بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم-ای بس سیوا- پیمنٹ سیکیورٹی میکانزم (پی ایس ایم) اسکیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2026 4:50PM by PIB Delhi

پی ایم ای بس سیوا پی ایس ایم اسکیم کا نوٹیفکیشن 28.10.2024 کو جاری کیا گیا تھا۔ اس کے نفاذ کی پیش رفت کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. اسکیم کے رہنما اصول اور معیاری عملی طریقہ کار (ایس او پی) شائع کیے جا چکے ہیں۔
  2. 12.03.2026 تک 19 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) نے ریزرو بینک آف انڈیا کو ڈائریکٹ ڈیبٹ مینڈیٹ (ڈی ڈی ایم) جمع کرا دیا ہے۔
  • iii. 28.02.2026 تک وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور کی پی ایم-ای بس سیوا اسکیم کے تحت 6,228 بسوں کے ٹینڈرز مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 4,720 بسوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (پی ٹی اے) کی جانب سے لیٹر آف ایوارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔
  • iv. پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت 10,900 بسوں کے ٹینڈر مکمل ہو چکے ہیں اور مزید 2,900 بسوں کے ٹینڈرز کا عمل جاری ہے۔
  1. مالی سال 2025-26 میں پی ایس ایم فنڈ کے قیام کے لیے پہلی قسط کے طور پر 500 کروڑ روپے سی ای ایس ایل کو جاری کیے جا چکے ہیں۔

جھانسی اور للت پور شہر میں پی ایم-ای بس سیوا اسکیم کے تحت ای بس مختص کرنے کا کوئی مطالبہ ریاستی اتھارٹی سے موصول نہیں ہوا ہے۔

مختص کردہ ای بسوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہیں۔

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

ضمیمہ

                                          **************

ش ح۔ ف ش ع

17-03-2026

                                                                                                                                         U: 4270

 


(ریلیز آئی ڈی: 2241544) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी