تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیردھ ا ودھی کرشک پونجی سہکار یوجنا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2026 4:40PM by PIB Delhi

نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن، جو امداد باہمی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے، نے زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے قرض کی مسلسل اور بڑھتی ہوئی فراہمی کو یقینی بنانے کے مقصد سے دیردھ اودھی کرشک پونجی سہکار یوجناشروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت تجاویز کی جانچ کے لئے اہلیت کے معیارات درج ذیل ہیں:

  • کوآپریٹو ادارہ کم از کم 3 سال سے فعال ہو۔
  • ادارے کی خالص مالیت مثبت ہو اور ادا شدہ حصص سرمایہ کے برابر (100 فیصد) ہو، یعنی سرمایہ میں کوئی کمی نہ ہو۔
  • گزشتہ تین برسوں میں کوئی نقد خسارہ نہ ہوا ہو اور کم از کم دو برسوں میں خالص منافع حاصل ہوا ہو۔

نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کوآپریٹو سوسائٹی کی مالی حالت، کارکردگی اور اعتبار کا جائزہ لے کر مناسب سکیورٹی کے خلاف قرض منظور کرتا ہے اور اس کے لئے اپنی معیاری جانچ اور احتیاطی طریقہ کار اختیار کرتا ہے۔

این سی ڈی سی اپنے 19 علاقائی دفاتر اور 9 ذیلی دفاتر کے ذریعے اسکیموں کے نفاذ کی مسلسل نگرانی کرتا ہے اور کوآپریٹوز کو بروقت قرض کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ قرض کی تقسیم کے بعد اس کی نگرانی کے لئے وقتاً فوقتاً فیلڈ وزٹ اور معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔

اگر کوئی کوآپریٹو سوسائٹی قرض کی واپسی میں ناکام رہتی ہے تو این سی ڈی سی قابل اطلاق قانونی دفعات کے تحت ایک منظم ریکوری نظام اختیار کرتا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ڈیفالٹ کی صورت میں قانونی ریکال نوٹس جاری کیا جاتا ہے، جس میں بقایا رقم بمعہ سود اور دیگر چارجز مقررہ مدت میں ادا کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

اگر قرض لینے والے سے پوسٹ ڈیٹڈ چیکس بطور ضمانت حاصل کئے گئے ہوں تو انہیں پیش کیا جاتا ہے۔ چیک کے مسترد ہونے کی صورت میں قابلِ تبادلہ آلات ایکٹ 1881 کی دفعہ 138 کے تحت قانونی نوٹس جاری کیا جاتا ہے، اور 15 دن کے اندر ادائیگی نہ ہونے پر متعلقہ عدالت میں کارروائی شروع کی جاتی ہے۔

مزید برآں، جب قرض کھاتہ نان پرفارمنگ اثاثہ (این پی اے) قرار پاتا ہے تو سرفیسی ایکٹ 2002 کے تحت کارروائی شروع کی جاتی ہے۔ اس کے تحت دفعہ 13(2) کے تحت ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جاتا ہے، جس میں 60 دن کے اندر مکمل بقایا رقم ادا کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ مقررہ مدت میں ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں دفعہ 13(4) کے تحت مزید اقدامات کئے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ضرورت کے مطابق قرض کی وصولی کے لئے قرض وصولی ٹریبونل (ڈی آر ٹی) میں 1993 کے ایکٹ کے تحت درخواستیں بھی دائر کی جاتی ہیں، اور یہ کارروائی سرفیسی ایکٹ کے ساتھ ساتھ بھی جاری رکھی جا سکتی ہے۔

گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران اس اسکیم کے تحت منظور شدہ اور جاری کی گئی رقوم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(Rs. In crore)

Financial Year

Sanctioned amount

Disbursed amount

2022-23

400.00

0.00

2023-24

0.00

60.00

2024-25

5000.76

2077.00

Total

5400.76

2137.00

 

دیردھ اودھی کرشک پونجی سہکار یوجنانے زرعی کریڈٹ کوآپریٹو اداروں کو مضبوط کیا ہے، جس کے تحت انہیں آگے قرض فراہم کرنے کے لئے طویل مدتی مالی معاونت دے کر ان کے وسائل میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں قرض کی فراہمی میں اضافہ اور تسلسل ممکن ہوا ہے، زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے اور غیر زرعی شعبوں میں تنوع کو بھی تقویت ملی ہے۔

مجموعی طور پر اس اسکیم نے ادارہ جاتی صلاحیت کو بہتر بنایا، رسائی کو وسیع کیا اور پائیدار طویل مدتی قرض کی فراہمی میں امداد باہمی کے شعبے کے کردار کو مضبوط کرتے ہوئے دیہی معیشت کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے داخلہ و امداد باہمی جناب امت  شاہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

************

ش ح ۔ ا   م     ۔  م  ص

(U :  4259  )


(ریلیز آئی ڈی: 2241448) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी