دیہی ترقیات کی وزارت
الیکٹرک سائیکلوں کے استعمال کے ذریعے مائیکرو موبیلیٹی کو فروغ دینے سے متعلق ایک قومی ورکشاپ میں دیہی معاش کو مضبوط بنانے میں ای بائکس کے کردار کو اجاگر کیا گیا
دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے دیہی معاش کو مستحکم بنانے میں سستی، محفوظ اور قابلِ بھروسہ نقل و حمل کی اہمیت پر زور دیا
پائلٹ ریاستوں کے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو انرجی چیمپئن کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا اور ایس ٹی آر ای ای اثرات کی تشخیص کی رپورٹ بھی پیش کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2026 4:54PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی مرکزی وزارت (ایم او آر ڈی)، حکومت ہند نے انرجی ایفیشنسی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی کنورجنس انرجی سروسز لمیٹڈ (سی ای ایس ایل) کے تعاون سے آج الیکٹرک سائیکلوں کے ذریعے مائیکرو موبلٹی کو فروغ دینے کے موضوع پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں "دیہی معاش کو طاقت(امپاؤر) دینے والی برقی سائیکلیں" کے موضوع پر توجہ مرکوز کی گئی اور دیہی نقل و حرکت کو بہتر بنانے، معاش کو مستحکم کرنے اور پائیدار ترقی کی حمایت میں برقی مائیکرو موبلٹی حل کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔
ورکشاپ کا انعقاد دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس میں مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، ریاستی دیہی معاش مشن (ایس آر ایل ایم)، صنعت کے نمائندوں، ترقیاتی شراکت داروں، تحقیقی اداروں، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں اور خواتین سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے اراکین سمیت متعدد سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے دیہی معاش کو مضبوط بنانے میں سستی، محفوظ اور قابلِ اعتماد نقل و حرکت کی اہمیت پر زور دیا اور الیکٹرک مائیکرو موبلٹی حل کو فروغ دینے کے لیے وزارتوں، ریاستوں، صنعت اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان ادارہ جاتی ہم آہنگی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نقل و حرکت میں اضافہ معاش کو مضبوط بنانے میں تبدیلی کا کردار ادا کر سکتا ہے، خاص طور پر سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ خواتین اور قومی دیہی معاش مشن کے تحت لکھپتی دیدی پروگرام جیسے اقدامات کے لیے۔
تقریب کے دوران اسٹری امپیکٹ اسسمنٹ رپورٹ بھی جاری کی گئی، جس میں پائلٹ ریاستوں سے حاصل شدہ شواہد اور عمل درآمد سے حاصل ہونے والے تجربات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔ پائلٹ ریاستوں کی ایس ایچ جی خواتین کو الیکٹرک مائیکرو موبلٹی حل کو اپنانے اور فروغ دینے میں ان کے کردار کے اعتراف میں انرجی چیمپئن کے طور پر نوازا گیا۔
الیکٹرک سائیکلوں کے ذریعے مائیکرو موبلٹی کو فروغ دینے سے متعلق قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے کہا کہ الیکٹرک سائیکلوں کے استعمال کے ذریعے دیہی کاروباریوں کے لیے پائیدار ٹرانسپورٹ کی یہ پہل نہ صرف بروقت بلکہ مؤثر بھی ہے۔ اس سے دیہی کاروباریوں کی نقل و حرکت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اور پائیدار نقل و حمل کے حل کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نقل و حرکت میں اضافہ معاش کو مضبوط بنانے میں تبدیلی کا کردار ادا کر سکتا ہے، خاص طور پر سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ خواتین اور قومی دیہی معاش مشن کے تحت لکھپتی دیدی پروگرام کے لیے۔
ورکشاپ کی ایک اہم خصوصیت "اپنی برقی سائیکل کو جانیں" کے عنوان سے براہ راست مظاہرہ تھا، جس میں کارگو برقی سائیکلوں اور ان کے معاش پر مبنی استعمال کی نمائش کی گئی۔ وزیر موصوف نے پائلٹ ریاستوں کی ایس ایچ جی خواتین مستفیدین کے ساتھ بات چیت بھی کی تاکہ مصنوعات کی فعالیت، مقامی حالات سے مطابقت اور زمینی سطح پر استعمال کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔
یہ قومی ورکشاپ ایس ٹی آر ای ای (الیکٹرک سائیکلوں کے ذریعے دیہی کاروباریوں کے لیے پائیدار نقل و حمل) پائلٹ سے حاصل ہونے والے تجربات پر مبنی تھی، جسے سی ای ایس ایل نے بہار، کیرالہ، آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش میں دیہی ترقی کی وزارت کے ساتھ شراکت میں نافذ کیا ہے۔ اس پائلٹ نے یہ ثابت کیا کہ سستی اور قابل اعتماد الیکٹرک کارگو سائیکلوں تک رسائی جسمانی مشقت کو کم کر سکتی ہے، بازاروں اور خدمات تک رسائی کو بہتر بنا سکتی ہے اور خواتین کی قیادت میں ذرائع معاش کی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتی ہے۔
پروگرام میں تین موضوعاتی پینل مباحثے بھی منعقد کیے گئے:
- پینل I میں مینوفیکچرنگ، طلب کی تخلیق اور دیہی سروس نیٹ ورک پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان کے الیکٹرک سائیکل ماحولیاتی نظام کو وسعت دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
- پینل II میں سستی اور قابلِ اعتماد الیکٹرک مائیکرو موبلٹی حل کو فروغ دینے کے لیے مختلف وزارتوں کے درمیان پالیسی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- پینل III میں دیہی معاش، آب و ہوا کی کارروائی اور پائیدار دیہی ترقی کی حمایت میں الیکٹرک سائیکلوں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی، جس میں ریاستوں نے اپنے ابتدائی نفاذ کے تجربات بھی شیئر کیے۔
قومی ورکشاپ نے جامع معاش، خواتین کی معاشی بااختیاری اور ماحولیاتی طور پر پائیدار نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا اور دیہی و نیم شہری ہندوستان کے لیے قابلِ توسیع اور عوام پر مرکوز حل کے طور پر الیکٹرک سائیکلوں کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
***
UR-4167
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2240972)
وزیٹر کاؤنٹر : 10