وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
آندھرا پردیش میں فش لینڈنگ سینٹرکا قیام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 3:13PM by PIB Delhi
ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت ہند کے ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے محکمۂ ماہی گیری نے 30 مارچ 2022 کو آندھرا پردیش کی حکومت کی تجویز کو منظور کیا، جس کے تحت آندھرا پردیش کے انا کاپلی ضلع کے راجیہ پیٹا میں ایک فش لینڈنگ سینٹر تعمیر کیا جائے گا، جس کی کل متوقع لاگت 24.77 کروڑ روپے ہے اور پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت مرکزی مالی امداد 14.86 کروڑ روپے فراہم کی جائے گی۔فش لینڈنگ سینٹر پروجیکٹ میں مچھلیوں کو اتارنے کی سہولت ، مچھلیوں کی فروخت کے لیے ہال ، مچھلیوں کو پکڑنے والے جال کی مرمت کی شیڈ ، مچھلیوں کو خشک کرنے کے پلیٹ فارم ، ریسٹ شیڈ، کشتیوں کی پارکینگ و مرمت، پانی کا ذخیرہ کرنے کی سہولت ، پانی کی سپلائی، بیت الخلا،زمین کی بحالی، سڑکیں، گاڑیوں کی پارکنگ، پانی کی نکاسی، کمپاؤنڈ وال، بجلی کے کنکشن، گریننگ جیسی سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت نے بتایا کہ کام آندھرا پردیش میری ٹائم بورڈ کو عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر تفویض کیا گیا ہے اور مذکورہ ایجنسی نے 21 جنوری 2026 کو پانچویں بار ٹینڈر جاری کیا۔ پروجیکٹ فی الحال ٹینڈر کے مرحلے میں ہے، اور ریاستی حکومت نے بتایا کہ فش لینڈنگ سینٹر پروجیکٹ کی تکمیل ٹینڈر کی حتمی منظوری کی تاریخ سے ایک سال کے اندر کی جائے گی۔تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کے مطابق، اس پروجیکٹ کے دوران تقریباً 1,536 ماہی گیروں کو فائدہ پہنچانے کا تصور کیا گیا ہے۔
**********
) ش ح – م ش-ت ا)
U.No. 4241
(ریلیز آئی ڈی: 2241300)
وزیٹر کاؤنٹر : 7