بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کے شعبے کے لیے اسکیمیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 4:47PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت ”ہندوستانی کیپیٹل گڈز سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم - مرحلہ II“ پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے مقاصد درج ذیل ہیں:
(i) ایک مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی کیپیٹل گڈز سیکٹر کی تشکیل؛
(ii) ٹیکنالوجی انوویشن پورٹل کے ذریعے مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور جدت کے لیے ایک خود کفیل ماحولیاتی نظام قائم کرنا؛
(iii) موجودہ افرادی قوت کی مہارتوں میں اضافہ اور اس شعبے کے لیے اعلیٰ مہارت یافتہ افرادی قوت کی دستیابی میں توسیع؛
(iv) اسمارٹ مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور انڈسٹری 4.0 کے لیے متعلقہ، مضبوط اور قابلِ برداشت ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں سہولت فراہم کرنا، تاکہ کیپیٹل گڈز سیکٹر میں کارکردگی اور پیداواریت کو بہتر بنایا جا سکے؛ اور
(v) کیپیٹل گڈز کے لیے ٹیکنالوجیز کی بتدریج مقامی تیاری کو فروغ دینا۔ اس اسکیم کا مجموعی مالیاتی حجم 1,207 کروڑ روپے ہے، جس میں 975 کروڑ روپے بجٹ کی معاونت اور 232 کروڑ روپے صنعت کی شراکت شامل ہے۔
اس اسکیم کے تحت اب تک 29 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ان میں 7 سینٹرز آف ایکسیلنس (سی او ای)، 4 کامن انجینئرنگ فسیلٹی سینٹر، 6 ٹیسٹنگ و سرٹیفیکیشن سینٹر، 9 انڈسٹری ایکسیلیریٹر برائے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ اور 3 منصوبے شامل ہیں جو اسکل لیول 6 اور اس سے اوپر کے لیے کوالیفیکیشن پیکس کی تیاری سے متعلق ہیں۔
اس اسکیم کے مرحلہ I کا تھرڈ پارٹی جائزہ ایک ماہر کمیٹی نے کیا، جس کی سربراہی جناب ایس چودھری، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جودھپور نے کی۔ کمیٹی نے دیگر امور کے ساتھ یہ سفارش کی کہ موجودہ اسکیم نے محدود حد تک کیپیٹل گڈز سیکٹر کی تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ تاہم، ملک بھر میں پورے کیپیٹل گڈز انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس اسکیم کو وسعت دینا ضروری ہے، جس سے حکومتِ ہند کے ”میک اِن انڈیا“ اقدام پر مطلوبہ اثرات مرتب ہوں گے۔ اسی تناظر میں، 25 جنوری 2022 کو بھاری صنعتوں کی وزارت نے ”ہندوستانی کیپیٹل گڈز سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم - مرحلہ II“ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اس اسکیم کے تحت ہر منصوبے کے لیے پروجیکٹ ریویو اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔
بھاری صنعتوں کی وزارت کے وزیر مملکت، جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
17-03-2026
U: 4268
(ریلیز آئی ڈی: 2241531)
وزیٹر کاؤنٹر : 6