بھاری صنعتوں کی وزارت
پی ایم ای-بس سروس-پی ایس ایم اسکیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 4:47PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کی پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم اور وزارت ہاؤسنگ و شہری امور کی پی ایم-ای بس سیوا اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 23,800 الیکٹرک بسوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ جھارکھنڈ کے ضلع دمکا کے حوالے سے خاص طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ پی ایم-ای بس سیوا اسکیم کے تحت ای-بسوں کی تخصیص کے لیے متعلقہ ریاستی اتھارٹی کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
پی ایم-ای بس سیوا اسکیم اور پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت منظور شدہ بسوں کی فہرست ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہے۔
27 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے کل 123 شہروں نے مذکورہ اسکیم کو اپنایا ہے۔ خاص طور پر، کل 48 پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹیوں (پی ٹی اے) نے 12.03.2026 تک 62 شہروں کے اندر متعلقہ آپریٹروں/او ای ایم کو ایل او اے جاری کیا ہے۔
پی ٹی اے کو کنسیشن ایگریمنٹ کے مطابق ایک ایسکرو اکاؤنٹ برقرار رکھنا ہوگا۔ اگر اس اکاؤنٹ میں ناکافی فنڈز کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر یا عدم ادائیگی ہوتی ہے، تو اسے ”پی ٹی اے کی جانب سے ڈیفالٹ“ تصور کیا جائے گا اور سی ای ایس ایل کو رپورٹ کیا جائے گا۔ ایک درست پی ایس ایم درخواست موصول ہونے پر، سی ای ایس ایل اسکیم فنڈ سے منظور شدہ رقم ایسکرو اکاؤنٹ میں جاری کر سکتا ہے۔ اگر پی ٹی اے پھر بھی 90 دن کے اندر ایل پی ایس سمیت رقم واپس نہ کرے، تو ایم ایچ آئی دوبارہ آر بی آئی سے ڈی ڈی ایم نافذ کرنے کی درخواست کرے گا، جس کے تحت آر بی آئی ریاستی حکومت/ یو ٹی کے اکاؤنٹ سے رقم منہا کر کے اسکیم فنڈ میں منتقل کر دے گا۔ یہ منظم طریقہ کار سی ای ایس ایل کو مالیاتی خطرات کے انتظام میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ وہ نادہندہ پی ٹی اے کی جانب سے ادائیگیاں بھی ممکن بناتا ہے۔
ضمیمہ
**************
ش ح۔ ف ش ع
17-03-2026
U: 4267
(ریلیز آئی ڈی: 2241529)
وزیٹر کاؤنٹر : 12