ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وندے بھارت چیئر کار خدمات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور زیادہ بھراؤ کے پیشِ نظر، مرکز نے اس کے فروغ کے لیے ریاستوں سے تعاون طلب کیا


بھارتی ریلوے کے عوام دوست اقدامات: سستی اور آرام دہ وندے بھارت سفر سے متوسط طبقے کے مسافروں کی سہولت میں اضافہ

نیم مستقل کپلرز، اینٹی کلائمبنگ خصوصیات اور مصنوعی ذہانت سے لیس نظام کے ساتھ، وندے بھارت ٹرینیں ملک بھر میں مسافروں کی حفاظت کو نمایاں طور پر بہتر بناتی ہیں: جناب اشونی ویشنو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 MAR 2026 6:29PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے (آئی آر) معاشرے کے تمام طبقات کو سستی اور معیاری خدمات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بھارتی ریلوے نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ وندے بھارت (سلیپر اور چیئر کار) ایکسپریس خدمات متعارف کرائی ہیں، جو جدید کوچز، جدید حفاظتی خصوصیات اور مسافروں کی سہولیات سے لیس ہیں۔

وندے بھارت خدمات [چیئر کار]:

مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بھارتی ریلوے نے مقامی طور پر تیار کردہ وندے بھارت چیئر کار ٹرینیں متعارف کرائی ہیں، جن میں جدید کوچز، جدید حفاظتی خصوصیات اور مسافروں کی سہولیات شامل ہیں۔ ان ٹرینوں کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • جھٹکوں سے پاک نیم مستقل کپلرز
  • کَوَچ‘ حفاظتی نظام سے لیس
  • مرکزی طور پر کنٹرول شدہ خودکار پلگ دروازے اور مکمل طور پر بند، کشادہ گزرگاہیں
  • تمام کوچز میں ایمرجنسی الارم بٹن اور ٹاک بیک یونٹس
  • آگ سےبچاو کا بہتر تحفظ — برقی کیبنٹس اور واش رومز میں ایروسول پر مبنی آگ کی شناخت اور بجھاؤ کا نظام
  • زیادہ رفتار اور تیز رفتار بڑھوتری — ڈیزائن/آپریٹنگ رفتار 180/160 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • ڈرائیور اور گارڈ کے درمیان صوتی ریکارڈنگ کے ساتھ مواصلاتی نظام اور حادثات سے محفوظ میموری
  • ایئر کنڈیشننگ یونٹس میں مقامی طور پر تیار کردہ سی-یو وی لیمپ پر مبنی جراثیم کش نظام، جو ہوا میں موجود 99 فیصد نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے اور صفائی کے معیار کو بہتر بناتا ہے
  • بہتر اور آرام دہ سفر کا تجربہ
  • تمام کوچز میں سی سی ٹی وی کیمرے
  • معذور (دیویانگ) مسافروں کے لیے ہر سرے پر ڈرائیونگ کوچ میں خصوصی واش روم
  • کوچ کنڈیشن مانیٹرنگ سسٹم (سی سی ایم ایس) ڈسپلے کے ساتھ ریموٹ مانیٹرنگ کی سہولت


مورخہ 12.03.2026 تک، بھارتی ریلوے کے نیٹ ورک پر درج ذیل 162 وندے بھارت ٹرین خدمات (چیئر کار) چلائی جا رہی ہیں، جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے:-

SN

Train No. and Name

1

22435/22436 New Delhi - Varanasi Vande Bharat Express

2

22439/22440 Sri Mata Vaishno Devi Katra - New Delhi Vande Bharat Express

3

20901/20902 Gandhinagar Capital - Mumbai Central Vande Bharat Express

4

22447/22448 Amb Andura - New Delhi Vande Bharat Express

5

20607/20608 Mysuru - MGR Chennai Central Vande Bharat Express

6

20825/20826 Nagpur - Bilaspur Vande Bharat Express

7

22301/22302 New Jalpaiguri - Howrah Vande Bharat Express

8

20833/20834 Secunderabad - Visakhapatnam Vande Bharat Express

9

22223/22224 Sainagar Shirdi - Chhatrapati Shivaji Maharaj (T) Vande Bharat Express

10

22225/22226 Solapur - Chhatrapati Shivaji Maharaj (T) Vande Bharat Express

11

20171/20172 Nizamuddin - Rani Kamlapati Vande Bharat Express

12

20701/20702 Tirupati - Secunderabad Vande Bharat Express

13

20643/20644 Coimbatore - Chennai Vande Bharat Express

14

20977/20978 Chandigarh - Ajmer Vande Bharat Express

15

20633/20634 Thiruvananthapuram- Kasargod Vande Bharat Express

16

22895/22896 Puri - Howrah Vande Bharat Express

17

22457/22458 Dehradun - Anand Vihar Vande Bharat Express

18

22227/22228 Guwahati - New Jalpaiguri Vande Bharat Express

19

20911/20912 Nagpur - Indore Vande Bharat Express

20

22229/22230 Madgaon - Chhatrapati Shivaji Maharaj (T) Vande Bharat Express

21

22349/22350 Ranchi - Patna Vande Bharat Express

22

20661/20662 Dharwar - Bengaluru Vande Bharat Express

23

20173/20174 Rewa - Rani Kamlapati Vande Bharat Express

24

22549/22550 Gorakhpur - Prayagraj Vande Bharat Express

25

12461/12462 Sabarmati - Jodhpur Vande Bharat Express

26

22925/22926 Okha - Ahmedabad Vande Bharat Express

27

20665/20666 Tirunelveli - Chennai Egmore Vande Bharat Express

28

20677/20678 Narsapur - Chennai Vande Bharat Express

29

20703/20704 Yesvantpur - Kacheguda Vande Bharat Express

30

20631/20632 Thiruvananthapuram- Mangaluru Vande Bharat Express

31

26963/26964 Udaipur - Asarva Vande Bharat Express

32

22347/22348 Patna - Howrah Vande Bharat Express

33

20835/20836 Puri - Rourkela Vande Bharat Express

34

20897/20898 Ranchi - Howrah Vande Bharat Express

35

22415/22416 New Delhi - Varanasi Vande Bharat Express

36

20641/20642 Coimbatore - Bengaluru Cant Vande Bharat Express

37

20645/20646 Mangaluru - Madgaon Vande Bharat Express

38

20705/20706 Chhatrapati Shivaji Maharaj (T) - Nanded Vande Bharat Express

39

22477/22478 Sri Mata Vaishno Devi Katra - New Delhi Vande Bharat Express

40

22425/22426 Anand Vihar - Ayodhya Cantt. Vande Bharat Express

41

22487/22488 Amritsar - Delhi Vande Bharat Express

42

22962/22961 Mumbai Central - Ahmedabad Vande Bharat Express

43

20707/20708 Visakhapatnam - Secunderabad Vande Bharat Express

44

20663/20664 Chennai - Mysuru Vande Bharat Express

45

22233/22234 Patna - New Jalpaiguri Vande Bharat Express

46

22470/22469 Khajuraho - Nizamuddin Vande Bharat Express

47

22231/22232 Bengaluru - Kalburagi Vande Bharat Express

48

20841/20842 Visakhapatnam - Bhubaneswar Vande Bharat Express

49

22345/22346 Gomti Nagar - Patna Vande Bharat Express

50

20887/20888 Varanasi - Ranchi Vande Bharat Express

51

22545/22546 Dehradun - Lucknow Jn Vande Bharat Express

52

22490/22489 Varanasi - Meerut City Vande Bharat Express

53

20627/20628 Nagercoil - Chennai Egmore Vande Bharat Express

54

20671/20672 Bengaluru Cantt - Madurai Vande Bharat Express

55

22500/22499 Deoghar - Varanasi Vande Bharat Express

56

22309/22310 Jamalpur - Howrah Vande Bharat Express

57

20871/20872 Rourkela - Howrah Vande Bharat Express

58

20893/20894 Patna - Tatanagar Vande Bharat Express

59

20892/20891 Tatanagar - Brahmapur Vande Bharat Express

60

22303/22304 Gaya - Howrah Vande Bharat Express

61

20669/20670 Pune - Hubballi Vande Bharat Express

62

20673/20674 Pune - Chhatrapati Shahu Maharaj (T) Vande Bharat Express

63

20101/20102 Secunderabad - Nagpur Vande Bharat Express

64

20829/20830 Visakhapatnam - Durg Vande Bharat Express

65

21893/21894 Patna - Tatanagar Vande Bharat Express

66

21895/21896 Patna - Tatanagar Vande Bharat Express

67

20176/20175 Banaras - Agra Cantt. Vande Bharat Express

68

26901/26902 Veraval - Sabarmati Vande Bharat Express

69

26401/26402 Srinagar - Shri Mata Vaishno Devi Katra Vande Bharat Express

70

26403/26404 Srinagar -Shri Mata Vaishno Devi Katra Vande Bharat Express

71

26502/26501 Patliputra - Gorakhpur Vande Bharat Express

72

26751/26752 KSR Bengaluru - Belagavi Vande Bharat Express

73

26406/26405 Amritsar - Shri Mata Vaishno Devi Katra Vande Bharat Express

74

26101/26102 Pune - Ajni Vande Bharat Express

75

26302/26301 Jogbani - Danapur Vande Bharat Express

76

26481/26482 Delhi Cantt - Jodhpur Vande Bharat Express

77

26471/26472 Delhi Cantt - Bikaner Vande Bharat Express

78

26462/26461 Delhi - Firozpur Cantt. Vande Bharat Express

79

26651/26652 Ernakulam - KSR Bengaluru Vande Bharat Express

80

26506/26505 Khajuraho - Banaras Vande Bharat Express

81

26504/26503 Saharanpur - Gomtinagar Vande Bharat Express

 

وندے بھارت خدمات [سلیپر]:

طویل فاصلے کے سفر کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کے سلیپر ورژن کو مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ اس نوعیت کی دو ٹرینیں پہلے ہی تیار کی جا چکی ہیں۔ وسیع پیمانے پر آزمائشوں کے بعد ان ٹرینوں کو بھارتی ریلوے میں متعارف کرایا گیا ہے۔ پہلی وندے بھارت سلیپر سروس، یعنی 27575/27576 ہاؤڑہ–کاماکھیا وندے بھارت سلیپر ایکسپریس، 22.01.2026 سے باقاعدہ طور پر چل رہی ہے۔

وندے بھارت سلیپر جیسے نئے رولنگ اسٹاک کی تیاری ایک جامع نقطۂ نظر کی متقاضی ہوتی ہے، جس میں تکنیکی جدت، حکمتِ عملی کی منصوبہ بندی اور مینوفیکچرنگ شامل ہوتی ہے تاکہ محفوظ، قابلِ اعتماد اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس عمل میں پروٹو ٹائپ کی تیاری، وسیع جانچ اور آزمائشیں، اور بعد ازاں بڑے پیمانے پر پیداوار شامل ہوتی ہے۔ مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے اور محفوظ و آرام دہ سفر کے نئے معیار قائم کرنے کے لیے ان ٹرینوں کو جدید کوچز، جدید حفاظتی خصوصیات اور مسافروں کی سہولیات سے لیس کیا گیا ہے، جن میں شامل ہیں:

  • جھٹکوں سے پاک نیم مستقل کپلرز اور اینٹی کلائمبرز
  • کَوَچ‘ حفاظتی نظام سے لیس
  • زیادہ رفتار اور تیز رفتار بڑھوتری — ڈیزائن/آپریٹنگ رفتار 180/160 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • کوچ باڈی کا حادثہ محفوظ ڈیزائن، جو ای این معیارات کے مطابق ہے
  • ہر کوچ کے سرے پر فائر سیفٹی معیارات کے مطابق فائر بیریئر دروازے
  • برقی کیبنٹس اور واش رومز میں ایروسول پر مبنی آگ کی شناخت اور بجھاؤ کا نظام
  • توانائی کی بچت کے لیے ری جنریٹو بریکنگ نظام
  • ایئر کنڈیشننگ یونٹس میں مقامی طور پر تیار کردہ سی- یو وی لیمپ پر مبنی جراثیم کش نظام، جو 99 فیصد نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے اور صفائی کے معیار کو بہتر بناتا ہے
  • مرکزی طور پر کنٹرول شدہ خودکار پلگ دروازے اور مکمل طور پر بند، کشادہ گزرگاہیں
  • تمام کوچز میں سی سی ٹی وی کیمرے
  • ہنگامی صورت میں مسافر اور ٹرین منیجر/لوکو پائلٹ کے درمیان رابطے کے لیے ایمرجنسی ٹاک بیک یونٹ
  • معذور (دیویانگ) مسافروں کے لیے ہر سرے پر ڈرائیونگ کوچ میں خصوصی واش روم
  • مرکزی کوچ مانیٹرنگ سسٹم، جس کے ذریعے ایئر کنڈیشننگ، روشنی وغیرہ جیسی سہولیات کی نگرانی
  • اوپری برتھ تک آسانی سے چڑھنے کے لیے ارگونومک ڈیزائن والی سیڑھی

بتاریخ 12.03.2026، بھارتی ریلوے نیٹ ورک پر وندے بھارت سلیپر (سلیپر کار) کی درج ذیل دو خدمات چلائی جا رہی ہیں:

SN

Train No. and Name

1

27575/27576 Howrah - Kamakhya Vande Bharat Sleeper Express

 

اس کے علاوہ، نئی ٹرین خدمات کا آغاز، جن میں وندے بھارت اور اس کی مختلف اقسام شامل ہیں، ایک مسلسل عمل ہے جو مختلف عوامل پر منحصر ہوتا ہے، جن میں شامل ہیں:

  • متعلقہ ریلوے سیکشن کی گنجائش
  • راستے (پاتھ) کی دستیابی
  • مطلوبہ رولنگ اسٹاک کی دستیابی
  • رولنگ اسٹاک کے لیے موزوں بنیادی ڈھانچے کی دستیابی
  • ریلوے پٹریوں اور دیگر اثاثوں کی دیکھ بھال کی ضروریات
  • سیکشن میں مسافروں کی تعداد اور ٹریفک کی ضروریات

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزیرِ ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی، جناب اشونی ویشنو نے فراہم کی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4413


(ریلیز آئی ڈی: 2242680) وزیٹر کاؤنٹر : 2
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati , Odia