قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی جانب سے  قبائلی سیاحت کو فروغ:تین ریاستوں کے ہوم اسٹے مالکان کے لیے صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد


پی ایم جن من اور  ڈی اے جے جی یو اے  اسکیمیں کمیونٹی سیاحت کے ذریعے قبائلی روزگار میں تبدیلی


قبائلی ہوم اسٹے مساوی ترقی اور ثقافتی تحفظ کے فروغ کے لیے اہم محرک کے طور پر ابھرا
حکومت نے ہوم اسٹے مالکان کے لیے صلاحیت سازی ورکشاپ کے ذریعے قبائلی سیاحت کے نظام کو مستحکم کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAR 2026 9:45PM by PIB Delhi

وزارت قبائلی امور(ایم او ٹی اے)، حکومت ہند نے انڈیا ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(آئی ٹی ڈی سی) کے تعاون سے نئی دہلی کے ہوٹل سمراٹ میں قبائلی ہوم اسٹے مالکان کے لیے ایک صلاحیت سازی ورکشاپ کامیابی سے منعقد کی۔

اس ورکشاپ میں گجرات، ارونچل پردیش اور سِکم کے قبائلی ہوم اسٹے مالکان اور ان کی ٹیمیں شریک ہوئیں، جو حکومت کی اس عزم کو اجاگر کرتی ہے کہ کمیونٹی کی قیادت میں پائیدار سیاحت قبائلی روزگار کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔

اس سیشن کی قیادت جناب منییش ٹھاکر، اضافی سکریٹری، وزارتِ قبائلی امور نے کی، جنہوں نے اہم قبائلی فلاحی اسکیموں اور ان کے زمینی سطح پر کاروباری مواقع سے براہِ راست تعلق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 اہم قبائلی ترقیاتی اسکیموں پر توجہ

ورکشاپ میں حکومت کے ان پروگراموں کو اجاگر کیا گیا جو قبائلی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، مہارتوں اور اقتصادی مواقع کو مضبوط کر رہے ہیں:

پی ایم جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جن من)

یہ ایک انقلابی اسکیم ہے جو بالخصوص سب سے کمزور قبائلی طبقے (پی وی ٹی جی) کو اہم بنیادی ڈھانچے جیسے رہائش، سڑکیں، صحت کی سہولیات، پینے کے پانی اور تعلیم کے ذریعے اوپر اٹھانے کے لیے بنائی گئی ہے—اور یہ دور دراز علاقوں میں سیاحت کی ترقی کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔

درج فہرست قبائل  کی ترقی کے لئے  عملی منصوبہ (ڈی اے جے جی یو اے)

یہ ایک ہم آہنگی پر مبنی ترقیاتی فریم ورک ہے جو قبائلی طبقات کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، مہارتوں کی ترقی اور ثقافتی تحفظ پر مرکوز ہے، تاکہ قبائلی طبقات  پائیدار اور باعزت اقتصادی ترقی حاصل کر سکیں۔

آدی کرم یوگی ابھیان

یہ صلاحیت سازی کی ایک مہم ہے جو قبائلی طبقات کی ڈیجیٹل خواندگی، حکمرانی کے شعور اور کاروباری مہارتوں کو بڑھانے کے لیے بنائی گئی ہے، تاکہ وہ حکومت کی اسکیموں تک مؤثر رسائی حاصل کر سکیں اور ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

 قبائلی کاروباری افراد کو بااختیار بنانا

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  جناب منییش ٹھاکر نے کہا:’’قبائلی ہوم اسٹے مالکان صرف کاروباری نہیں ہیں—وہ بھارت کی بھرپور مقامی ثقافت کے سفیر ہیں۔ حکومت کی اسکیمیں یقینی بنا رہی ہیں کہ قبائلی طبقات پائیدار ترقی کریں اور اپنی ثقافتی شناخت کو برقرار رکھیں۔‘‘

 اسٹریٹجک اہمیت

یہ اقدامات نہ صرف قبائلی روزگار اور سماج  کی ترقی کے لیے اہم ہیں بلکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور دور دراز علاقوں میں پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اسٹریٹجک حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ ورکشاپ ایک وسیع قومی وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد ہے:

  • مساوی سیاحتی ترقی کو فروغ دینا
  • قبائلی علاقوں میں مقامی روزگار کومستحکم کرنا
  • اقتصادی بااختیار بنانے کے ذریعے ثقافتی تحفظ کو فروغ دینا
  • فلاحی اسکیموں کی آخری سطح تک رسائی کو بہتر بنانا

سیاحت کو ترقیاتی اقدامات کے ساتھ مربوط کر کے، حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ بھارت کے بڑھتے ہوئے سیاحتی شعبے کے فوائد براہِ راست قبائلی علاقوں تک پہنچیں۔

 

********

(ش ح ۔  ع و۔ع ن)

U. No.4510


(ریلیز آئی ڈی: 2242835) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी