وزارت خزانہ
حکومت نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے ادارہ جاتی کریڈٹ فریم ورک کو مضبوط کیا ہے
گراؤنڈ لیول کریڈٹ (جی ایل سی) کے اہداف، ترجیحی شعبے کے قرضے کے اصول اور توسیع شدہ کسان کریڈٹ کارڈ کی کوریج سے بروقت اور کفایتی کریڈٹ ملنا بہتر ہوا ہے
زیادہ غیر ضمانتی قرض کی حدیں، سود میں رعایتی فوائد اور نابارڈ کے ری فنانس اقدامات سے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے کریڈٹ فلو بڑھا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 4:44PM by PIB Delhi
حکومت نے کھیتی کرنے والے لوگوں سمیت زرعی شعبے کے لیے ادارہ جاتی قرضوں کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
ان میں سے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:
- حکومت ہر سال زراعت اور متعلقہ شعبے کے لیے گراؤنڈ لیول کریڈٹ (جی ایل سی) اہداف طے کرتی ہے جو بینکوں کو مالی سال کے دوران حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اہداف علاقہ وار، ایجنسی وار (شیڈولڈ کمرشل بینک، علاقائی دیہی بینک اور دیہی کوآپریٹو بینک) اور قرض کے زمرے کے لحاظ سے (فصل اور مدتی قرض) مقرر کیے گئے ہیں۔ 2021-22 کے آغاز سے، جی ایل سی کے تحت متعلقہ سرگرمیوں کے لیے مخصوص اہداف متعارف کرائے گئے تاکہ ڈیری، ماہی گیری، اور مویشی پروری کے شعبوں کے لیے توجہ مرکوز کریڈٹ سپورٹ فراہم کیا جا سکے۔
- آر بی آئی کی طرف سے جاری کردہ ترجیحی شعبے کے قرضے (پی ایس ایل) پر موجودہ رہنما خطوط کے لحاظ سے، کمرشل بینک بشمول علاقائی دیہی بینک، چھوٹے مالیاتی بینک، مقامی ایریا بینک اور پرائمری (اربن) کوآپریٹو بینکوں کو اے ڈی بی سی یا کریڈٹ کے برابر آف بیلنس شیٹ ایکسپوژر کا کم از کم 18 فیصد، جو بھی زیادہ ہو، زراعت کے لیے دینا ضروری ہے، جس میں چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے دس فیصد کا ذیلی ہدف رکھا گیا ہے۔
- iii. اس کے علاوہ، پی ایس ایل کے رہنما خطوط نسبتاً کم قرضے کے بہاؤ والے اضلاع کے لیے ایک ترغیبی فریم ورک اور ترجیحی شعبے کے قرضے کے نسبتاً زیادہ بہاؤ والے اضلاع کے لیے ایک مراعاتی فریم ورک بھی تجویز کرتے ہیں جس میں زراعت اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے قرض بھی شامل ہے۔
- iv. کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کسانوں کو زرعی سامان جیسے بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کے ساتھ ساتھ فصل کی پیداوار اور اس سے منسلک سرگرمیوں سے متعلق نقدی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بروقت اور کفایتی قرض فراہم کرتا ہے۔ 2019 سے، کے سی سی اسکیم کو مویشی پروری، ڈیری اور ماہی گیری کے لیے کام کرنے والے سرمائے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بڑھایا گیا ہے۔
- حکومت ہند کی موڈیفائیڈ انٹرسٹ سبوینشن اسکیم کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کے ذریعے 7 فیصد کی رعایتی شرح سود پر قلیل مدتی زرعی قرضے فراہم کرتی ہے۔ کسان جو فوری طور پر ادائیگی کرتے ہیں انہیں اضافی 3 فیصد ترغیب ملتی ہے، جس سے ان کی شرح سود کو مؤثر طریقے سے صرف 4 فیصد تک کم کیا جاتا ہے۔
- vi. 01 جنوری 2025 سے متعلقہ سرگرمیوں کے لیے قرضوں سمیت کولیٹرل فری قلیل مدتی زرعی قرضوں کی حد کو 1.60 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2.00 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے خاص طور پر چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے قرض کی رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔
- حکومت نابارڈ کے ذریعے دیہی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت دیہی انفراسٹرکچر کی تخلیق میں مدد فراہم کرتی ہے جس سے ملک کے دیہی علاقوں میں کریڈٹ جذب کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
- جیسا کہ 2025-2026 کے مرکزی بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے، حکومت نے پی ایم دھن دھانیہ کرشی یوجنا شروع کی ہے۔ اس اسکیم کا ایک مقصد کم زرعی قرضوں کی تقسیم والے اضلاع میں طویل مدتی اور قلیل مدتی قرضوں کی مناسب دستیابی کو آسان بنانا ہے۔
- ix. حکومت نے دیہی مالیاتی اداروں (دیہی کوآپریٹو بینکوں اور علاقائی دیہی بینکوں) کو مضبوط کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن وغیرہ جیسے مختلف اقدامات بھی کیے ہیں جو بنیادی طور پر ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔
نابارڈ نے زرعی شعبے کے لیے قرض کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں دیگر چیزوں کے ساتھ شامل ہیں:-
- آر بی آئی کی لیڈ بینک اسکیم کے ایک حصے کے طور پر، نابارڈ ہر سال ہر ضلع کا پوٹینشل لنکڈ کریڈٹ پلان (پی ایل پی) تیار کرتا ہے تاکہ ترجیحی شعبے کے تحت قرض کی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکے جسے ریاستی سطح پر اکٹھا کیا جاتا ہے۔ پی ایل پی کی ریاستی سطح پر جمع ہونے، ماضی کے رجحانات، حکومت کی ترجیحات وغیرہ کی بنیاد پر، حکومت نے نابارڈ کے ساتھ مشاورت سے زراعت کے لیے زمینی سطح پر قرض کا ہدف مقرر کیا۔
- زراعت میں گراؤنڈ لیول کریڈٹ کو بڑھانے کے لیے، نابارڈ نے بینکوں کو زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی قرضے کے لیے اپنے وسائل کی تکمیل کے لیے ری فنانس میں توسیع دی ہے۔
- شارٹ ٹرم ری فنانس کے تحت، نابارڈ ریاستی کوآپریٹو بینکوں، علاقائی دیہی بینکوں اور چھوٹے مالیاتی بینکوں کو فصل کے قرضوں اور زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کے لیے دیے گئے دیگر قرضوں کے لیے ری فنانس امداد فراہم کرتا ہے۔
- طویل مدتی ری فنانس کے تحت، نابارڈ دیہی مالیاتی اداروں، شیڈول کمرشل بینکوں، چھوٹے مالیاتی بینکوں، غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں کو ان کی کریڈٹ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے طویل مدتی ری فنانس سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
وزارت خزانہ میں وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں یہ معلومات فراہم کی۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 4262
(ریلیز آئی ڈی: 2241438)
وزیٹر کاؤنٹر : 13