قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر میں ون دھن یوجنا کا نفاذ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 MAR 2026 4:15PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر، جناب جول اورام نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ وزارت قبائلی امور، پردھان منتری جنجاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) کے تحت، ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) کے ذریعے ون دھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کے) کے قیام کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ اس کا مقصد قدرتی وسائل کے بہتر استعمال، ویلیو ایڈیشن، مارکیٹنگ روابط اور قبائلی برادریوں کے لیے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کر کے ان کی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ 13.03.2026 تک، جموں و کشمیر میں پی ایم جے وی ایم اسکیم کے تحت 100 وی ڈی وی کے کی منظوری دی جا چکی ہے، جن سے تقریباً 29,791 اراکین وابستہ ہیں، اور اس کے لیے 1,457 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ان میں سے 3 وی ڈی وی کے فعال ہونے کی اطلاع ہے۔ اب تک، ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے ملک بھر میں 4,125 وی ڈی وی کے کے قیام کے لیے 612.27 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، جن سے 12.33 لاکھ اراکین وابستہ ہیں۔

پی ایم جے وی ایم اسکیم میں سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) اور مستفیدین کی اضافی آمدنی کے لیے کاروباری طریقۂ کار پر زور دیا گیا ہے، جس میں جنگلاتی پیداوار کی جمع آوری، تربیت، پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن، پیکجنگ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹی آر آئی ایف ای ڈی قبائلی دستکاروں اور پیدا کنندگان کو فہرست میں شامل کرتا ہے اور ان سے مختلف قبائلی مصنوعات کی خریداری بھی کرتا ہے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ فہرست میں شامل سپلائروں میں انفرادی قبائلی دستکار، قبائلی ایس ایچ جی اور این جی او/ ایجنسیاں/ کوآپریٹو/ تنظیمیں شامل ہیں، جو قبائلی برادریوں کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ ٹی آر آئی ایف ای ڈی قبائلی مصنوعات کی ریٹیل مارکیٹنگ اپنے 116 ٹرائبس انڈیس آؤٹ لیٹ، ای-کامرس پلیٹ فارموں اور نمائشوں جیسے آدی مہوتسو اور آدی بازار کے ذریعے ملک بھر میں انجام دیتا ہے۔

********

ش ح۔ ف ش ع

           U: 4375

 


(ریلیز آئی ڈی: 2242055) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी