پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی علاقوں میں جمہوریت کی جڑوں کو مستحکم کرنے  کے واسطبے اکلویہ ماڈل اقامتی اسکولوں  کے لیے قومی یوتھ پارلیمنٹ مسابقہ کا اہتمام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 5:27PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری  جواب میں بتایا کہ ایکلویہ ماڈل اقامتی  اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشن (این وائی پی سی) کا مقصد ملک کے قبائلی علاقوں میں جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا ، مختلف نظریات کے تئيں  رواداری پیدا کرنا اور یوتھ پارلیمنٹ کے مسابقوں کے ذریعے ایکلویہ ماڈل اقامتی  اسکولوں کے طلبہ وطالبات میں نظم و ضبط کی صحت مند عادات پیدا کرنا اور طلبہ وطالبات کو ای ایم آر ایس کے درمیان سالانہ مقابلوں کا انعقاد کرکے پارلیمنٹ اور پارلیمانی اداروں کے کام کاج سے واقف کرانا ہے۔

پارلیمانی امور کی وزارت نے 2019 میں ملک کے اب تک اچھوتے طبقوں اور گوشوں  تک یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کی رسائی بڑھانے کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم (این وائی پی ایس) کا ویب پورٹل لانچ کیا ۔ تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات این وائی پی ایس کے ویب پورٹل کے ذریعے حصہ لے سکتے ہیں ۔ ستمبر 2024 میں ، یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کو مزید وسعت دینے اور وسیع تر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ، وزار ت پارلیمانی امور نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم (این وائی پی ایس) کے  ویب پورٹل کے اپ گریڈ ورژن کی نقاب کشائی کی ہے ، جسے این وائی پی ایس 2.0 کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے ۔ پچھلے ورژن کے برعکس ، جو صرف تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کے طلبہ تک محدود تھا ، این وائی پی ایس 2.0 ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں ، طبقوں اور یہاں تک کہ انفرادی شہریوں کے لئے کھلا ہے ۔ یہ پورٹل  ملک میں جنس ، ذات ، نسل ، مذہب ، نسل ، خطہ یا جگہ سے قطع نظر سب کی  شرکت کے لیے کھلا ہے ۔ این وائی پی ایس 2.0 پر شرکت مندرجہ ذیل طریقوں سے کی جا سکتی ہے:

  1. ادارہ جاتی شرکت: تمام تعلیمی ادارے پورٹل پر دستیاب رہنما ہدایات کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ کی نشستوں کا انعقاد کرکے اس زمرے میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کو "کشور سبھا" ذیلی زمرہ کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے ، اور انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلبہ کو "ترون سبھا" ذیلی زمرہ کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے۔
  2. طبقاتی شرکت: شہریوں کے گروپ پورٹل پر دستیاب رہنما ہدایات کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ کی نشستوں کا انعقاد کرکے اس زمرے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
  3. انفرادی شرکت: انفرادی شہری 'عملی لحاظ سے ہندوستانی جمہوریت' کے موضوع پر کوئز میں شریک ہوکر اس زمرے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

یوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد کی رہنما ہدایات کے مطابق ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کیے گئے اصل اخراجات کی ادائیگی پارلیمانی امور کی وزارت ، حکومت ہند کے ذریعے مقررہ حد تک کی جاتی ہے ، بشرطیکہ ان کی طرف سے درخواستیں موصول ہوں ۔ جن مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوئی قانون ساز اسمبلی نہیں ہے ، ان کے لیے مقررہ  حد سالانہ  2 لاکھ روپے فی مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے ۔ رواں مالی سال کے دوران ، اب تک  بغیر مقننہ والے کسی بھی مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی طرف سے معاوضہ کا کوئی دعوی موصول نہیں ہوا ہے ۔

******

(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)

Urdu No-4183


(ریلیز آئی ڈی: 2240954) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी