وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

کارواں سیاحت کا فروغ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 3:44PM by PIB Delhi

سیاحتی مقامات اور سیاحتی مصنوعات کی ترقی اور فروغ، جن میں کارواں سیاحت بھی شامل ہے، بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومتوں یا مرکز زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ وزارت سیاحت مختلف اقدامات کے ذریعے بھارت کو مجموعی طور پر ایک سیاحتی منزل کے طور پر فروغ دیتی ہے۔

وزارت سیاحت اپنی مرکزی سیکٹر اسکیموں جیسے ’سودیش درشن‘، ’پِلگرمیج ریجووینیشن اینڈ اسپرچول، ہیریٹیج آگمینٹیشن ڈرائیو (پرشاد)‘ اور ’سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو معاونت‘ کے ذریعے ملک میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں اور یو ٹی انتظامیہ کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ مرکزی مالی مدد مقررہ رہنما اصولوں کے مطابق اور ریاستوں اور یو ٹی حکومتوں سے موصول ہونے والی تجاویز یا تفصیلی منصوبہ جاتی رپورٹوں کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔

وزارت سیاحت نے آندھرا پردیش میں کارواں سیاحت کے کسی منصوبے کی معاونت نہیں کی ہے۔ تاہم آندھرا پردیش میں منظور کیے گئے دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی فہرست ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

ضمیمہ

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                          **************

ش ح۔ ف ش ع

16-03-2026

                                                                                                                                        U: 4173

 


(ریلیز آئی ڈی: 2240998) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu