وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

 قبائلی علاقوں میں ادویاتی پودوں کا تحفظ اور کاشت


ادویاتی پودوں کی کاشت کے فروغ سے قبائلی روزگار اور تحفظ کی کوششوں کو تقویت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 MAR 2026 2:58PM by PIB Delhi

نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)، وزارتِ آیوش اس وقت ’’ادویاتی پودوں کے تحفظ، ترقی اور پائیدار انتظام‘‘ کی مرکزی شعبہ اسکیم کو پورے ملک بشمول ریاست اڈیشہ میں نافذ کر رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت درج ذیل سرگرمیوں کے لئے منصوبہ جاتی بنیاد پر مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے:

  • قدرتی ماحول میں تحفظ کے لئے میڈیسنل پلانٹس کنزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ علاقوں (ایم پی سی ڈی اے) کا قیام
  • ان-سیٹو اور ایکس-سیٹو وسائل میں اضافہ
  • ایکس-سیٹو تحفظ کے لئے ہربل باغات کا قیام
  • جوائنٹ فارسٹ مینجمنٹ کمیٹیوں، پنچایتوں، ون پنچایتوں، بایو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹیوں اور اپنی مدد آپ گروپوں کے ساتھ روزگار کے روابط
  • تربیتی پروگرام، ورکشاپس، سیمینار اور کانفرنس جیسے معلوماتی و آگاہی سرگرمیاں
  • تحقیق و ترقی
  • ادویاتی پودوں کی پیداوار کی مارکیٹنگ اور تجارت کو فروغ دینا
  • سپلائی چین میں فارورڈ اور بیک ورڈ روابط کو مضبوط بنانا

مذکورہ اسکیم کے تحت ریاست اڈیشہ بشمول میوربھنج ضلع میں مختلف سرگرمیوں کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تعداد درج ذیل ہے:

Sr. No.

Activities Supported

No. of Project Supported

No. of project supported in Mayurbhanj District

1.

Conservation, Resource Augmentation and support to Joint Forest Management Committees (JFMCs) etc.

27

-

2.

Herbal Garden

10

01

3.

Nursery/Quality Planting Material/ species specific campaign

06

01

4.

Information Education & Communication (IEC)

16

-

5.

Research and Development (R&D)

02

-

6.

Activities supported through Regional Cum Facilitation Centers (East Region) of NMPB

 

i. Stakeholders Meet

 

ii. Training Programmes

 

 

 

06

 

11

 

 

 

-

 

02

 

 (ب) اور (ج): مذکورہ مرکزی شعبہ اسکیم کے تحت ریاستی محکمہ جنگلات کے ذریعے جوائنٹ فارسٹ مینجمنٹ کمیٹیوں (جے ایف ایم سیز)، پنچایتوں، ون پنچایتوں، سیلف ہیلپ گروپس اور بایو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹیوں کو منصوبہ جاتی بنیاد پر مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، تاکہ مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن، خشک کرنے، ذخیرہ اور مارکیٹنگ ڈھانچے کو فروغ دیا جا سکے اور جنگلاتی علاقوں کے آس پاس رہنے والی برادریوں، بشمول قبائلی کسانوں، کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ ان اقدامات نے ادویاتی پودوں کی کاشت، تحفظ اور کسانوں خصوصاً قبائلی علاقوں میں رہنے والوں کے لئے روزگار کے مواقع کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ادویاتی پودوں کی کاشت، مارکیٹ تک رسائی اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے لئے نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)، وزارتِ آیوش اپنے علاقائی سہولت مراکز (آر سی ایف سیز) کے ذریعے معیاری پودے (کیو پی ایم) فراہم کرتا ہے اور اچھی زرعی طریقوں (جی اے پیز) اور جمع کرنے کے بہتر طریقوں (جی ایف سی پیز) پر تربیت بھی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت اڈیشہ نے بھی تربیتی پروگراموں، سیمیناروں، ورکشاپس، ریاستی و علاقائی سطح کے کلنگا ہربل میلوں، معلوماتی مواد کی تقسیم اور مطالعاتی دوروں کے ذریعے قبائلی علاقوں میں ادویاتی پودوں کی کاشت اور آمدنی میں اضافہ کو فروغ دینے کے اقدامات کئے ہیں۔ ریاستی میڈیسنل پلانٹس بورڈ، اڈیشہ بھی اس ضمن میں تکنیکی تعاون فراہم کر رہا ہے۔

ادویاتی پودوں کی تجارت اور آسان مارکیٹ رسائی کے لئے این ایم پی بی، وزارتِ آیوش نے ای-چارک موبائل ایپ اور ویب پورٹل بھی شروع کیا ہے، جو ملک بھر میں ادویاتی پودوں کے شعبے سے وابستہ افراد، خاص طور پر کسانوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ ایپ مختلف مقامی زبانوں کی سہولت کے ساتھ 25 ہربل مارکیٹوں سے 100 ادویاتی پودوں کی پندرہ روزہ قیمتوں کی معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے آیوش جناب پرتاپ راؤ جادھو نے 17 مارچ 2026 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

************

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U :   4368 )


(ریلیز آئی ڈی: 2242103) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी