وزارات ثقافت
روایتی فنکاروں، لوک فنکاروں اور ثقافتی اداروں کے لیے مالی امداد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2026 12:50PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت ملک بھر میں کلا سنسکرتی وکاس یوجنا (کے ایس وی وائی) نافذ کرتی ہے، جو ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے اور اس میں مختلف اسکیم اجزا شامل ہیں۔ اس کا مقصد ملک بھر میں مختلف فنون اداکاری بشمول روایتی اور لوک فنون سے وابستہ تنظیموں اور فنکاروں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ ان اسکیموں کا مختصر تعارف ضمیمہ میں دیا گیا ہے۔ کے ایس وی وائی اسکیم کے تحت گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران فراہم کی گئی مالی معاونت کی مقدار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
مالی سال
|
تقسیم کی گئی رقم
(روپے کروڑ میں)
|
|
2022-23
|
213.76
|
|
2023-24
|
218.36
|
|
2024-25
|
201.67
|
وزارت ثقافت مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کے لیے اسکالرشپ اسکیم بھی چلاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 18 سے 25 سال کی عمر کے ایسے باصلاحیت نوجوان فنکاروں کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے جو بھارت کے اندر اعلیٰ تربیت حاصل کرنا چاہتے ہوں۔ یہ تربیت ہندوستانی کلاسیکی موسیقی، ہندوستانی کلاسیکی رقص، تھیٹر، مائم، بصری فنون، لوک، روایتی اور مقامی فنون، اور لائٹ کلاسیکل موسیقی وغیرہ کے شعبوں میں دی جاتی ہے۔ اس کے تحت دو سال کے لیے ماہانہ 5,000 روپے وظیفہ دیا جاتا ہے۔
اس اسکیم کی افادیت اور رسائی کو بڑھانے کے لیے اس کے رہنما اصول اور درخواست فارم وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اخبارات میں اشتہارات، وزارت کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے، نیز متعلقہ نوڈل ایجنسیوں کے ذرائع سے بھی اس کی وسیع تشہیر کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، زونل کلچرل سینٹر (زیڈ سی سی) اور سنگیت ناٹک اکیڈمی (ایس این اے) بھی ملک بھر میں باقاعدگی سے مختلف ثقافتی سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کرتے ہیں، جن میں بھارت کے مختلف حصوں سے لوک، قبائلی اور روایتی فنکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔
ضمیمہ
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 4174
(ریلیز آئی ڈی: 2241002)
وزیٹر کاؤنٹر : 6