ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم انفورسمنٹ ٹاسک فورس نے فضائی آلودگی کے نفاذی اقدامات کا جائزہ لیتےہوئے این سی آر میں سخت معائنہ اور ضوابط کی پابندی پر زور دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAR 2026 6:36PM by PIB Delhi
کمیشن برائے فضائی معیار کے انتظام (سی اے کیو ایم) برائے این سی آر اور ملحقہ علاقوں کی انفورسمنٹ ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) کا 127 واں اجلاس 17 مارچ 2026 کو منعقد ہوا، جس میں 19 فروری 2026 سے 13 مارچ 2026 تک کے عرصے کے دوران قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) میں کیے گئے نفاذی اقدامات اور معائنوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمیشن کی فلائنگ اسکواڈز کی جانب سے مختلف اہم شعبوں، بشمول تعمیر و انہدام (سی اینڈ ڈی)، صنعتی شعبہ، سڑکوں کی گرد و غبار اور ڈیزل جنریٹر (ڈی جی) سیٹس سے متعلق خلاف ورزیوں پر کیے گئے معائنوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
جائزہ مدت کے دوران 79 معائنہ رپورٹس موصول ہوئیں۔ اسکے علاوہ 14 اکائیوں کی بندش کی سفارش کی گئی، 27 یونٹس کے ڈی جی سیٹس کو سیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی، جبکہ 20 یونٹس کو شو کاز نوٹس (ایس سی این ایس) جاری کیے گئے۔
انفورسمنٹ ٹاسک فورس نے غور و خوض کے بعد درج ذیل امور پر زور دیا:
- ابتدائی معائنہ رپورٹس کے اجرا کے 5 دن کے اندر غیر تعمیل کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت جواب جمع کرانا۔
- فلائنگ اسکواڈ ٹیموں میں اضافہ، اور معائنہ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے سی پی سی بی اور ایس پی سی بی/ڈی پی سی سی کے افسران کی شرکت کو یقینی بنانا، یا ایس پی سی بی/ڈی پی سی سی کی عدم موجودگی میں کم از کم دو افسران کی موجودگی۔
ٹاسک فورس نے سڑکوں کی گرد و غبار کے انتظام سے متعلق شعبہ وار نفاذی اقدامات کا بھی جائزہ لیا، جن میں مختلف اداروں جیسے ایم سی ڈی، این ڈی ایم سی، پی ڈبلیو ڈی، ڈی ڈی اے، ڈی ایس آئی آئی ڈی سی، ڈی سی بی اور این ایچ اے آئی کے زیرِ انتظام علاقوں میں کیے گئے معائنوں کو شامل کیا گیا۔ ان معائنوں میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی اور اصلاحی اقدامات شروع کیے گئے، جن میں متعلقہ اداروں کو شو کاز نوٹس جاری کرنا بھی شامل ہے۔
ٹاسک فورس نے 17 مارچ 2026 تک کے مجموعی نفاذی اقدامات کی تازہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ کمیشن کی فلائنگ اسکواڈز نے اب تک مجموعی طور پر 26,498 یونٹس/پروجیکٹس/اداروں کا معائنہ کیا ہے۔ ان معائنوں کی بنیاد پر عدم تعمیل پر 1,743 بندش کے احکامات جاری کیے گئے۔ ان میں سے 1,317 یونٹس کی تعمیل کی تصدیق کے بعد دوبارہ آغاز کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مزید برآں، 123 معاملات حتمی فیصلے کے لیے متعلقہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز / (ایس پی سی بیز) دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کو منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ باقی 303 اداروں کے حوالے سے دوبارہ آغاز کے احکامات زیرِ غور ہیں۔
کمیشن نے این سی آر میں فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے مضبوط نفاذ، ادارہ جاتی ہم آہنگی میں اضافہ اور مقررہ ماحولیاتی معیارات کی سختی سے پابندی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ہی معائنوں کے معیار کو بہتر بنانے، نفاذی ٹیموں کی جوابدہی کو یقینی بنانے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائیوں کو تیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4412
(ریلیز آئی ڈی: 2242126)
وزیٹر کاؤنٹر : 10