تعاون کی وزارت
خواتین کی قیادت والی کوآپریٹو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 4:49PM by PIB Delhi
حکومت کوآپریٹو سوسائٹیز کو جامع اور شراکتی معاشی ترقی کا ایک اہم ذریعہ تسلیم کرتی ہے، خصوصاً معاشی طور پر کمزور علاقوں میں۔ وزارتِ تعاون کے قیام کے ساتھ، حکومت کا مقصد کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانا ہے، جس میں خاص توجہ کسانوں، خواتین اور دیہی ترقی پر مرکوز ہے۔ خواتین کی قیادت میں چلنے والی کوآپریٹوز اور سیلف ہیلپ گروپ سے منسلک کوآپریٹوز کے فروغ کے لیے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:
- خواتین کی قیادت میں کوآپریٹوز کا فروغ:
حکومت ڈیری، زراعت، دستکاری اور دیہی صنعتوں جیسے مختلف شعبوں میں خواتین کی قیادت میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام اور ان کے استحکام کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف اداروں اور اسکیموں کے ذریعے، دیگر وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی میں، صلاحیت سازی، تربیت اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
- ڈیری کوآپریٹوز کا فروغ – وائٹ ریولوشن 2.0:
ڈیری شعبے کو مضبوط بنانے اور خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے حکومت فعال طور پر 75,000 نئی ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ 46,422 موجودہ ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ڈیری کوآپریٹوز خواتین کی معاشی بااختیاری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دیہی روزگار میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
- نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کی خواتین پر مرکوز اسکیمیں:
نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)، جو کہ وزارتِ تعاون کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والا ایک قانونی ادارہ ہے اور کوآپریٹو پر مبنی معاشی ترقی کے اپنے مقصد کے مطابق، خواتین کی قیادت میں چلنے والی اور سیلف ہیلپ گروپ سے منسلک کوآپریٹوز کی حمایت کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہا ہے، مثلاً:
- سویم شکتی سہکار یوجنا: یہ اسکیم خواتین کوآپریٹوز کے فروغ اور استحکام کے لیے ترتیب دی گئی ہے، جس کے تحت آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں، کاروباری ترقی اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کی صلاحیت سازی کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ کوآپریٹو سوسائٹیز اس کے تحت خواتین ایس ایچ جی کو مدتی قرض یا ورکنگ کیپیٹل قرض بھی فراہم کر سکتی ہیں۔
- نندنی سہکار اسکیم: یہ اسکیم خصوصی طور پر خواتین کی قیادت میں چلنے والی کوآپریٹو سوسائٹیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے، جو ڈیری، مویشی پروری، فوڈ پروسیسنگ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں سرگرم ہوں، جس کے ذریعے کوآپریٹو اداروں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دیا جاتا ہے۔
- یووا سہکار یوجنا: یہ اسکیم نوجوان خواتین کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ابھرتے اور جدید شعبوں میں کوآپریٹو ادارے قائم کریں اور ان کا انتظام سنبھالیں، جس کے لیے این سی ڈی سی کے ذریعے مالی معاونت اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت این سی ڈی سی مدتی قرض پر شرحِ سود میں 2 فیصد رعایت فراہم کرتا ہے، نیز آسان فنانسنگ کی سہولت دیتا ہے، جبکہ خواتین کی قیادت میں چلنے والی کوآپریٹو سوسائٹی کو منصوبے کی لاگت کا صرف 20 فیصد حصہ فراہم کرنا ہوتا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون، جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
17-03-2026
U: 4269
(ریلیز آئی ڈی: 2241532)
وزیٹر کاؤنٹر : 3