ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی–این سی آر میں فضائی معیار بہتر ہو کر ’درمیانہ‘ درجے میں آنے پر سی اے کیو ایم نے جی آر اے پی اسٹیج-I واپس لے لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 7:49PM by PIB Delhi

نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) اور اس سے ملحقہ علاقوں میں فضائی معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیوم ایم) کی گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) سے متعلق ذیلی کمیٹی نے پیر کے روز موجودہ جی آر اے پی شیڈول کے اسٹیج-I کے تحت تمام اقدامات کو پورے این سی آر میں فوری طور پر واپس لے لیا۔ یہ فیصلہ موافق موسمی حالات کے باعث دہلی کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آنے کے بعد کیا گیا۔

سنٹرل پلیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے فراہم کردہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق 15 مارچ 2026 کو دہلی کا یومیہ اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 175 تھا جو 16 مارچ 2026 کو بہتر ہو کر 119 ہو گیا۔ اس بہتری کو مدِنظر رکھتے ہوئے جی آر اے پی سے متعلق سی اے کیوم ایم کی ذیلی کمیٹی نے آج اجلاس منعقد کیا تاکہ خطے میں موجودہ فضائی معیار کی صورتحال اور موسمی حالات و ایئر کوالٹی انڈیکس کے آئندہ تخمینوں کا جائزہ لیا جا سکے، جو انڈین میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرو لوجی (آئی آئی ٹی ایم) کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے۔

ذیلی کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے اور 16 مارچ 2026 کو شام 4 بجے یہ 119 ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی اور آئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی اے کیو آئی کے ’درمیانہ‘ زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔

بہتر ہوتے ہوئے اے کیو آئی کی سطح اور پیش گوئیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ذیلی کمیٹی نے متفقہ طور پر پورے این سی آر میں جی آر اے پی کے اسٹیج-I کے تحت تمام اقدامات کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

این سی آر میں متعلقہ ریاستی حکومتوں اور دہلی کی قومی دارالحکومت کی تمام ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تمام قانونی ہدایات، مشوروں اور احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اس میں وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور سنٹرل پلیوشن کنٹرول بورڈ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصولوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ ریاستی حکومتوں، پلیوشن کنٹرول بورڈ اور ڈی پی سی سی کی جانب سے مختلف شعبوں کے لیے جاری ہدایات بھی شامل ہیں۔

تمام ایجنسیوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ این سی آر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کمیشن کی جانب سے جاری کردہ جامع پالیسی میں طے شدہ اقدامات اور مقررہ ٹائم لائنز کا نوٹس لیں اور میدان میں اس کے مطابق مناسب اقدامات کریں، خصوصاً گرد و غبار کے تدارک سے متعلق اقدامات۔

ذیلی کمیٹی فضائی معیار کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے گی اور دہلی میں فضائی معیار اور آئی ایم ڈی و آئی آئی ٹی ایم کی جانب سے فراہم کردہ پیش گوئیوں کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لے کر مناسب فیصلے کرے گی۔

***********

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                         U: 4193


(ریلیز آئی ڈی: 2241001) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी