ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

سوائی مادھوپور میں جن اوشدھی کیندر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAR 2026 2:59PM by PIB Delhi

راجستھان کے پارلیمانی حلقہ سوائی مادھوپور کے ضلع ٹونک میں کل 11 اور ضلع سوائی مادھوپور میں 13 جن اوشدھی کیندر(جے اے کے) فعال ہیں۔ یہ مراکز فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) سے ابتدائی منظوری حاصل کرنے اور ریاستی ڈرگ لائسنسنگ اتھارٹیز سے ضروری لائسنس حاصل کرنے کے بعد قائم کیے گئے اور فعال بنائے گئے ہیں۔

گزشتہ تین مالی سال کے دوران ضلع ٹونک اور ضلع سوائی مادھوپور میں فعال جن اوشدھی کیندر کی ایم آر پی پر سالانہ فروخت (کروڑ روپے میں) درج ذیل ہے:

( کروڑ میں)

نمبر شمار

مالی سال

ٹونک

سوائی مادھوپور

1۔

2023-24

0.07

0.47

2۔

2024-25

0.20

0.66

3۔

2025-26

(28.02.2026 تک)

0.18

0.62

جن اوشدھی کیندروں(جے اے کے) پر ادویات کی فراہمی میں کسی بھی کمی کو دور کرنے اور مصنوعات کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  • ستمبر 2024 سے، جن اوشدھی کیندروں پر عام استعمال کی 200 ادویات جن میں اسکیم کی 100 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اور مارکیٹ کی 100 تیزی سے فروخت ہونے والی ادویات شامل ہیں، کا اسٹاک رکھنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت، ان ادویات کا اسٹاک برقرار رکھنے پر کیندروں کے مالکان ماہانہ ترغیبی رقم کے اہل ہیں۔
  • ایک مکمل اطلاعاتی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پر مبنی سپلائی چین سسٹم فعال ہے، جو ایک مرکزی گودام، چار علاقائی گوداموں اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے ڈسٹری بیوٹرز کے نیٹ ورک کو آپس میں جوڑتا ہے، جن کی تعداد اس وقت 41 ہے۔
  • اس کے علاوہ، عام استعمال کی مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے، اسکیم نافذ کرنے والی ایجنسی {فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) { کی جانب سے 400 تیزی سے فروخت ہونے والی مصنوعات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے اور ان کی طلب کا مسلسل تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ مزید برآں، آٹومیشن کے ذریعے خریداری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے طلب کے تخمینے کے طریقۂ کار کو ڈیجیٹل کرنے کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
  • مزید یہ کہ، پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں سمیت ملک بھر میں سستی ادویات کی وسیع تر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت نے مارچ 2027 کے آخر تک ملک بھر میں جن اوشدھی کیندروں کی کل تعداد بڑھا کر 25,000 کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
  • یہ معلومات آج لوک سبھا میں کیمیائی مادوں اور کھاد  کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

    *****

    UR-4536

    (ش ح۔ک ح ۔ ن ع)


(ریلیز آئی ڈی: 2242980) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी