بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم مدرا یوجنا کے تحت کاروباری افراد اور اداروں کو بغیر ضمانت کے 20 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں


حکومت نے پی ایم ایم وائی کے تحت قرض کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قرض حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنا دیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAR 2026 4:24PM by PIB Delhi

محکمہ مالیاتی خدمات(ڈی ایف ایس)کے مطابق پردھان منتری مدرا یوجنا(پی ایم ایم وائی)کا آغاز 08 اپریل 2015 کو کیا گیا تھا، جس کا مقصد قرض فراہم کرنے والے ممبراداروں  یعنی شیڈولڈ کمرشل بینکس(ایس سی بیز)، نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں(این بی ایف سیز)اور مائیکرو فنانس اداروں(ایم ایف آئیز)کے ذریعے بغیر ضمانت کے 20 لاکھ روپے تک قرض فراہم کرنا ہے۔

کوئی بھی فرد جو قرض لینے کے لیے اہل ہو اور اس کے پاس چھوٹے کاروبار کے لیے کاروباری منصوبہ موجود ہو، وہ اس اسکیم کے تحت مینوفیکچرنگ، تجارت، خدمات اور زراعت سے منسلک سرگرمیوں سمیت آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لیے قرض حاصل کر سکتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت چار قرض زمروں میں مالی مدد فراہم کی جاتی ہے:شِشو(50ہزار روپے) تک قرض،کشور(50ہزار روپے سے زیادہ اور 5 لاکھ روپے) تک قرض،ترون(5 لاکھ روپے سے زیادہ اور 10 لاکھ روپے) تک قرض،ترون پلس(10لاکھ روپے سے زیادہ اور 20 لاکھ روپے) تک قرض (ان کاروباری افراد کے لیے جنہوں نے پہلے ترون زمرے کے تحت قرض لے کر کامیابی سے واپس ادا کیا ہو۔ یہ زمرہ 24 اکتوبر 2024 سے نافذ ہے)۔

یہ اسکیم چھوٹے کاروباروں، دستکاری، زراعت سے متعلق سرگرمیوں اور روایتی پیشوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے، جن پر بہت سی خواتین اپنی آمدنی کے لیے انحصار کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ وہ خواتین جن کے پاس اکثر ضمانت یا کریڈٹ ہسٹری نہیں ہوتی، انہیں بھی پی ایم ایم وائی کے تحت فراہم کیے جانے والے بغیر ضمانت قرضوں سے فائدہ پہنچا ہے۔

پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت کامیاب قرض لینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت نے 2024-25 میں ’’ترون پلس‘‘ نامی نیا زمرہ متعارف کرایا ہے۔ اس کے تحت وہ قرض دار جنہوں نے پہلے ترون زمرے کے تحت لیا گیا قرض کامیابی سے ادا کر دیا ہو، انہیں 20 لاکھ روپے تک کا بغیر ضمانت قرض فراہم کیا جاتا ہے۔

حکومت نے قرض کے درخواست عمل کو آسان بنانے اور قرضوں کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ مثال کے طور پر ’’جن سمرتھ پورٹل‘‘قائم کیا گیا ہے، جس میں 15 قرض سے منسلک اسکیمیں شامل ہیں اور جہاں درخواست دہندہ خود بھی یا مدد کے ساتھ مخصوص قرضوں کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

یہ معلومات بہت چھوٹی، چھوٹی اور متوسط کاروباری اداروں  کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے 12 مارچ 2026 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کی۔

****************

(ش ح –اع خ ۔ ر ا)

U. No: 4073


(ریلیز آئی ڈی: 2240186) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil