نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کی ترقی پر این ایس ایس کے اثرات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2026 4:43PM by PIB Delhi
حکومت نے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے ذریعے نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی اور ملک کے تنوع کی قدر دانی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں:
- سماجی خدمت اور سماجی مشغولیت: این ایس ایس کے رضاکار صحت اور صفائی کی مہمات، ماحولیاتی تحفظ، خواندگی کی مہم، آفات کے بندوبست اور دیہی ترقی جیسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، جو سماجی ذمہ داری، قیادت اور ہمدردی کا جذبہ پیدا کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
- خصوصی کیمپنگ پروگرام: این ایس ایس گود لیے گئے دیہاتوں اور شہری بستیوں میں سات روزہ خصوصی کیمپ منعقد کرتی ہے، جہاں رضاکار کمیونٹی کی ترقی کی بھرپور سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور زمینی حقائق سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔
- شمال مشرقی خطے میں، ہر سال نارتھ ایسٹ این ایس ایس فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے تاکہ شمال مشرقی ریاستوں کے رضاکاروں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جا سکے۔ یہ فیسٹیول ثقافتی تبادلے، نوجوانوں کے درمیان بات چیت اور سماجی خدمت کے بہترین طریقوں کو شیئر کرنےکا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جس سے نوجوانوں میں قومی یکجہتی اور باہمی مفاہمت کا جذبہ مضبوط ہوتا ہے۔
- قومی یکجہتی اور نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام: نیشنل انٹیگریشن کیمپس (این آئی سی) اور نارتھ ایسٹ یوتھ فیسٹیولز جیسے پروگرام مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے رضاکاروں کو یکجا کرتے ہیں، جس سے باہمی مفاہمت، ثقافتی تبادلے اور قومی اتحاد کو فروغ ملتا ہے۔
- ہنرمندی کی ترقی اور صلاحیت سازی: این ایس ایس اورینٹیشن پروگرام، لیڈرشپ ٹریننگ، شخصیت سازی کے سیشنز اور ورکشاپس منعقد کرتی ہے جو طالب علم رضاکاروں کی زندگی کی مہارتوں ، مواصلاتی صلاحیتوں اور شہری آگاہی میں اضافہ کرتے ہیں۔
- قومی اور بین الاقوامی ایام کی تقریبات کا انعقاد: این ایس ایس یونٹس یوگ کے عالمی دن، سوچھ بھارت ابھیان، فٹ انڈیا موومنٹ اور خواتین کے عالمی دن جیسی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، جس سے طلبہ کو سماجی مسائل سمجھنے اور قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں مدد ملتی ہے۔
ان اقدامات کے ذریعے این ایس ایس کا مقصد رضاکارانہ سماجی خدمت کے ذریعے طلبہ کی شخصیت اور کردار کو نکھارنا اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مضبوط کرنا ہے۔
حکومت کے پاس این ایس ایس پروگراموں کے نفاذ اور نتائج کی نگرانی اور جانچ کے لیے درج ذیل طریقہ کار موجود ہیں:
- وقتی رپورٹنگ کا نظام: این ایس ایس یونٹس اپنے متعلقہ پروگرام افسران کے ذریعے ریاستی این ایس ایس سیلز اور علاقائی ڈائریکٹوریٹ کو باقاعدہ سرگرمیوں کی رپورٹس پیش کرتے ہیں، جو پروگراموں کی پیش رفت اور نتائج کا جائزہ لیتے ہیں۔
- علاقائی ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے نگرانی: این ایس ایس کے علاقائی ڈائریکٹوریٹ فیلڈ وزٹ، معائنے اور یونیورسٹیوں، کالجوں اور ریاستی سیلز کے ساتھ جائزہ میٹنگز منعقد کرتے ہیں تاکہ سرگرمیوں کے اثرات کا اندازہ لگایا جا سکے۔
- پروگراموں کا جائزہ اور تشخیص: وزارت وقتاً فوقتاً اسٹیک ہولڈرز، بشمول یونیورسٹیوں اور ماہرین کے ساتھ جائزہ میٹنگز اور مشاورتی سیشنز منعقد کرتی ہے تاکہ پروگراموں کے نتائج کو پرکھا جا سکے۔
- بہترین طور طریقوں کی دستاویزی تشکیل: این ایس ایس یونٹس کی کامیاب کوششوں اور اختراعی سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دی جاتی ہے تاکہ ان کی نقل کی حوصلہ افزائی ہو اور پروگرام کے اثرات کو بڑھایا جا سکے۔
- ایوارڈز اوراعتراف: قومی، ریاستی اور یونیورسٹی کی سطح پر نیشنل سروس اسکیم ایوارڈز اثردار کام کو تسلیم کرنے اور سرگرمیوں کے معیاری نفاذ کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہیں۔
یہ طریقۂ کار جوابدہی، مؤثر نفاذ اور پروگراموں میں مسلسل بہتری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی ترقی اور نوجوانوں کی شمولیت میں ان کے تعاون کا اندازہ لگانے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ معلومات پیر کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ک ح
U-4160
(ریلیز آئی ڈی: 2240797)
وزیٹر کاؤنٹر : 9