دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم جی ایس وائی IV کے تحت دیہی علاقوں کا رابطہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 5:39PM by PIB Delhi

حکومت پردھان منتری گرام سڑک یوجنا-IV (پی ایم جی ایس وائی-IV) کے ذریعے دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جسے 2024-25 سے 2028-29 کی مدت کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس اسکیم میں خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں بشمول اروناچل پردیش کو ترجیح دی گئی ہے اور آبادی سے متعلق اہلیت کے معیار میں نرمی کی گئی ہے تاکہ چھوٹی اور جغرافیائی طور پر الگ تھلگ بستیوں تک، جو پہلے سڑکوں سے منسلک نہیں تھیں، ہر موسم میں قابل استعمال سڑکوں کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

پی ایم جی ایس وائی-IV کے رہنما خطوط کی تیاری کے دوران وزارت نے ریاستی حکومتوں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ وسیع پیمانے پر مشاورت کی۔ چند اہم تجاویز جو کامیابی کے ساتھ حتمی رہنما خطوط میں شامل کی گئیں، درج ذیل ہیں:

 

  1. کلسٹر پر مبنی رابطہ کاری: بستیوں کے لیے ”کلسٹر اپروچ“ کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت دور دراز اور بین الاقوامی سرحد سے ملحقہ بلاک میں آبادی کی حد کو کم کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ جامع رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  2. پائیدار تعمیرات: سڑکوں کی تعمیر کے دوران کاربن کے اثرات کو کم سے کم رکھنے اور حساس ہمالیائی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ”گرین ٹیکنالوجیز“ جیسے ویسٹ پلاسٹک اور ”کولڈ مکس“ ٹیکنالوجی کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

نو مارچ 2026 تک پی ایم جی ایس وائی-IV کے نفاذ میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ اب تک کی پیش رفت کی تفصیل ذیل میں دی جا رہی ہے:

 

نمبر شمار

ریاست کا نام

منظور شدہ سڑکوں کی تعداد

سڑک کی منظور شدہ لمبائی

(کلومیٹر میں)

منظور شدہ پلوں کی تعداد

1

آسام

758

1,522.27

62

2

چھتیس گڑھ

774

2,426.88

0

3

ہماچل پردیش

294

1,538.06

0

4

جموں و کشمیر

316

1,781.33

0

5

راجستھان

1,216

3,218.97

1

6

سکم

96

384.267

0

7

اتراکھنڈ

184

1,228.20

0

کُل

3,638

12,099.98

63

 

 

دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

13-03-2026

                                                                                                                                       U: 4039

 


(ریلیز آئی ڈی: 2239959) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी