خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم سے متعلق اقدامات کے نفاذ میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مکمل حکومتی نقطہ نظر اپنا رہی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 MAR 2026 3:29PM by PIB Delhi

نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این ای پی)، 2020 تین سالہ پری اسکول (بال واٹیکا) کو 5+3+3+4 کے تعلیمی ڈھانچے میں تعلیم کے تسلسل کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ اس نئے ماڈل میں ابتدائی ’5‘ کو بنیادی مرحلہ کہا جاتا ہے، جس میں تین سال پری اسکول (بال واٹیکا) اور جماعت اول و دوم کے دو سال شامل ہیں۔ اس طرح یہ مرحلہ 3 سے 8 سال کی عمر کے بچوں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ 3 سے 6 سال کے بچے آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) میں ہوتے ہیں۔

29 جولائی 2021 کو تین ماہ پر مشتمل کھیل پر مبنی ’اسکول پریپریشن ماڈیول اور رہنما اصول‘ جسے ’ودیا پرویش‘ نام دیا گیا، شروع کیا گیا۔ ودیا پرویش پروگرام کا مقصد مختلف پس منظر سے آنے والے بچوں جیسے بال واٹیکا، آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی)، گھر اور نجی پلے اسکول کو جماعت اول میں داخلے کے لیے تیار کرنا ہے، تاکہ ان کی جماعت اول میں منتقلی ہموار ہو سکے۔ یہ پروگرام ملک بھر میں جماعت اول کے ابتدائی تین ماہ کے دوران نافذ کیا جا رہا ہے۔

حکومت ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) سے متعلق اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے مکمل حکومتی نقطۂ نظر اختیار کر رہی ہے تاکہ مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بال واٹیکا، آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی)، گھر اور نجی پلے اسکول وغیرہ 3 سے 6 سال کے بچوں کی ابتدائی تعلیم کے پری اسکول حصے کو پورا کرتے ہیں، جبکہ باقاعدہ تعلیم کا آغاز جماعت اول سے ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ، آنگن واڑی مراکز کو سرکاری پرائمری اسکولوں کے ساتھ ایک ہی مقام پر قائم کرنے کے لیے رہنما اصول 3 ستمبر 2025 کو محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی اور وزارت خواتین و اطفال کی ترقی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے، تاکہ ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنایا جا سکے اور بچوں کی پری اسکول سے باقاعدہ تعلیم کی جانب منتقلی کو ہموار بنایا جا سکے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت، محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4376


(ریلیز آئی ڈی: 2242082) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी