ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی وی ای ٹی اور اے ایس کیو اے کی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اجلاس

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 MAR 2026 6:19PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل برائے پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (این سی وی ای ٹی)، وزارتِ ہنر مندی کی ترقی و صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) نے 18 مارچ 2026 کو نئی دہلی میں آسٹریلین اسکلز کوالٹی اتھارٹی (اے ایس کیو اے) کے ساتھ ایک دوطرفہ اجلاس منعقد کیا، جس کا مقصد پیشہ ورانہ تعلیم، تربیت اور مہارت (وی ای ٹی ایس) کے شعبے میں تعاون اور علم کے تبادلے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس کی صدارت  این سی وی ای ٹی  کے ایگزیکٹو ممبر  پروفیسر (ڈاکٹر) اشوک کمار گابا نے کی۔ انہوں نے افتتاحی کلمات پیش کیے، جس کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے تفصیلی پریزنٹیشنز دی گئیں جن میں ان کے متعلقہ ضابطہ جاتی ڈھانچوں، عملی نظام اور وی ای ٹی ایس ماحولیے میں درپیش اہم چیلنجز کو اجاگر کیا گیا۔ اے ایس کیو اے کے وفد کی قیادت محترمہ سیکسن رائس، چیف ایگزیکٹو آفیسر، (اے ایس کیو اے) نے کی، جبکہ وفد میں جناب جارج تھیویوس (وزیر-مشیر برائے تعلیم و تحقیق)، محترمہ پریا راجا (سینئر پالیسی آفیسر) اور محترمہ سونالی سنگھ (پالیسی و انتظامی آفیسر) شامل تھیں، جو آسٹریلوی حکومت کے محکمۂ تعلیم، آسٹریلین ہائی کمیشن، نئی دہلی سے وابستہ ہیں۔

گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے ضابطہ جاتی نظام اور معیار کی یقین دہانی کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا۔ اہم موضوعات میں خطرے پر مبنی نگرانی، تعمیل اور آڈٹ کے طریقے، جانچ کے معیار کی مضبوطی، اہلیت کی منظوری کے عمل، اور مؤثر نگرانی و ضابطہ جاتی عمل کے لیے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا نظام کے استعمال شامل تھے۔ اجلاس میں اہلیتوں کے تقابلی معیار (بینچ مارکنگ) اور تربیت و جانچ کے معیار کو یقینی بنانے کی بہترین عملی مثالوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

این سی وی ای ٹی اور اے ایس کیو اے دونوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مضبوط ضابطہ جاتی ڈھانچے اور قابلِ اعتماد معیار کی یقین دہانی کے نظام پیشہ ورانہ اہلیتوں کی عالمی سطح پر قبولیت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اجلاس کا اختتام ان خیالات کے ساتھ ہوا کہ منتخب شعبوں، جیسے صحت اور زراعت میں، ابتدائی طور پر باہمی اہلیتوں کی ہم آہنگی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012MGK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U7BX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V9ET.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JRZL.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4416


(ریلیز آئی ڈی: 2242681) وزیٹر کاؤنٹر : 2
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English