خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 اسکیم کے تحت اب تک 1,03,940 آنگن واڑی مراکز کو سکشم آنگن واڑی مراکز کے طور پر اپ گریڈ کیا جا چکا ہے


یہ اپ گریڈیشن غذائیت کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے اور مستفیدین کو ابتدائی بچپن کی نگہداشت اور تعلیم (ای سی سی ای) کی خدمات پر زیادہ توجہ فراہم کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 4:13PM by PIB Delhi

سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 اسکیم کے تحت حکومت نے اب تک 1,03,940ش آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) کو سکشم آنگن واڑی مراکز میں اپ گریڈ کیا ہے۔ اس اپ گریڈیشن میں ایل ای ڈی اسکرینوں اور دیگر آڈیو ویژول آلات کی فراہمی، وائی فائی/انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی (جہاں بھی ممکن ہو)، پینے کے صاف پانی کی محفوظ سہولیات جیسے واٹر فلٹرز/آر او سسٹم، بالا (بلڈنگ ایز لرننگ ایڈ) پینٹنگز، عمر کے مطابق ای سی سی ای لرننگ میٹریل، پوشن واٹیکا (باورچی خانے کے باغات)، اشیائے خوراک کی فراہمی کے لیے صاف ستھری ذخیرہ گاہیں، بارش کے پانی کو جمع کرنے کے نظام اور مقامی ضرورت کے مطابق دیگر اشیاء/کام شامل ہیں۔ان بہتریوں سے ابتدائی تعلیم کے لیے ایک محفوظ، حوصلہ افزا اور فعال ماحول پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے کھیل پر مبنی اور سرگرمی پر مبنی تدریسی طریقوں کے ذریعے ای سی سی ای کی فراہمی میں آسانی ہوتی ہے۔ اس طرح 3 سے 6 سال کی عمر کے بچوں کی مجموعی نشوونما اور اسکول کے لیے تیاری میں مدد ملتی ہے۔

ب۔ سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 اسکیم کے تحت 0 تا 3 سال کے بچوں کے لیے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) آنگن واڑی کارکنان (اے ڈبلیو ڈبلیو) کے منظم ہوم وزٹس کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے۔ یہ ہوم وزٹس نوچیتن—نیشنل فریم ورک فار ارلی چائلڈ ہڈ اسٹیمولیشنپر مبنی ہیں۔ اسی طرح 3 تا 6 سال کے بچوں کے لیے آنگن واڑی مراکز میں کھیل اور سرگرمی پر مبنی ای سی سی ای نصاب کے ذریعے تعلیم فراہم کی جاتی ہے، جسے آدھارشیلا—ای سی سی ای کے لیے قومی نصابکہا جاتا ہے۔

ج۔ پوشن بھی پڑھائی بھی (پی بی پی بی) پہل کے تحت آنگن واڑی کارکنان (اے ڈبلیو ڈبلیو) کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ ضروری غذائیت اور صحت کی خدمات کے ساتھ ساتھ ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) کی مؤثر فراہمی کے لیے ان کی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔ 9 مارچ 2026 تک پی بی پی بی کے راؤنڈ-1 کے تحت 10,25,515 آنگن واڑی کارکنان کو تربیت دی جا چکی ہے۔ تربیتی ماڈیولز میں نوچیتن کے مطابق ابتدائی محرک اور سیکھنے کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آدھارشیلا کے تحت کھیل پر مبنی ای سی سی ای تدریس جیسے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

د۔ آدھارشیلا—ای سی سی ای کے لیے قومی نصاب، قومی نصاب فریم ورک—بنیادی مرحلہ (این سی ایف-ایف ایس) 2022 پر مبنی ہے۔ مزید برآں، خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت اور اسکولی تعلیم و خواندگی کے محکمے نے مشترکہ طور پر 3 ستمبر 2025 کو سرکاری پرائمری اسکولوں کے اندر آنگن واڑی مراکز کو مربوط کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے۔ ایسی جگہوں پر جہاں فزیکل کو-لوکیشن ممکن نہیں ہے، آنگن واڑی مراکز کو قریبی پرائمری اسکول کے ساتھ منسلک (میپ) کیا جانا چاہیے۔ یہ نقطۂ نظر قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد بچوں کے لیے مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ یہ پہل آنگن واڑی مراکز میں ابتدائی تعلیم اور گریڈ 1 سے شروع ہونے والی رسمی اسکولی تعلیم کے درمیان تسلسل کو یقینی بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دیتی ہے، کمیونٹی کی فعال شرکت کو بڑھاتی ہے اور بچوں کو پری اسکول سے پرائمری اسکول تک ہموار منتقلی فراہم کرتی ہے۔

یہ معلومات خواتین و بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

***

 

UR-4007

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2239993) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी