شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
وزارت آن لائن پورٹل/ویب نگرانی نظام ’’پروجیکٹ اسسمنٹ انفراسٹرکچر مانیٹرنگ اینڈ اینالیٹکس فار نیشن بلڈنگ (پی اے آئی ایم اے این اے)‘‘ کے ذریعے پروجیکٹوں کی نگرانی کرتی ہے
اکنامک انڈیکیٹرز اور نگرانی فریم ورکس کا جائزہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2026 3:03PM by PIB Delhi
اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے 2024 = 100 کو بنیادی سال بنا کر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی نئی سیریز اور 2022-23 کو بنیادی سال بنا کر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے نظرِ ثانی شدہ تخمینے بالترتیب 12 فروری 2026 اور 27 فروری 2026 کو جاری کیے ہیں۔ صنعتی پیداوار کے اشاریہ (آئی آئی پی) کی بنیاد کی نظرِ ثانی کے سلسلے میں 2022-23 کو بنیادی سال کے طور پر اختیار کرتے ہوئے نظرِ ثانی شدہ سیریز مئی 2026 میں جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔
قومی صنعتی درجہ بندی (این آئی سی) کو اقوام متحدہ کے شماریات ڈویژن (یو این ایس ڈی) کے زیر انتظام تمام اقتصادی سرگرمیوں کی متعلقہ بین الاقوامی معیاری صنعتی درجہ بندی (آئی ایس آئی سی) کے مطابق ایم او ایس پی آئی کے ذریعے برقرار رکھا جاتا ہے اور وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ جب بھی متعلقہ بین الاقوامی درجہ بندی، یعنی آئی ایس آئی سی، یو این ایس ڈی کی جانب سے اپ ڈیٹ کی جاتی ہے تو این آئی سی میں بھی نظرِ ثانی کی جاتی ہے۔ موجودہ ورژن، این آئی سی-2025، وزارت نے نومبر 2025 میں شائع کیا تھا اور اسے تازہ ترین بین الاقوامی ورژن آئی ایس آئی سی ترمیم 5 کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
حکومت ہند (کاروبار کی تقسیم) ضوابط، 1961 کے مطابق وزارت کو 150 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ لاگت والے منصوبوں کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے (ترمیم شدہ سیریل نمبر 384 مورخہ 7 فروری 2026)۔ وزارت ایسے منصوبوں کی نگرانی آن لائن پورٹل/ویب مانیٹرنگ نظام‘‘پروجیکٹ اسسمنٹ انفراسٹرکچر مانیٹرنگ اینڈ اینالیٹکس فار نیشن بلڈنگ (پی اے آئی ایم اے این اے)’’ کے ذریعے کرتی ہے، جو محکمہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت کے انٹیگریٹڈ پروجیکٹ مانیٹرنگ پورٹل (آئی پی ایم پی) کے ساتھ مربوط ہے۔ متعلقہ وزارتیں، محکمے اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں آئی پی ایم پی پر منصوبوں کی معلومات کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتی ہیں، اور یہ معلومات ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) کے ذریعے آئی پی ایم پی سے پی اے آئی ایم اے این اے تک منتقل کی جاتی ہیں۔
سی پی آئی اور جی ڈی پی کی نئی سیریز بالترتیب 12 فروری اور 27 فروری 2026 کو جاری کی جا چکی ہیں، جبکہ نئے طریقہ کار کے ساتھ صنعتی پیداوار کے نظرِ ثانی شدہ اشاریے (آئی آئی پی) کی سیریز مئی 2026 میں جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت ثقافت کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے فراہم کیں۔
*************
ش ح ۔ ش ت۔ ر ب
U. No.4140
(ریلیز آئی ڈی: 2240745)
وزیٹر کاؤنٹر : 8