خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مشن واتسلیہ پورٹل کو نئی شکل دی گئی ہے جو بچوں کے تحفظ سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈروں کے لیے ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAR 2026 3:24PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے نئے مشن واتسلیہ پورٹل کا آغاز کیا ہے، جو بچوں کے تحفظ سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈروں کے لیے ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ مشن واتسلیہ پورٹل ایک تکنیکی طور پر جدید اور محفوظ پلیٹ فارم ہے جو ریاستی اور ضلعی سطح پر مختلف اسٹیک ہولڈروں کو ڈیجیٹل انداز میں کام کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ سابقہ کھویا پایا اور ٹریک چائلڈ خدمات کو بھی اس متحدہ پورٹل کے تحت شامل کر دیا گیا ہے۔
مشن واتسلیہ پورٹل کی اہم خصوصیات میں ایک واحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم شامل ہے، جسے مختلف اسٹیک ہولڈر استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ ریاستی سطح پر اسٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن سوسائٹی اور اسٹیٹ ایڈاپشن ریسورس ایجنسی، جبکہ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی، جووینائل جسٹس بورڈ، اسپیشل جووینائل پولیس یونٹ اور چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن۔ یہ پورٹل نچلی سطح پر کام کی تکرار کو ختم کرتا ہے اور مختلف ایم آئی ایس ڈیش بورڈ کے ذریعے بہتر نگرانی کو یقینی بناتا ہے، جس سے منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہوتا ہے۔ یہ پورٹل بچوں کے انفرادی نگہداشت منصوبوں، کیس ہسٹری، بحالی کے اقدامات اور چائلڈ کیئر اداروں میں رہنے والے بچوں یا غیر ادارہ جاتی نگہداشت حاصل کرنے والے بچوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی ڈیجیٹل نگرانی کو بھی ممکن بناتا ہے۔
حکومت نے گود لینے سے متعلق اپنی پالیسی کو جووینائل جسٹس (کیئر اینڈ پروٹیکشن آف چلڈرن) ترمیمی ایکٹ 2021، ماڈل ترمیمی قواعد 2022 اور ایڈاپشن ریگولیشن 2022 کے تحت آسان اور سادہ بنایا ہے۔
گود لینے کے لیے انتظار کی مدت مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے، جیسے ریاست میں بچوں کی دستیابی، بچے کی عمر، زمرہ، جنس اور صحت کی حالت۔ خصوصی ضروریات کے حامل بچوں اور فوری جگہ کی ضرورت والے بچوں (عموماً بڑے عمر کے بچے) کے لیے انتظار کی مدت بہت کم ہوتی ہے۔
تاخیر کو کم کرنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، سی اے آر اے نے پورے گود لینے کے عمل کو آن لائن کیئرنگ پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹلائز کر دیا ہے، جس میں ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے ساتھ باقاعدہ نگرانی اور فالو اپ کیا جاتا ہے۔ اس کیئرنگ پورٹل کو متحدہ مشن واتسلیہ پورٹل کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، جولائی 2024 سے ایک شناختی سیل قائم کیا گیا ہے، جو چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن میں گود لینے کے قابل بچوں کی نشاندہی کرتا ہے اور انہیں قانونی طور پر گود لینے کے لیے آزاد قرار دینے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
ادارہ جاتی نگہداشت میں موجود بچوں، گود لیے گئے بچوں اور غیر ادارہ جاتی نگہداشت (جیسے اسپانسرشپ، فوسٹر کیئر اور آفٹر کیئر) حاصل کرنے والے بچوں سے متعلق ڈیٹا مشن واتسلیہ پورٹل کے ذریعے محفوظ اور برقرار رکھا جاتا ہے۔
حکومت ملک بھر میں، دیہی علاقوں سمیت، بچوں کے تحفظ اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد کرتی ہے۔ یہ آگاہی سرگرمیاں کمیونٹی آؤٹ ریچ، اسکول پر مبنی پروگرام اور ڈیجیٹل مہمات کے ذریعے ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے تعاون سے انجام دی جاتی ہیں۔ یہ مہمات تحفظ اطفال از جنسی جرائم ایکٹ، 2012 کی دفعات کے مطابق ہوتی ہیں اور ان میں بچوں، اساتذہ، والدین اور کمیونٹی کے افراد کے لیے بچوں کی حفاظت، رپورٹنگ کے طریقہ کار اور دستیاب معاونتی خدمات سے متعلق بیداری پروگرام شامل ہوتے ہیں۔ مشن واتسلیہ کے تحت ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کو نچلی سطح پر بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے آگاہی اور صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کرنے میں بھی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، وزارت کی جانب سے مشن واتسلیہ اسکیم کے تحت زونل کانفرنس اور آگاہی/ تشہیری ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاکہ بیداری پیدا کی جا سکے اور مؤثر عمل درآمد کو مضبوط بنایا جا سکے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت، محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
18-03-2026
U: 4379
(ریلیز آئی ڈی: 2242240)
وزیٹر کاؤنٹر : 7