وزارات ثقافت
جنوبی ہند کے ثقافتی ورثے کا فروغ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2026 12:54PM by PIB Delhi
حکومت ہند وزارتِ ثقافت کے ماتحت خود مختار اداروں کے ذریعے جنوبی ہند کے ثقافتی ورثے کو فروغ دیتی ہے، جن میں کالاکشیتر فاؤنڈیشن (چنئی)، سنگیت ناٹک اکادمی اور ساؤتھ زون کلچرل سینٹر (تنجاور) شامل ہیں۔ یہ تنظیمیں اس خطے کی ثقافتی روایات کے فروغ اور تحفظ کے لیے تربیت، پرفارمنس، تحقیق، دستاویزی فلم سازی، ورکشاپس اور تہواروں جیسے وسیع پیمانے پر پروگرام اور سرگرمیاں منعقد کرتی ہیں۔ اہم اقدامات میں بھرت ناٹیم اور کرناٹک موسیقی کی تربیت، لوک اور قبائلی فنون کی حمایت اور روایتی فنون جیسے کہ کوڈی اٹم، پلیکلی، شیڈو پپیٹری اور تھولپاوکوتھو وغیرہ کی دستاویزی تشکیل اور ترویج شامل ہیں۔
حکومت ہند جنوبی ہندکی ثقافتی روایات کے فروغ کے لیے وزارتِ ثقافت کے تحت اپنے خود مختار اداروں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ ساؤتھ زون کلچرل سینٹر، تنجاور، اونم، دسہرہ، پونگل اور سنکرانتی جیسے تہواروں کی میزبانی کرتا ہے، جس میں لوک اور قبائلی فنکاروں کو اعزازیہ، سفری الاؤنس اور رہائش کے ذریعے مدد دی جاتی ہے۔ اسی طرح، چنئی کی کالاکشیتر فاؤنڈیشن کلاسیکی فنون کو فروغ دینے کے لیے سونادم، کتھاکلی فیسٹیول، سالانہ آرٹ فیسٹیول اور ’’رمیمبرنگ رکمنی دیوی‘‘ جیسے پروگرام منعقد کرتی ہے، جن کے لیے فنڈز سرکاری گرانٹس کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں۔
وزارتِ ثقافت بھرت ناٹیم، کتھکلی، کچی پوڑی اور یکشا گانا جیسے کلاسیکی فنون کی سرگرمی سے تشہیر کرتی ہے۔ ساؤتھ زون کلچرل سینٹر اپنی رکن ریاستوں میں تہواروں اور پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے، جس میں گزشتہ دو سال میں تقریباً 706 کلاسیکی فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ کالاکشیتر فاؤنڈیشن اور سنگیت ناٹک اکادمی ملک بھر میں پرفارمنس، ورکشاپس اور مشترکہ ثقافتی اقدامات کے ذریعے ان روایات کو مزید تقویت فراہم کرتے ہیں۔
حکومت ہند، وزارتِ ثقافت کے تحت اپنے خود مختار اداروں کے ذریعے، ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتی ہے اور ملک بھر میں جنوبی ہند کی روایات کی نمائش کرتی ہے۔ سنگیت ناٹک اکادمی اپنے فیسٹول میں ملک کے مختلف حصوں کے فنون بشمول جنوبی ہند کے پرفارمنگ آرٹس کو مدعو اور پیش کرتی ہے، جبکہ ساؤتھ زون کلچرل سینٹر (ایس زیڈ سی سی)، تنجاور، اپنی رکن ریاستوں سے باہر بھی بڑے ثقافتی پروگراموں میں سرگرمی سے حصہ لیتا ہے اور ان کا انعقاد کرتا ہے (تفصیلات ضمیمہ-اےمیں موجود ہیں)۔
حکومت ہند پہلے ہی تمل ناڈو کےتنجاورمیں ساؤتھ زون کلچرل سینٹر قائم کر چکی ہے تاکہ اپنی رکن ریاستوں—آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، کیرالہ، اور تمل ناڈو اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں—انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ اور پڈوچیری کی ثقافتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ سنگیت ناٹک اکادمی کوٹی اٹم کیندر، تروواننت پورم کے ذریعے کلاسیکی سنسکرت تھئیٹر کو فروغ دیتی ہے۔ وزارتِ ثقافت ’میوزیم گرانٹ اسکیم‘ کے تحت نئے عجائب گھروں کے قیام اور موجودہ عجائب گھروں کو جدید بنانے، تیار کرنے اور ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اسکیم کی تفصیلات وزارت کی آفیشل ویب سائٹ https://culture.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔
حکومت ہند، سنگیت ناٹک اکادمی کے ذریعے، ثقافتی اداروں کو’’ثقافتی اداروں کے لیے مالی امداد‘‘ نامی اسکیم کے تحت مالی معاونت فراہم کرتی ہے تاکہ موسیقی، رقص اور ڈرامے کی تربیت میں مدد مل سکے اور نئے پروڈکشنز جیسے کہ ڈراموں اور بیلے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ساؤتھ زون کلچرل سینٹر شریک فنکاروں کو اعزازیہ فراہم کر کے بھی ان کی مدد کرتا ہے، جس میں پہلے دن کے لیے 3,000 روپے، دوسرے دن کے لیے 1,500 روپے اور بقیہ دنوں کے لیے 900 روپے دیے جاتے ہیں۔ مزید برآں، وزارت مختلف اسکیموں کے ذریعے فنکاروں کو مالی امداد بھی فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ تین سال کے دوران ان اسکیموں کے تحت جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ بی میں فراہم کی گئی ہیں۔
ضمیمہ- اے
ساؤتھ زون کلچرل سنٹر (ایس زیڈسی سی )تنجاور: ممبر ممالک کے علاوہ بڑے ثقافتی پروگراموں میں شرکت
|
نمبر شمار
|
فیسٹول کا نام
|
ریاست/یو ٹی
|
|
1۔
|
کاشی تمل سنگم (1 تا 4 ایڈیشن)
|
اتر پردیش
|
|
2۔
|
سوراشٹر تمل سنگم
|
گجرات
|
|
3۔
|
قومی ایکتا دیوس
|
گجرات
|
|
4۔
|
ویودھتا کا امرت مہوتسو (دوسرا باب)
|
نئی دہلی
|
|
5۔
|
پونگل تہوار
|
نئی دہلی
|
|
6۔
|
سنکرانتی تہوار
|
نئی دہلی
|
|
7۔
|
مہا کمبھ میلہ
|
اتر پردیش
|
|
8۔
|
جزیرہ ٹورازم فیسٹیول
|
انڈمان اور نکوبار جزائر
|
|
9۔
|
10 واں چلیکا شیلڈک انٹرنیشنل فوک کارنیول 2024
|
اوڈیشہ
|
|
10۔
|
بھگوان برسا منڈاکو گلہائےعقیدت
|
نئی دہلی
|
ضمیمہ - بی
مختلف اسکیموں کے تحت فراہم کیے گئے فنڈز کی تفصیلات اور مستفید ین کی تعداد (افراد/تنظیمیں)
|
نمبر شمار
|
اسکیم کا نام
|
مالی سال
|
|
2022-2023
|
2023-2024
|
2024-25
|
|
مستفدین کی تعداد
|
رقم
(روپے کروڑ میں)
|
مستفدین کی تعداد
|
رقم
(روپے کروڑ میں)
|
مستفدین کی تعداد
|
رقم
(روپے کروڑ میں)
|
-
|
گرو شیشیہ پرمپارا کے فروغ کے لیے مالی امداد (ریپرٹری گرانٹ)
|
1213
|
86.22
|
1882
|
77.95
|
1041
|
84.03
|
-
|
ثقافتی فنکشن اور پروڈکشن گرانٹ
|
2135
|
32.75
|
2242
|
24.55
|
1710
|
32.19
|
-
|
ثقافت کے میدان میں نمایاں افراد کو فیلوشپ کے ایوارڈ کے لیے اسکیم
|
980
|
13.62
|
1141
|
11.19
|
928
|
11.89
|
-
|
مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کے لیے وظائف کی اسکیم
|
395
|
1.18
|
1507
|
4.52
|
1077
|
3.25
|
-
|
تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی اعانت
|
3651
|
18.59
|
3811
|
28.96
|
4636
|
26.09
|
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ک ح
U-4123
(ریلیز آئی ڈی: 2240651)
وزیٹر کاؤنٹر : 11