ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: قطبی اور سمندری تحقیق کا استحکام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 MAR 2026 12:49PM by PIB Delhi
پولر بھون اور ساگر بھون کی نئی سہولیات کی تعمیر نے آرکٹک اور انٹارکٹک خطوں میں ہندوستان کی تحقیقی صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے۔ نو تعمیر شدہ پولر بھون اور ساگر بھون کی سہولیات قطبی علاقوں میں ہندوستان کی تحقیقی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر مضبوط کرتی ہیں۔ آرکٹک، انٹارکٹک، جنوبی سمندر اور ہمالیہ کی سالانہ سائنسی مہمات کے دوران جمع کیے گئے مختلف قسم کے نمونوں کو پولر بھون میں واقع جدید لیبارٹریوں اور تجزیاتی آلات پر پروسیس کیا جا رہا ہے جس سے قطبی جیو سائنسز ، گہرے سمندر میں معدنیات کی تلاش اور آب و ہوا کی حرکیات میں جدید مطالعات کو قابل بنایا جا سکتا ہے ۔ ’سائنس آن اے اسفیئر‘ سہولت اور آئندہ پولر اینڈ اوشین میوزیم سائنسی رسائی اور عالمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔ ساگر بھون کی انتہائی کم درجۂ حرارت والی آئس کور لیبز، کولڈ اسٹوریج اور دھات سے پاک صاف کمرے اہم آب و ہوا اور کرایوسفیر ریسرچ میں تعاون کرتے ہیں، جو درست جیو کیمیکل اور آئیسوٹوپ تجزیہ میں مدد کرتےہیں۔ مجموعی طور پر، یہ سہولیات جدید سائنسی تحقیق کرنے، قیمتی کرایوسفیرک نمونوں کو محفوظ رکھنے اور قطبی اور سمندری مطالعات کے شعبے میں علم کی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرتی ہیں۔
پولر اور ساگر بھون کی سہولیات ہندوستان کے طویل مدتی قطبی ریسرچ پروگرام اور عالمی آب و ہوا سے متعلق معاہدوں میں معاون ہوں گی:
- انٹارکٹک اور آرکٹک کے خطوں میں مربوط سائنسی تحقیقات کے لیے مدد فراہم کرنا، جبکہ ہمالیائی کرایوسفیر اور آس پاس کے سمندروں میں تحقیقی کوششوں کی تکمیل کرنا۔
- جدید لیبارٹری کی صلاحیتیں فراہم کرنا، بنیادی ڈھانچہ برفانی پہاڑوں سے متعلق علم، آب و ہوا کی سائنس ، قطبی حیاتیات ، ماحولیاتی علوم اور سمندری سائنس میں بین الضابطہ مطالعات کو قابل بنائے گا ، اس طرح قطبی اور کرایوسفیرک عمل پر اعلی معیار کا سائنسی علم پیدا کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔
- کرایوسفیرک نمونے کے ذخیرے کا منظم طریقے سے انتظام کرنا جو قطبی اور اونچائی والے ماحول سے جمع کیے گئے قیمتی نمونوں کے محفوظ تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ یہ مضبوط ذخیرہ طویل مدتی نگرانی، تقابلی تجزیے اور مستقبل کی تحقیق میں سہولت فراہم کرے گا، اس طرح قومی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون سے سائنسی تحقیقات کے مواقع بڑھ جائیں گے۔
مجموعی طور پر، یہ سہولیات ہندوستان کے طویل مدتی پولر ریسرچ پروگرام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی، جس سے آب و ہوا کی تغیر پذیری اور کرایوسفیر ڈائنامکس کی ثبوت پر مبنی تفہیم میں مدد ملے گی۔ مضبوط تحقیقی صلاحیت ہندوستان کے عالمی آب و ہوا کے وعدوں میں بھی معنی خیز تعاون کرے گی، جس میں بہتر آب و ہوا کے مشاہدات، اعداد و شمار کا اشتراک اور آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے میں بین الاقوامی سائنسی تعاون شامل ہیں۔
ہندوستان میک ان انڈیا پہل کے ذریعے اپنی قطبی اور سمندری تحقیق کو نمایاں طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔ فی الحال، ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس) کولکاتہ کے میسرز گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای) میں ایک نیا اوشیانوگرافک ریسرچ ویسل (او آر وی) تعمیر کر رہی ہے، جس کی مالی لاگت 900 کروڑ روپے ہے اور اسے 2028 کے اوائل میں شروع کیا جانا ہے۔ اس جہاز کو بحر ہند کے علاقے میں سمندری معدنیات کی تلاش کو تقویت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مزید برآں، وزارت کو 4319.40 کروڑ روپے کے مالی اخراجات کے ساتھ پولر ریسرچ ویسل (پی آر وی)، اوشیانوگرافک ریسرچ ویسل (او آر وی) اور فشری اوشیانوگرافک ریسرچ ویسل (ایف او آر وی) کی تعمیر کے لیے اصولی منظوری مل گئی ہے۔ جیسا کہ تجویز کیا گیا ہے، سال 2030 سے شروع ہونے والے جہازوں کو مرحلہ وار شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ پی آر وی کا تصور سال بھر قطبی اور سمندری دائرے میں انٹارکٹک اور ہندوستانی سائنسی کوششوں کے لیے کثیر الضابطہ سالانہ ہندوستانی سائنسی مہمات انجام دینے کے لیے کیا گیا ہے، او آر وی بحر ہند کے خطے میں اور اس سے آگے، زیادہ عمر کے (40 سال سے زیادہ پرانے) جہاز او آر وی ساگر کنیا کے متبادل کے طور پر سال بھر سمندری تحقیقی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرے گا اور ایف او آر وی بحر ہند کے علاقے میں اور اس سے آگے، زیادہ عمر کے (40 سال سے زیادہ پرانے) جہاز ایف او آر وی ساگر سمپدا کے متبادل کے طور پر ماہی گیری کی تحقیقی کارروائیوں کو بڑھائے گا۔
یہ معلومات ارضیاتی سائنسز اور سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 19 مارچ 2026 کو راجیہ سبھا میں فراہم کیں۔
*****
ش ح- ک ح-اش ق
U.No. 4448
(ریلیز آئی ڈی: 2242475)
وزیٹر کاؤنٹر : 12