ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے ناگپور میں “کپاس کی پیداوار کو دوگنا کرنے اور معیاری فائبر میں اضافہ کیلئے اسٹریٹجک فریم ورک” کے موضوع پر چنتن شِور کا انعقاد کیا
چار موضوعاتی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں کسان کی خوشحالی، درست جِننگ (کپاس سے بیج الگ کرنے کا عمل)، پائیداری اور کستوری کاٹن بھارت کی عالمی شناخت/پوزیشننگ شامل ہیں
عالمی سطح پر مسابقتی کپاس ماحولیاتی نظام کی تشکیل کیلئے اصلاح ، کارکردگی، یکسرتبدیلی اور آگاہی کے ذریعے خیالات کو عملی نتائج میں تبدیل کرنا ہوگا: سکریٹری (ٹیکسٹائل)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 MAR 2026 9:31PM by PIB Delhi
وزارتِ ٹیکسٹائل نے آج ناگپور میں “کپاس کی پیداوار کو دوگنا کرنے اور معیاری فائبر میں اضافہ کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک” کے عنوان سے ایک چنتن شِور کا انعقاد کیا۔ اس فورم میں پالیسی سازوں، سائنس دانوں، صنعت کے نمائندوں اور زرعی ماہرین نے شرکت کی اور کپاس کی پیداوار بڑھانے، فائبر کے معیار کو بہتر بنانے اور عالمی کپاس ویلیو چین میں بھارت کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزارتِ ٹیکسٹائل کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ نے اس بات پر زور دیا کہ مباحثوں کو ٹھوس اور قابلِ عمل نتائج میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کپاس کے شعبے کے مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ پوری ویلیو چین میں اصلاحات اور جدت کو فروغ دیا جائے، جس کی رہنمائی اصلاح، کارکردگی، تبدیلی اور آگاہی کے اصولوں سے ہو، تاکہ ایک مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی کپاس کا ماحولیاتی نظام قائم کیا جا سکے۔


سکریٹری نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ڈِرِپ آبپاشی کے فروغ، زرعی توسیعی خدمات کے مضبوط نیٹ ورک، کسانوں کو بہتر مشورے فراہم کرکے اور ضلعی سطح پرمٹی کی نقشہ سازی کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے، جس سے کسان مناسب کپاس کی اقسام کا انتخاب کر سکیں گے۔ انہوں نے کپاس کے بیج کےماحولیاتی نظام میں مزید جدت اور صحت مند مسابقت کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کسانوں کی رہنمائی کے لیے خطہ کے لحاظ سےکپاس کے کیلنڈر تیار کرنے کی بات کہی۔
اس موقع پر وزارتِ ٹیکسٹائل میں جوائنٹ سکریٹری (فائبر) محترمہ پدمِنی سنگلا نے کہا کہ کپاس کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے پوری ویلیو چین میں مربوط اور ہم آہنگ حکمت عملی اپنانا ضروری ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ، فائبر کے معیار میں بہتری اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اس شعبے کو درپیش نئے چیلنجوں سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ غور و خوض اور پالیسی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

چنتن شِور میں چار موضوعاتی سیشن شامل تھے، جن میں کاٹن ویلیو چین کے اہم پہلوؤں پر توجہ دی گئی:
سیشن 1: خوشحال کسان — پیداواری صلاحیت دوگناکرنا، آمدنی دوگناکرناکے موضوع پرروشنی ڈالی گئی۔ اس اجلاس میں مٹی کی بنیاد پر فصل کی منصوبہ بندی، ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ سسٹم (ایچ ڈی پی ایس) ، زرعی میکانائزیشن، مصنوعی ذہانت پر مبنی کیڑوں کی نگرانی اور مضبوط ڈیجیٹل مشاورتی نظام جیسے اقدامات پر غور کیا گیا تاکہ پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔
سیشن 2: پریسیزن جننگ اور معیار کی یقین دہانی ، اس سیشن میں جدید جننگ ٹیکنالوجی کے استعمال، آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات، فائبر ٹیسٹنگ کے بہتر نظام اور مضبوط ٹریس ایبلٹی میکانزم کے ذریعے عالمی منڈیوں کے لیے اعلیٰ معیار کی کپاس فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔
سیشن 3: پائیداری اور سرکلر معیشت، اس اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے مطابق زرعی طورطریقوں، پائیدار کپاس کی پیداوار کے نظام، سرکلر ٹیکسٹائل معیشت کے ماڈلز اور عالمی پائیداری کے معیارات کے ساتھ ہم آہنگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سیشن 4: کستوری کاٹن بھارت — بھارت کو ایک عالمی پریمیم برانڈ کے طور پر پیش کرنا، اس سیشن میں ٹریس ایبلٹی نظام کو مضبوط بنانے، معیار کی تصدیقی فریم ورک، برانڈنگ کی حکمت عملی اور عالمی سطح پرکستوری کاٹن بھارت کو بھارت کے پریمیم کپاس برانڈ کے طور پر فروغ دینے پر غور کیا گیا۔
اپنےاختتامی خطاب میں سکریٹری (ٹیکسٹائل) نے کپاس کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اسے زیادہ مؤثر، ٹیکنالوجی پر مبنی اور نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ انہوں نے پیداوار میں اضافہ، اعلیٰ معیار کے فائبر کی فراہمی اور کپاس کے شعبے میں بہتر قدر کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور جدید زرعی و صنعتی طریقوں کو اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے ریاستی حکومتوں، تحقیقی اداروں، صنعت کے شراکت داروں اور کسانوں کے درمیان مسلسل تعاون کی اپیل بھی کی تاکہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کپاس کاایک ماحولیاتی نظام تیار کیا جا سکے اور بھارت کو کپاس اور ٹیکسٹائل کے عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
ٹیکسٹائل کےمرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کی رہنمائی میں کاٹن ویلیو چین کو مضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ چنتن شیویر کا اختتام ہوا۔ یہ اقدام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایف-5 ویژن فارم سے فائبر، فائبر سے فیبرک، فیبرک سے فیشن اور فیشن سے فارن کے عین مطابق ہے۔ بات چیت کے دوران کسانوں کی خوشحالی، پائیدار کپاس کی پیداوار، اعلیٰ معیار کے فائبر اور ٹیکسٹائل ویلیو چین میں عالمی مسابقت کو مضبوط بنانے کے اجتماعی عزم کی توثیق کی گئی۔
***
ش ح۔۔ک ا۔ ف ر
U-4105
(ریلیز آئی ڈی: 2240503)
وزیٹر کاؤنٹر : 8