بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت نے سنٹرڈ ریئر ارتھ مستقل مقناطیس کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم کے تحت 6,000 میٹرک ٹن سالانہ صلاحیت کے حامل مربوط سنٹرڈ ریئر ارتھ مستقل میگنیٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس کے قیام کیلئے مستفیدین کے انتخاب کی خاطر عالمی ٹینڈر کے ذریعے بولیاں طلب کی ہیں


ٹینڈر کا عمل شفافیت کو یقینی بنانے والے کم ترین لاگت کے نظام (ایل سی ایس) کے تحت آن لائن منعقد کیا جائے گا، جس میں سی پی پی پورٹل کے ذریعے دو مرحلوں پر مشتمل طریقہ کار شامل ہوگا

ٹینڈر دستاویزات آج (20 مارچ 2026) سے آن لائن دستیاب ہیں؛ ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 مئی 2026 ہے،جبکہ تکنیکی بولیاں 29 مئی 2026 کو کھولی جائیں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAR 2026 10:25AM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت نے سنٹرڈ ریئر ارتھ مستقل مقناطیس کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم کے تحت 6,000 میٹرک ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) صلاحیت کے حامل مربوط سنٹرڈ این ڈی ایف ای بی (این ڈی ایف ای بی) ریئر ارتھ پرمننٹ میگنیٹ (آر ای پی ایم) مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے مستفیدین کے انتخاب کی غرض سے آر ایف پی جاری کیا ہے۔

اس ٹینڈر کے ذریعے دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان ملک میں مربوط سنٹرڈ این ڈی ایف ای بی آر ای پی ایم مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کے لیے اپنی بولیاں جمع کرا سکتے ہیں اور اس اسکیم کے تحت سرمایہ جاتی سبسڈی اور فروخت سے متعلق مراعات حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ ٹینڈر کا عمل مرکزی عوامی خریداری (سی پی پی) پورٹل کے ذریعے دو مرحلوں (تکنیکی اور مالی بولی) پر مشتمل شفاف کم ترین لاگت کے نظام (ایل سی ایس) کے تحت آن لائن منعقد کیا جائے گا۔

ٹینڈر دستاویزات 20 مارچ 2026 سے دستیاب ہیں۔ پری-بِڈ اجلاس 7 اپریل 2026 کو منعقد ہوگا۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 مئی 2026 ہے جبکہ تکنیکی بولیاں 29 مئی 2026 کو کھولی جائیں گی۔

چھبیس نومبر 2025 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 7,280 کروڑ روپے کے مالیاتی بجٹ کے ساتھ سنٹرڈ ریئر ارتھ پرمننٹ میگنیٹس (آر ای ایم) کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم کو منظوری دی تھی۔ یہ اسکیم ایک نئی اور منفرد پہل ہے جس کا مقصد بھارت میں ہر سال 6,000 میٹرک ٹن (ایم ٹی پی اے) صلاحیت کے مربوط ریئر ارتھ پرمننٹ میگنیٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس کا قیام ہے، جس سے خود کفالت میں اضافہ ہوگا اور بھارت عالمی آر ای ایم مارکیٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنی شناخت مضبوط کرے گا۔

اس اسکیم کے تحت ہر مستفید کو 600 میٹرک ٹن سالانہ سے 1,200 میٹرک ٹن سالانہ (100 میٹرک ٹن کے اضافوں میں) تک کی صلاحیت مختص کی جائے گی۔ اسکیم کے تحت 750 کروڑ روپے کی سرمایہ جاتی سبسڈی اور 6,450 کروڑ روپے کی فروخت سے متعلق مراعات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ تین کم ترین بولی دہندگان کو آئی آر ای ایل (انڈیا) لمیٹڈ کی جانب سے این ڈی پی آر آکسائیڈ کی محدود فراہمی بھی دی جائے گی۔

ریئر ارتھ پرمننٹ میگنیٹس دنیا کے طاقتور ترین مقناطیسوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کا وسیع پیمانے پر استعمال برقی گاڑیوں، ہوا سے چلنے والے ٹربائنز، جدید الیکٹرانکس، ایرو اسپیس اور دفاعی نظاموں میں ہوتا ہے۔ بھارت میں این ڈی پی آر آکسائیڈ سے لے کر تیار شدہ مقناطیس تک مکمل ویلیو چین قائم کرنے کی یہ اسکیم اس شعبے میں درآمدات پر انحصار کو نمایاں حد تک کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U.NO.4514


(ریلیز آئی ڈی: 2242865) وزیٹر کاؤنٹر : 16