وزارت آیوش
کیرالہ میں آیوش نظام کا فروغ
کیرالہ میں بھاری مالی معاونت اور 700 ویلنیس مراکز کے قیام سے آیوش خدمات کو تقویت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAR 2026 2:59PM by PIB Delhi
(الف) نیشنل آیوش مشن (این اے ایم) کی مرکزی معاونت یافتہ اسکیم کے تحت ریاست کیرالہ کو گزشتہ تین برسوں اور رواں سال کے دوران اسٹیٹ سالانہ ایکشن پلان (ایس اے اے پیز) کے تحت موصولہ تجاویز کے مقابلے میں فراہم کی گئی مرکزی مالی امداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
Sl. No
|
Year
|
Amount (In lakhs)
|
|
1
|
2022-23
|
4399.827
|
|
2
|
2023-24
|
7989.400
|
|
3
|
2024-25
|
11037.960
|
|
4
|
2025-26
|
5138.390
|
|
Total
|
28565.577
|
(ب) صحتِ عامہ ریاستی موضوع ہونے کے باعث کیرالہ میں نئے آیوش ویلنیس مراکز کے قیام کا اختیار متعلقہ ریاستی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ تاہم نیشنل آیوش مشن (این اے ایم) کے تحت ریاستی سالانہ ایکشن پلان (ایس اے اے پیز) کے ذریعے موصول تجاویز کے مطابق آیوش کی وزارت نے 700 ڈسپنسریوں کو آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) کی شکل میں تجدید کاری کرنے کی منظوری دی ہے اور ریاستی حکومت کے مطابق یہ تمام مراکز فعال ہیں اور یوگا سمیت مختلف آیوش طریقہ علاج کے ذریعے عوام کو جامع صحت خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
(ج) میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی ٹی) کے فروغ کے لئے آیوش کی وزارت نے 26 مئی 2025 کو چنئی میں جنوبی زون کے لئے آیوش ایم وی ٹی سمٹ کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ریاستوں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری نے بھی شرکت کی۔
یہ معلومات وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے آیوش جناب پرتاپ راؤ جادھو نے 17 مارچ 2026 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
************
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U : 4367 )
(ریلیز آئی ڈی: 2242089)
وزیٹر کاؤنٹر : 7