585.04
|
-
|
کیرالہ
|
31
|
1379.74
|
-
|
لداخ
|
4
|
91.75
|
-
|
لکشدیپ
|
0
|
26.17
|
-
|
مدھیہ پردیش
|
27
|
594.03
|
-
|
مہاراشٹر
|
25
|
828.99
|
-
|
منی پور
|
8
|
141.94
|
-
|
میگھالیہ
|
2
|
31.15
|
-
|
میزورم
|
7
|
325.77
|
-
|
ناگالینڈ
|
3
|
97.93
|
-
|
اڈیشہ
|
20
|
150.28
|
-
|
پنجاب
|
13
|
195.48
|
-
|
پڈوچیری
|
4
|
96.75
|
-
|
راجستھان
|
12
|
224.26
|
-
|
سکم
|
3
|
520.22
|
-
|
تمل ناڈو
|
51
|
687.31
|
-
|
تلنگانہ
|
14
|
544.47
|
-
|
تریپورہ
|
1
|
0
|
-
|
اتر پردیش
|
38
|
1096.64
|
-
|
اتراکھنڈ
|
26
|
700.21
|
-
|
مغربی بنگال
|
11
|
842.22
|
|
|
Total
|
498
|
16505.5
|
ضمیمہII-
مالی سال 2015-16 سے 2020-21 تک نیشنل آیوش مشن (این اے ایم) اسکیم کے ادویاتی پودوں کے جزو کے تحت مدھیہ پردیش میں منظور شدہ سرگرمیوں کی تفصیل ۔
|
نمبر شمار
|
سرگرمیاں
|
2015-16
|
2016-17
|
2017-18
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
کل
|
|
1
|
ادویاتی پودوں کی کاشت کے تحت احاطہ شدہ علاقہ (رقبہ ہیکٹر میں)
|
1681
|
2518
|
2030
|
1262
|
790
|
4270
|
12551
|
|
2
|
فصل کے بعد کے انتظام کی اکائیاں (تعداد میں)
|
0
|
0
|
14
|
0
|
40
|
9
|
63
|
|
3
|
دیہی کلیکشن سینٹر (تعداد میں)
|
0
|
0
|
0
|
1
|
0
|
0
|
1
|
|
4.
|
جاری کردہ فنڈ (مرکزی حصہ) )روپے کروڑ میں(
|
2.76
|
2.98
|
2.70
|
2.01
|
3.10
|
2.30
|
15.85
|
******
(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)
Urdu No-4573
(ریلیز آئی ڈی: 2243187)
وزیٹر کاؤنٹر : 7