ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

سنگین بیماریوں  کے علاج کیلئے انجکشن کی کفایتی قیمت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 3:42PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے درکار کئی ادویات مہنگی ہیں کیونکہ وہ ملک سے باہر سے درآمد کی جاتی ہیں۔ قومی پالیسی برائے سنگین امراض 2021 (این پی آر ڈی 2021) کے تحت، 15 نامزد سینٹرز آف ایکسیلنس کے ذریعے شناخت شدہ 63 سنگین بیماریوں میں سے کسی کے بھی علاج کے لئے فی مریض 50 لاکھ روپےتک کی مالی اور طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ 24 فروری 2021 کو مرکزی کابینہ نے دواسازی کے شعبے کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو(پی ایل آئی) اسکیم کی منظوری دی۔ اس اسکیم کا مقصد بھارت میں دواسازی کی تیاری کی صلاحیت کو بڑھانا، اس شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ کرنا اور اعلیٰ قدر کی ادویات کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔  رسڈپلام ، جو کہ اسپائنل مسکولر ایٹروفی کے علاج کے لئے فارمولیشن میں استعمال ہونے والا اے پی آئی ہے ، بائیوفور انڈیا فارماسیوٹیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے پی ایل آئی اسکیم فار فارماسیوٹیکلز کے تحت تیار کیا جا رہا ہے ۔  اس کے علاوہ ، نیٹکو فارما لمیٹڈ نے ہندوستانی مارکیٹ میں دوا کا عام ورژن لانچ کیا ہے اور وہ اس پروڈکٹ کو مقامی طور پر تیار کر رہا ہے ۔

کیمیکل اور کھاد کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

   ***

 

UR-4008

(ش ح۔ک ا۔ ف ر )

 


(ریلیز آئی ڈی: 2240513) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी