وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

صحرا میں پائے جانے والے ادویاتی نباتات  کا فروغ

حکومت کی طرف سے صحراؤں کے ادویاتی نباتات کی کاشت کے لیے  معاونت کی توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAR 2026 5:43PM by PIB Delhi

وزارتِ آیوش کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارتِ آیوش کے تحت نیشنل میڈیسینل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)  صحرائی ادویاتی پودوں جیسے گگگل (Commiphora wightii ) اور ایلو ویرا  (Aloe barbadensis Miller)کو فروغ دیتا ہے۔ یہ فروغ آیوش پر مبنی ویلیو چین کی ترقی اور کاشتکاری کے اقدامات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں قائم علاقائی و سہولیتی مراکز کے ذریعے کسانوں کو معیاری پودے کے مواد فراہم کیے جاتے ہیں، اور ان پودوں کی بہتر زراعتی طریقوں اور ویلیو ایڈیشن کے بارے میں تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ مزید برآں، این ایم پی بی اپنی مرکزی اسکیم "ادویاتی پودوں کے تحفظ، ترقی اور پائیدار نظم" کے تحت گجرات، ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش اور راجستھان جیسی صحرائی، خشک اور نیم خشک ریاستوں کے محکمۂ جنگلات کو منصوبہ جاتی بنیاد پر معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت جڑی بوٹی کے پودوں کو اپنے قدرتی ماحول میں محفوظ رکھنے کے لیے تحفظ و ترقی کے مخصوص علاقے قائم کیے جاتے ہیں، اور جنگلاتی علاقوں میں ان پودوں کی افزائش و شجرکاری کے ذریعے وسائل میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی محکمۂ جنگلات کو مالی امداد مذکورہ  اسکیم کے رہنما اصولوں کے مطابق دی جاتی ہے۔

نیشنل میڈیسینل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)، وزارتِ آیوش، حکومتِ ہند ملک بھر میں "ادویاتی  پودوں کے تحفظ، ترقی اور پائیدار نظم" کے مرکزی اسکیم پر عمل درآمد کر رہا ہے، جس کا مقصد جڑی بوٹی  کے پودوں کی کاشت کو فروغ دینا ہے۔ اس کے تحت درج ذیل سرگرمیوں کی معاونت کی جاتی ہے:

  1. اطلاعات، تعلیم اور ابلاغ سے متعلق سرگرمیاں جیسے تربیت، ورکشاپ، سیمینار اور کانفرنس وغیرہ۔
  2. جڑی بوٹی کے پودوں کی سپلائی چین میں ماقبل اور مابعد کے روابط کو مضبوط بنانا (مربوط جزو)۔
  3. قدرتی ماحول میں تحفظ اور قدرتی ماحول سے باہر تحفظ۔
  4. جوائنٹ فاریسٹ مینجمنٹ کمیٹیوں، پنچایتوں، ون پنچایتوں، بایو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹی اور سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ روزگار کے مواقع کو جوڑنا۔
  5. تحقیق و ترقی۔
  6. ادویاتی  پودوں کی پیداوار کی ترویج، مارکیٹنگ اور تجارت۔

مزید برآں، جڑی بوٹی کے پودوں کی تجارت کے واسطے  پلیٹ فارم فراہم کرنے اور مارکیٹ تک آسان  رسائی کو یقینی بنانے کے لیے این ایم پی بی نے "ای-چارک" موبائل ایپ اور ویب پورٹل شروع کیا ہے، جس کا مقصد ادویاتی  پودوں اور جڑی بوٹیوں کی ترویج اور مارکیٹنگ ہے۔ "ای-چارک" ایسا پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر میں ادویاتی  پودوں کے شعبے سے وابستہ مختلف فریقوں، خصوصاً کسانوں کے مابین معلومات کے تبادلے کو ممکن بناتا ہے۔ یہ ایپ مختلف مقامی زبانوں کی سہولت فراہم کرتا ہے اور ملک کے 25 جڑی بوٹیوں کے بازاروں سے 100 ادویاتی  پودوں کی پندرہ روزہ مارکیٹ قیمت بھی فراہم کرتی ہے۔ فی الحال ای-چارک موبائل ایپ کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 11,119 ہے، کل وزیٹرس 3,05,65,540 ہیں، پوسٹ کی گئی اشیاء 7,588 ہیں اور خریدار و فروخت کنندگان کے درمیان لین دین  کی تعداد 71,14,690 ہے۔

(ج) کاشتکاری کی سرگرمیوں کو مرکزی شعبہ کی اسکیم کے تحت براہِ راست معاونت حاصل نہیں  ہوتی ہے۔ تاہم، وزارتِ آیوش کے تحت این ایم پی بی نے مالی سال 2023-24 سے موجودہ مرکزی اسکیم کے مربوط جزو یعنی ادویاتی  پودوں کی سپلائی چین میں ماقبل اور مابعد  کے روابط کے تحت منصوبہ جاتی معاونت فراہم کی ہے۔ اس کے تحت معیاری پودا جاتی مواد کی تیاری کے لیے بنیادی ڈھانچہ، کسانوں میں بیداری کے لیے معلوماتی، تعلیمی و ابلاغی سرگرمیاں، بعد از کاشت نظم اور مارکیٹنگ کا ڈھانچہ، پیداوار کی قیمت  کا اضافہ، منافعہ میں اضافہ، نقصانات میں کمی، اور خام مال کی کوالٹی جانچ و سرٹیفیکیشن کے لیے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

اب تک نیشنل میڈیسینل پلانٹس بورڈ ، وزارتِ آیوش نے مالی سال 2023-24 سے اس اسکیم کے تحت راجستھان اور گجرات سمیت مختلف ریاستوں کے لیے مجموعی طور پر 15 منصوبوں کو منظوری دی ہے، جن کے ذریعے تقریباً 2000 ہیکٹر رقبے پر ادویاتی  پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے کسانوں کو معیاری پودا جاتی مواد فراہم کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

مزید یہ کہ این ایم پی بی اس اسکیم کے تحت معلوماتی، تعلیمی و ابلاغی سرگرمیوں جیسے تربیت، ورکشاپ، سیمینار اور کانفرنسوں کی بھی معاونت کرتا ہے، اور مالی سال 2020-21 سے 2024-25 کے دوران ملک بھر میں ادویاتی  پودوں کی کاشت کے فروغ کے لیے 138 منصوبوں کی حمایت کی جا چکی ہے، جن پر 1171.94 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ اس کی تفصیلات ضمیمہ-2 میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ-1

مرکزی اسکیم ادویاتی  پودوں کے تحفظ، ترقی اور پائیدار نظم‘‘کے مربوط جزو کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات

نمبرشمار

مالی سال

شہروں کے نام

کل منظور شدہ رقم (لاکھ میں)

1

2023-24

آندھرا پردیش

120.00

2

2023-24

جموں و کشمیر

82.50

3

2023-24

میزورم

120.00

4

2023-24

اتراکھنڈ

120.00

5

2024-25

کرناٹک

120.00

6

2024-25

تمل ناڈو

95.00

7

2024-25

کیرالہ

120.00

8.

2024-25

مدھیہ پردیش

119.95

9.

2024-25

گجرات

120.00

10.

2025-26

راجستھان

120.00

11.

2025-26

راجستھان

120.00

12.

2025-26

اتر پردیش

120.00

13.

2025-26

اتر پردیش

100.00

14.

2025-26

گجرات

120.00

15.

2025-26

ہریانہ

120.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ-2

پچھلے پانچ سالوں کے دوران ملک میں ادویاتی پودوں کے تحفظ ، ترقی اور پائیدار نظم کے لیے سنٹرل سیکٹر اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں [انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) کی تفصیلات ، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ

مالی سال

 

منظور شدہ منصوبوں کی تعداد

منظور شدہ رقم )رقم لاکھ میں(

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

 

1.

آندھرا پردیش

01

01

01

0

02

 

05

42.00

2.

اروناچل پردیش

0

0

01

0

0

 

01

14.2

3.

آسام

01

02

03

02

0

 

08

151.14

4.

چنڈی گڑھ

0

0

0

0

01

 

01

5.00

5.

چھتیس گڑھ

0

0

01

0

00

 

01

29.50

6.

دہلی

02

05

06

01

03

 

17

151.53

7.

گجرات

0

0

0

01

01

 

02

22.00

8.

ہریانہ

01

0

01

01

01

 

04

14.00

9.

ہماچل پردیش

0

0

0

01

01

 

02

26.57

10.

جموں و کشمیر

0

0

0

04

0

 

04

36.91

11.

جھارکھنڈ

0

0

03

0

0

 

03

11.80

12.

کرناٹک

0

03

02

0

03

 

08

114.87

13.

کیرالہ

01

0

02

02

0

 

05

25.50

14.

لداخ

0

0

02

0

01

 

03

15.00

15.

مدھیہ پردیش

0

04

03

0

01

 

08

72.40

16.

مہاراشٹر

02

0

02

01

01

 

06

58.62

17.

منی پور

0

0

01

0

0

 

01

10.00

18.

میگھالیہ

0

0

0

0

01

 

01

2.00

19.

میزورم

0

0

01

0

0

 

01

5.00

20.

اڈیشہ

03

03

01

02

0

 

09

23.25

21.

پنجاب

01

01

01

02

0

 

05

35.00

22.

راجستھان

01

0

0

01

03

 

05

29.85

23.

تمل ناڈو

0

03

09

04

05

 

21

98.85

24.

تلنگانہ

0

0

0

01

0

 

01

10.00

25.

اتر پردیش

0

02

01

03

0

 

06

72.80

26.

اتراکھنڈ

0

0

01

03

0

 

04

30.00

27.

مغربی بنگال

01

01

03

0

01

 

06

64.15

کل

14

25

45

29

25

 

138

1171.94

 

******

 

(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)

Urdu No-4569


(ریلیز آئی ڈی: 2243147) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी