ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: آئی ایم ڈی کی جانب سے ابتدائی انتباہات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 MAR 2026 12:45PM by PIB Delhi
حکومت نے ریاست تمل ناڈو میں سمندری طوفان "دتواہ" کے دوران ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی انتباہات کی درستگی اور بروقت فراہمی کا جائزہ لیا ہے۔ توسیعی رینج کی پیش گوئی (پیدائش سے دو ہفتے قبل)سے لے کر ناؤکاسٹ (تین گھنٹے پہلے تک) تک، آئی ایم ڈی نے ریاست تمل ناڈو کے لیے بروقت انداز میں کثیر خطرات پر مبنی پیش گوئیاں اور انتباہات جاری کیے۔
ممکنہ سائیکلو جینیسیس (یعنی کم دباؤ کے نظام کی تشکیل) کے بارے میں پہلی معلومات—یعنی 26 نومبر کو دباؤ کی تشکیل کے امکان—13 نومبر کو جاری کردہ ہفتہ وار توسیعی رینج آؤٹ لک میں فراہم کی گئی تھیں، یعنی دباؤ کی تشکیل سے تقریباً 13 دن پہلے۔ بعد ازاں، 20 نومبر کو جاری کردہ آؤٹ لک (تقریباً 6 دن پہلے) میں جنوبی خلیجِ بنگال (بی او بی) میں 26 نومبر کے آس پاس سائیکلو جینیسیس کے زیادہ امکان (67–100 فیصد) کی نشاندہی کی گئی۔
23 نومبر 2025 کو کومورین خطے اور اس کے اطراف بالائی فضائی گردابی گردش کی تشکیل کے بعد، آئی ایم ڈی نے طوفان کی پوری مدت کے دوران مسلسل خصوصی بلیٹن اور انتباہات جاری کیے۔ یہ انتباہات نئی دہلی کے سائکلون وارننگ ڈویژن (سی ڈبلیو ڈی) اور چنئی کے ایریا سائکلون وارننگ سینٹر (اے سی ڈبلیو سی) کی جانب سے جاری کیے گئے۔
انتباہات میں چار مراحل پر مشتمل الرٹ سسٹم شامل تھا۔ آئی ایم ڈی نے تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں کے لیے:
- پری سائیکلون واچ 27 نومبر 2025، 0945 بجے آئی ایس ٹی
- سائیکلون الرٹ 27 نومبر 2025، 2245 بجے آئی ایس ٹی
- سائیکلون وارننگ 29 نومبر 2025، 1300 بجے آئی ایس ٹی
جاری کیں۔
آئی ایم ڈی، نئی دہلی کے سائکلون وارننگ ڈویژن نے طوفان "دتواہ" کے دوران مجموعی طور پر 51 قومی بلیٹن جاری کیے—کم دباؤ کے مرحلے میں ہر 6 گھنٹے اور طوفان کے دوران ہر 3 گھنٹے بعد۔ ان بلیٹن میں موجودہ اور متوقع مقام، شدت، اور انتباہات متن اور گرافیکل دونوں صورتوں میں شامل تھے، جو ای میل اور فیکس کے ذریعے حکومتِ تمل ناڈو اور پڈوچیری کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے۔
ان میں ضلعی سطح پر بھاری بارش کے انتباہات، تیز ہواؤں کی وارننگز، ساحلی و سمندری انتباہات، ماہی گیروں کے لیے ہدایات، بندرگاہی انتباہات، اور ممکنہ اثرات کی تفصیلات شامل تھیں۔ تمل ناڈو اور پڈوچیری کی حکومتوں کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام، بندرگاہوں، ماہی گیروں، جہاز رانی کے شعبے، اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹس اور خصوصی بلیٹن فراہم کیے گئے۔
مزید برآں، انتباہات کو کامن الرٹنگ پروٹوکول (سی اے پی) کے ذریعے بھی ریاست تمل ناڈو تک پہنچایا گیا۔ طوفان "دتواہ" کے دوران تقریباً 1 کروڑ 29 لاکھ 68 ہزار (12,968,000) سی اے پی پیغامات کامیابی کے ساتھ پہنچائے گئے۔
آئی ایم ڈی نے طوفان "دتواہ" کی پوری مدت کے دوران اس کے راستے (ٹریک) کی انتہائی درست پیش گوئی کی۔ سائیکلو جینیسیس کے بعد شمال-شمال مغرب کی سمت ابتدائی حرکت اور 27 نومبر 2025 کی دوپہر میں سری لنکا کے ساحل کو عبور کرنے کی پیش گوئی پہلے ہی کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد 29 نومبر 2025 کی صبح تک ساحلی سری لنکا اور جنوب مغربی خلیجِ بنگال میں شمال-شمال مغرب کی سمت سست رفتار حرکت کی بھی 3–4 دن کے پیشگی وقت (لیڈ ٹائم) کے ساتھ درست پیش گوئی کی گئی۔
نظام کے کمزور ہونے کے مرحلے میں جنوب-جنوب مغرب کی جانب واپسی(ری کرویچر) کے راستے کی بھی درست پیش گوئی کی گئی۔ نتیجتاً، 24، 48، 72 اور 96 گھنٹے کے لیڈ ٹائم کے لیے آپریشنل ٹریک پیشن گوئی کی غلطیاں بالترتیب 49، 62، 60 اور 100 کلومیٹر رہیں، جبکہ طویل مدتی اوسط (2020–24) 72، 111، 154 اور 183 کلومیٹر تھی—یعنی نمایاں بہتری۔
اسی طرح، سی ایل آئی پی ای آر ،(کلائمیٹولوجیکل اور استقامت پر مبنی ماڈل) کے مقابلے میں ٹریک پیشن گوئی کی مہارت 79، 88، 92 اور 91 فیصد رہی، جبکہ طویل مدتی اوسط 65، 74، 77 اور 78 فیصد تھی۔ اس طرح، تمام لیڈ ٹائمز پر ٹریک پیشن گوئی کی غلطیاں نمایاں طور پر کم رہیں۔
آئی ایم ڈی نے ہوا کی رفتار کے حوالے سے بھی انتہائی درست انتباہات جاری کیے:
- 25–26 نومبر 2025: 40–50 کلومیٹر فی گھنٹہ، جھونکوں میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ
- 27 نومبر (صبح): 50–60 کلومیٹر فی گھنٹہ، جھونکوں میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ
- 28 نومبر: 60–70 کلومیٹر فی گھنٹہ، جھونکوں میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ
- 29–30 نومبر: 70–80 کلومیٹر فی گھنٹہ، جھونکوں میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغربی خلیجِ بنگال اور شمالی تمل ناڈو و پڈوچیری کے ساحل)
شدت کی پیش گوئی کے لیے روٹ مین اسکوائر ایرر(آر ایم ایس ای) بالترتیب 8.1، 8.3، 10.7 اور 0.0 کلومیٹر فی گھنٹہ رہا، جبکہ طویل مدتی اوسط 14.6، 24.6، 23.3 اور 32.8 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ اسی طرح، شدت کی پیشن گوئی کی مہارت 81، 84، 86 اور 100 فیصد رہی، جو طویل مدتی اوسط 60، 71، 79 اور 79 فیصد سے نمایاں طور پر بہتر ہے۔
آئی ایم ڈی نے طوفان "دتواہ" کے باعث تمل ناڈو میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی پیشگی درست پیش گوئی بھی فراہم کی۔
چونکہ پیش گوئی کی درستگی میں بہتری ایک مسلسل عمل ہے، اس لیے آئی ایم ڈی ابتدائی انتباہی خدمات کے ہر پہلو میں خلا کی نشاندہی اور بہتری کے اقدامات پر مسلسل کام کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات جدید سائنسی و تکنیکی ترقی اور مقامی تحقیق کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔ اسی وجہ سے، آئی ایم ڈی کی طوفان سے متعلق انتباہی خدمات دنیا کی بہترین خدمات میں شمار کی جاتی ہیں اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
آئی ایم ڈی کا طوفان پیشن گوئی و انتباہی نظام اعلیٰ درستگی کی بدولت نمایاں ہے، جو جدید عددی موسمی ماڈلز، ملٹی ماڈل اینسمبل، جدید ڈیٹا سمیلیشن تکنیک، مصنوعی سیاروں کی نگرانی، ڈوپلر ویدر ریڈار، سمندری بوائے، ساحلی مشاہداتی نیٹ ورک، اور دیسی فیصلہ ساز معاون نظام (ڈی ایس ایس) کے استعمال سے حاصل کی جاتی ہے۔
گزشتہ پانچ سالوں (2016–2020) کے مقابلے میں حالیہ پانچ سالوں (2021–2025) میں:
- ٹریک پیشن گوئی کی درستگی میں 20–25 فیصد اضافہ
- لینڈ فال اور شدت (زیادہ سے زیادہ پائیدار ہوا) کی پیش گوئی میں 35–45 فیصد بہتری آئی ہے۔
اس کے نتیجے میں، مرکزی و ریاستی حکومتوں کی بروقت کارروائی کے باعث حالیہ برسوں میں طوفانوں سے ہونے والے جانی نقصان میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مثال کے طور پر، 2023 کے شدید سمندری طوفان "بِپر جوئے" اور 2024 کے سمندری طوفان "دانا" کے دوران صفر اموات رپورٹ ہوئیں۔
انتباہی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، حکومت ہند نے 2025 کے اوائل میں "مشن موسم" کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد مشاہداتی نیٹ ورک کی توسیع، ریڈار نظام کی اپ گریڈیشن، ہائی ریزولوشن ماڈلنگ، مشین لرننگ کا استعمال، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ(ایچ پی اے سی)، اور جدید فیصلہ ساز معاون نظام (ڈی ایس ایس)کو فروغ دینا ہے۔
یہ معلومات ارتھ سائنسز اور سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 19 مارچ 2026 کو راجیہ سبھا میں پیش کیں۔
***
UR-4482
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2242726)
وزیٹر کاؤنٹر : 13