تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی اے سی ایس اور ڈیری کوآپریٹو اداروں کو مضبوط بنانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2026 4:43PM by PIB Delhi

 نیشنل کوآپریٹو ڈیٹابیس کے مطابق بھوانی اور مہندر گڑھ اضلاع میں کام کرنے والی پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کی تعداد بالترتیب 32 اور 23 ہے۔

بھوانی اور مہندر گڑھ اضلاع میں پی اے سی ایس کو پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کے تحت کمپیوٹرائز کیا جا چکا ہے، اور ہریانہ کے ان اضلاع میں پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن کی صورتحال درج ذیل ہے:

Category

Bhiwani

Mahendergarh

Total PACS

32

23

PACS doing Day end on ePACS software

32

23

E PACS only

32

23

Handholding to PACS

32

23

Transactions as on date

1,81,590

1,01,325

 

ہریانہ میں بھوانی کے 32 اور مہندر گڑھ کے 23 سمیت مجموعی طور پر 799 کثیر المقاصد پی اے سی ایس نے ماڈل بائی لاز کو اختیار کیا ہے، جس کے تحت انہیں کھاد کی فراہمی، ذخیرہ اور مارکیٹنگ سہولتیں فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ہریانہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جنوبی ہریانہ میں کسی نئی ڈیری کوآپریٹو یونین کے قیام کی تجویز نہیں ہے۔

کسانوں کو امداد باہمی قرض اور ذخیرہ سہولتوں تک رسائی بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:

  • پی اے سی ایس کو مضبوط اور ڈیجیٹل بنانا: مرکزی معاونت یافتہ پی اے سی ایس کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کے تحت ہریانہ میں 710 پی اے سی ایس کو ڈیجیٹل بنایا گیا ہے تاکہ قرض کی فراہمی میں کارکردگی بہتر ہو اور کسانوں کو آسان رسائی حاصل ہو۔
  • ای-کے سی سی پہل: نابارڈ نے ای-کے سی سی ڈیجیٹل لون اوریجینیشن پورٹل تیار کیا ہے، جو ہریانہ سمیت چھ ریاستوں میں آزمائشی طور پر نافذ ہے۔ اس کے ذریعے قرض کی درخواستوں کی ڈیجیٹل کارروائی میں وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
  • مالی و ڈیجیٹل بیداری کیمپ: نابارڈ نے فنانشل انکلوژن فنڈ کے تحت کوآپریٹو بینکوں کو مالی و ڈیجیٹل بیداری کیمپ منعقد کرنے کے لئے گرانٹ فراہم کی ہے، تاکہ دیہی عوام کو قرض اور دیگر اسکیموں سے متعلق آگاہی دی جا سکے۔
  • جوائنٹ لائیبلٹی گروپس (جے ایل جی) کی تشکیل: مالی سال 2025-26 میں نابارڈ نے ہریانہ کے کوآپریٹو بینکوں کو 76 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی، جس کے تحت 1900 جے ایل جی تشکیل دے کر چھوٹے اور حاشیہ پر موجود کسانوں کو قرض تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔
  • ذخیرہ ڈھانچے کی ترقی: نابارڈ مختلف اسکیموں جیسے پی اے سی ایس بطور ملٹی سروس سینٹر اور زرعی مارکیٹنگ انفراسٹرکچر اسکیم کے تحت ذخیرہ سہولتوں کی ترقی میں تعاون کر رہا ہے۔ ریاست میں ’دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ منصوبہ‘ پر بھی عمل جاری ہے، جس کے تحت 45 پی اے سی ایس/کوآپریٹو سوسائٹیز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
  • قلیل مدتی امداد باہمی قرض کے ڈھانچے کو ری فنانس: مالی سال 2024-25 کے دوران نابارڈ نے ہریانہ کے دیہی کوآپریٹو بینکوں کو 5817 کروڑ روپے کا قلیل مدتی اور 40 کروڑ روپے کا طویل مدتی ری فنانس فراہم کیا، تاکہ زراعت اور متعلقہ شعبوں میں قرض کی فراہمی کو تقویت دی جا سکے۔
  • مارکیٹنگ تک رسائی میں اضافہ: کسان اپنی پیداوار کی بہتر مارکیٹنگ کے لئے پی اے سی ایس کے ذریعے نیشنل کوآپریٹو آرگینکس لمیٹڈ اور نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹس لمیٹڈ سے بھی جڑ سکتے ہیں۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے داخلہ و امداد باہمی جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

************

ش ح ۔    ا م   ۔  م  ص

(U :  4261  )


(ریلیز آئی ڈی: 2241450) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी